اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شمیم حنفی کے ڈراموں میں ہمارا سماج نظر آتا ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
شمیم حنفی کے ڈراموں میں ہمارا سماج نظر آتا ہے
795
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پروفیسر شمیم حنفی اردو ادب میں کئی حیثیتوں سے ممتاز شخصیت ہیں۔ وہ بلند پایہ نقاد کے علاوہ شاعر، صحافی اور اچھے ڈرامہ نگار بھی ہیں۔ ان کے لکھے ہوئے ڈراموں کے مجموعے ‘مٹی کا بلاوا’، ‘مجھے گھر یاد آتا ہے’، ‘زندگی کی طرف’ اور ‘بازار میں نیند’ ان کی جولانیٔ طبع اور فنی بصیرت کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ ‘مٹی کا بلاوا’ کئی یونیورسٹیوں کے نصاب میں بھی شامل ہے۔

انہوں نے اپنے ڈراموں میں باتوں اور آوازوں کے واسطے سے زندگی کے چھوٹے بڑے تجربوں کا خوبصورت جادو جگایا ہے۔ موسیقی، فنون لطیفہ، تہذیب و ثقافت اور فلسفے سے ان کی گہری آشنائی تھی۔ یہ تمام چیزیں ان کے ڈراموں میں جا بجا بکھری پڑی ہیں۔

ان کے ڈرامے جدید دور میں سانس لینے والے انسانوں کے مسائل پیش کرتے ہیں۔ ان کے ڈراموں کے موضوعات حب الوطنی، ہندوستانی کے معاشی، معاشرتی اور نفسیاتی مسائل ہیں۔ ان کے ڈراموں سے واضح ہوتا ہے کہ انقلابات کا اثر مختلف عمر اور مزاج کے لوگوں پر علاحدہ قسم کا ہوتا ہے۔ وقت اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 انہوں نے ریڈیو کے لیے بہت اہم ڈرامے لکھے جن کے مجموعے شائع ہوئے ہیں۔ ان کے کچھ ڈراموں کو اسٹیج بھی کیا گیا اور ان کے کئی ڈرامے نصاب میں شامل ہیں۔

دہلی یونیورسٹی میں استاد اور ڈرامہ نگار پروفیسر محمد کاظم نے شمیم حنفی کی ڈرامہ نگاری کے بارے میں بتایا کہ ’شمیم حنفی کے ڈراموں میں ہمارا سماج، ہمارا ادب اور عوام صاف طور پر دیکھے جا سکتے ہیں‘۔ انہوں نے ریڈیو کی تکنیک کے حوالے سے بھی بہت اچھے ڈرامے لکھے۔

شمیم حنفی کے ڈرامے طنزیہ مکالمات کے ذریعہ عوام بیداری کی غرض سے تخلیق کئے گئے ہیں۔ بلاشبہ ان کے ڈرامے اپنے مقاصد میں کامیاب ہیں۔ اور بیشتر ڈرامے ریڈیائی تکنیک کے معیاروں پر پورے اترتے ہیں۔ ان کی نشری پیش کش نے عوام کو کافی متاثر کیا ہے۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ ریڈیائی ڈراموں کی روایت میں شمیم حنفی کے ڈرامے اہم  کڑی ہیں۔ ان کے ڈراموں کے چار مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔

مٹی کا بلاوا

یہ شمیم حنفی کے  ڈراموں کا پہلا مجموعہ ہے، جس میں چھہ ڈرامے شامل ہیں۔ یہ ڈرامے ۱۹۶۹ سے ۱۹۷۹ کے درمیان لکھے گئے تھے۔ اس مجموعہ کا سب سے جاندار ڈراما ‘مٹی کا بلاوا’ ہے۔ در اصل یہ ڈرامہ زمینداری اور جاگیرداری ختم ہونے کا المیہ اور مشینی و بلدیاتی زندگی کا استقبالیہ ہے۔ بزرگوں کا اپنی زمین، اپنے وطن سے منہ موڑ کر نئی نسل کا ساتھ دینا کتنا دشوار ہے، یہی کشمکش اور تصادم اس ڈرامے کی خوبصورتی ہے۔ اس کے علاوہ ‘جزیروں سے آگے’ ایک کامیاب اسٹیج ڈراما ہے جس کا مرکزی خیال بھی جدید اور قدیم نسل کے درمیان موجود تصادم ہے۔ ‘دھوپ کی دستک’ میں ایک حساس دوشیزہ کے داخلی کرب کی داستان ہے۔ اس کے علاوہ اس مجموعہ میں شامل ‘کھویا ہوا لمحہ’، ‘خلا کے باشندے’، ‘پانی۔ پانی’ بھی معاصر انسان کا المیہ پیش کرتے بہترین ڈرامے ہیں۔

https://www.rekhta.org/ebook-detail/mitti-ka-bulawa-shamim-hanafi-ebooks?lang=ur

مجھے گھر یاد آتا ہے

‘مٹی کے بلاوا’ کے بعد ڈراموں کا یہ دوسرا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں پانچ ڈرامے شامل ہیں۔ یہ مجموعہ ۱۹۸۵ میں منظر عام پر آیا۔ اس مجموعہ میں شامل ‘پانچویں سمت’، ‘اپنی اپنی زنجیر’، ‘چوراہا’ اور ‘مجھے گھر یاد آتا ہے’ ریڈیائی ڈرامے ہیں۔ جبکہ ‘پانی بہہ رہا ہے’ اسٹیج ڈراماہے۔ اس مجموعہ کا پہلا ڈرامہ ‘پانچویں سمت’ ہمارے دور کا المیہ پیش کرتا ہے جس کے چاروں طرف تاریکی ہے، پانچویں سمت کی تلاش ہے۔ ڈراما نگار کی نظریں اسی پانچویں سمت کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ ‘اپنی اپنی زنجیر’ میں اس خیال کو مرکزیت حاصل ہے کہ جو لوگ بدلتے ہوئے زمانے، ایجادات اور ترقی سے مطابقت نہیں رکھتے وہ اپنی فرسودگی کی زنجیروں میں قید ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح ‘مجھے گھر یاد آتا ہے’ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ شعوری طور پر ہم آہنگ ہوجانے کے باوجود لاشعوری طور پر انسان اپنے ماضی سے منسلک رہتا ہے۔ بنیادی طور اس مجموعہ کے تمام ڈراموں میں "وقت بھانت بھانت کے روپ بنا کر سامنے آیا ہے۔”

https://www.rekhta.org/ebook-detail/mujhe-ghar-yaad-aata-hai-shamim-hanafi-ebooks?lang=ur

زندگی کی طرف

یہ شمیم حنفی کے ڈراموں کا تیسرا مجموعہ ہے۔ اس میں ‘اکیلا، ‘ہم سفر، ‘زندگی کی طرف، دیوار’ اور ‘کھڑکی، پانچ ڈرامے شامل ہیں۔ اس مجموعہ کے ڈراموں کے بارے میں شمیم حنفی خود کہتے ہیں کہ "مٹی کا بلاوا’ اور ‘مجھے گھر یاد آتا ہے’ کے بعد ڈراموں کی اس تیسری کتاب میں بھی بناو اور بگاڑ کے وہی تماشے موجود ہیں جن کا تعلق عام انسانوں اور زندگی کے عام رویوں سے ہے۔ مگر پھر بھی زندگی کے بھید بہت گہرے ہیں، ناقابل فہم اور منطق سے ماورا۔” اس مجموعہ کا سب سے بہترین ڈرامہ، ‘زندگی کی طرف’ ہے۔ جس میں یہ بتلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ختم ہوجانے والی چیزوں پر ماتم کرنا اور فرسودہ طریقوں سے ترقی کے امکانات تلاش کرنا تضیع اوقات ہے۔ اس سے انسان بے عملی کا شکار ہوجاتا ہے۔

https://www.rekhta.org/ebook-detail/zindagi-ki-taraf-drame-shamim-hanafi-ebooks?lang=ur

بازار میں نیند

شمیم حنفی کے ڈراموں کا یہ چوتھا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں سات ڈرامے شامل ہیں۔ اس مجموعہ کے ڈراموں کے متعلق شمیم حنفی کہتے ہیں۔ کہ "ان میں ڈرامے کا عنصر بس اتنا ہی ہے جتنا کہ عام انسانوں کی زندگی میں ہوسکتا ہے۔ پتا نہیں کیوں، انہونی بات بھی انہونی نہیں لگتی۔ سب کچھ جانا پہچانا، ناگزیر اور توقع کے عین مطابق نظر آتا ہے۔” اس مجموعے کے تمام ڈراموں میں سب سے بہترین ڈرامہ ‘چوراہا’  ہے کیونکہ اس میں نئے عزائم اور حوصلوں کی روشنی میں انسان کی ترقی کے امکانات پیش کئے گئے ہیں۔ جو لوگ وقت کے بہتے ہوئے دھارے کے ساتھ خود بھی تبدیل ہوجاتے ہیں وہ وقت کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں۔

https://www.rekhta.org/ebook-detail/bazar-mein-neend-shamim-hanafi-ebooks?lang=ur

اس کے علاوہ پروفیسر شمیم حنفی کی تمام تنقیدی و تخلیقی تصنیفات کے مطالعہ کے لیے ریختہ ای بک کا قصد کریں۔

https://www.rekhta.org/authors/shamim-hanafi/ebooks?filter=book-authors&lang=ur

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN