اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی کا نیاپی ایم ہائوس اور بھار تی دارالحکومت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
مودی کا نیاپی ایم ہائوس اور بھار تی دارالحکومت
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

افتخار گیلانی
کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر سے نپٹنے میں ہنوز ناکامی اور مغربی بنگال کے صوبائی انتخابات میں شکست نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے حواریوںکی چولیں ہلا کر رکھ دیں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیکل جریدے لانسٹ نے اپنے اداریہ میں خبردار کیا ہے کہ اگست تک بھارت میں دس لاکھ افراد کورونا کی وبا کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں چلے جائیں گے۔ یعنی مئی اور اگست کے بیچ میں ساڑھے 7 لاکھ سے بھی زیادہ لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ عالمی میڈیا تو ویسے ہی کئی ہفتوں سے اس ابھرتی ہوئی سپر پاورکے حالات اور اس کے حکمرانوں پر افسوس کا اظہارکر رہا تھا، ملک کے اندر بھی مین اسٹریم میڈیا ، جو حکومت کے خلاف چوں بھی نہیں کرتا تھا، اب مودی اور اس کی ٹیم کی کارکرگی پر سوال اٹھا رہا ہے۔ جریدہ انڈیا ٹوڈے کی حالیہ اشاعت کے کور پر بھارت کو ناکام ریاست Failed State قرار دیا گیا ہے۔
چند سال قبل تک یہ ٹرم عام طور پر پاکستان کے ساتھ چپکی ہوئی ہوتی تھی۔ لندن میں جی ۔7ممالک کی میٹنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے تسلیم کیا کہ بھارت کا صحت عامہ کا شعبہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ مگر اسی سانس میں انہوں نے پچھلی حکومتوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں نے متواتر صحت عامہ کے بجٹ کو مجموعی قومی پیداوار کے 1.5فیصد سے آگے بڑھنے نہیں دیا ، جو اب 1.8فیصد ہے۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ پچھلے سات سالوں سے، جب سے مودی بھار ت کے سر پر سوار ہے ، صحت عامہ کے بجٹ کو بڑھانے، اسپتال بنوانے کے بجائے گجرات میں امریکہ کے آزادی مجسمہ کی طرز پر 30بلین روپے سردار پٹیل کے مجسمہ کو بنوانے پر آخر کیوں خرچ کئے گئے؟ پچھلے سال ہی کورونا کی پہلی لہر کے بعد وزارت صحت نے سالانہ بجٹ کیلئے 1,218ٹریلین روپے رقم کی مانگ کی تھی، مگر جب اسی سال جنوری میں پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا گیا ، تو اس وزارت کو بس 712.6بلین روپے دئے گئے، جو ان کے مطالبہ سے 58.48فیصد کم تھے۔
اسی طرح پچھلے سال کورونا کی وباکے دوران ہی انگریزوں کی بنائی ہوئی نئی دہلی کے وسط میں 200بلین روپے کی لاگت سے ایک نئی کیپٹل سٹی بنانے کا فرمان جاری ہوکر اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ امید کی جارہی تھی، کورونا کی وبا نے جس طرح ملک کے طول و عرض میں تباہی مچا ئی ہوئی ہے، اس غیر ضروری پروجیکٹ پر کام روک کر ، اس پر خرچ کی جانی والی رقوم صحت عامہ یا ویکسین یا آکسیجن خریدنے پر صرف کی جائے گی۔ مگر دہلی میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے اس کو ترجیحی پروجیکٹ قرار دے کر پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا۔
دارالحکومت دہلی میں جہاں اس وقت ایک آفت کا سا سماں ہے، اس پروجیکٹ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک نئے پارلیمنٹ ہاوس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ، وزیر اعظم کی نئی سرکاری رہائش گاہ، نائب صدر کی رہائش گاہ و دفتر، وزارت دفاع،خزانہ، داخلہ و دیگر وزارتوں کی نئی بلڈنگیں تعمیر کرانا شامل ہے۔ 1911میں جب انگریزوں کو دارلحکومت کولکتہ سے دہلی منتقل کرنے کا خیا ل آیا ، تو انہوں نے چوٹی کے دو آرکیٹیکٹوں ایڈورڈ لیوٹن اور ہربرٹ بیکر کو نئی دہلی کو ڈیزائن کرنے پر مامور کیا۔ انہوں نے یورپی، ہندوستانی اور اسلامی فن تعمیرکے ایک حسین امتزاج کو عملی شکل دیکر وائسرائے ہاوس (جو اب صدارتی محل ہے)، سائو تھ بلاک، جس میں وزیر اعظم ، وزارت خارجہ اور دفاع کے دفاتر ہیں اور اسکے سامنے اسی شکل کی ایک اور وسیع و عریض بلڈنگ نارتھ بلاک جس میں وزارت خزانہ اورداخلہ کے دفاتر ہیں، تعمیر کرائیں۔ معروف مصنف خوشونت سنگھ کے والد سر شوبھا سنگھ لارڈ لٹن کے ساتھ ان بلڈنگوں کی تعمیر میں بطور ٹھیکہ دار کام کررہے تھے۔ 1931میں باضابط طور پر ان بلڈنگوں میں دفاتر منتقل ہوگئے۔ مودی کا کہنا ہے کہ یہ عمارتیں اب پرانی ہو چکی ہیں، اور بھارت کے سپر پاور امیج کے ساتھ میل نہیں کھاتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں وہ تاریخ میں اپنا نام شاہجہاں، کنگ جارج، ڈیوک آف کناٹ کے ساتھ لکھوانے پر بضد ہیں۔
برطانوی معماروں نے بھارت کے پارلیمنٹ ہاوس کو ایک گول دائرے والی بلڈنگ کا روپ دیا تھا۔ مودی کے معماروںنے اب 64,000 مربع میٹر پر محیط اس نئی تعمیر کی جانے والی بلڈنگ کو تکون کی شکل دی ہے ۔ان کا ارادہ ہے کہ 2022 میں بھارت کی آزادی کی 75سالہ تقریبات اسی نئی بلڈنگ میں منعقد ہوںگی۔ نارتھ بلاک اور سائوتھ بلاک کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ نائب صدر کی موجودہ رہائش گاہ ، جس میں دراصل ابو الکلام آزاد کی رہائش گاہ ہوتی تھی ، کو مسمار کیا جائے گا، اور ایک نئی بلڈنگ پارلیمنٹ سے متصل تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم بھی اپنے لئے سائوتھ بلاک اور کابینہ سکریٹریٹ سے متصل ایک نئی رہائش گاہ تعمیر کرا رہے ہیں، کیونکہ لوک کلیان مارگ پر 12ایکڑ پر محیط پانچ بلڈنگوں پر مشتمل وزیر اعظم کیلئے مخصوص رہائش گاہ ان کو راس نہیں آرہی تھی۔ ویسے تو 1947میں آزادی کے فوراً بعد ہی برطانوی فوج کے کمانڈر ان چیف کی رہائش گاہ و دفتر تین مورتی ہائوس کو وزیر اعظم کا دفتر اور رہائش گاہ ڈیکلیر کیا گیا تھا۔
جواہر لال نہرو اسی بلڈنگ میں مقیم تھے، مگر ان کی موت کے بعد ان کے جانشین لال بہادر شاستری نے اس بلڈنگ میں منتقل ہونے سے منع کردیا اور اس کو نہرو کی یاد میں میوزیم اور لائبریری میں تبدیل کروایا۔ وہ بدستور اپنے ہی مکان میں مقیم رہے۔ 1984میں راجیو گاندھی کے برسراقتدار آنے تک وزیر اعظم کیلئے کوئی مخصوص رہائش گاہ نہیں ہوتی تھی۔ نئی بلڈنگیں بنوانا اور اپنی چھاپ چھوڑنا ، مودی کا خاصہ ہے۔ 2001 میں جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے، توانہوں نے چیف منسٹر کی رہائش گاہ سے متصل آٹھ دیگر بنگلے ایکوایر کراکے ان کو وزیر اعلیٰ کے بنگلے کے احاطہ میں شامل کروایا۔ کروڑوں روپے بنگلہ کی ازسر نو تعمیر میں خرچ کروائے۔ بقول شکتی سن گوئل ، جو گجرات کے ایک سابق وزیر ہیں، اس ہائوس میں تو ایک کمرہ شیش محل جیسا بنوایا جس میں چاروں طرف اور فرش پر بھی شیشے لگے ہوئے ہیں۔اس سے متصل سیکرٹریٹ کے پاس ہی وزیر اعلیٰ کا دفتر بھی ہوتا تھا۔ اس کو بھی مسمار کرواکے نیابنوایا۔ مگر شاید مودی کو ان کے حواریوں نے نہیں بتایا ہے کہ تاریخ میں جس کسی نے بھی دہلی کا نیا شہر تعمیر کرایا ہے، اس کا زوال آیا ہے۔
مصنف و مورخ ولیم ڈالرمپل اپنی کتاب City of Djinnsمیں لکھتے ہیں کہ فارسی میں کسی بزرگ کی پیشنگوئی ہے کہ جو بھی دہلی کا نیا شہر بنائے گا وہ اس سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ یہ پیشن گوئی یا شراپ ہزاروں سالوں سے سچ ثابت ہو رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پانڈوئوں کے سردار یڈھشٹر نے اندر پرستھ کے نام سے ایک شہر بسایا۔ یہ شہر آج کے دہلی کے چڑیا گھر سے متصل ہے اور اسی کے کھنڈرات پر بعد میں شیر شاہ سوری نے ایک قلعہ بنوایا تھا، جو پرانا قلعہ کے نام سے موسوم ہے۔ مگر اندر پرستھ، پانڈوئوں کو راس نہیں آیا اور انہوں نے اپنی تمام زمین و جائداد حتیٰ کہ اپنی مشترکہ بیوی دروپدی کو بھی جوئے میں گنوادیا۔ اسی طرح بارہویں صدی میں راجپوت مہاراجہ پرتھوی راج چوہان نے اجمیر سے دارلحکومت دہلی منتقل کی تھی، مگر جلد ہی اسکو محمد غوری نے شکست دیکر ہندوستان پر قبضہ کرلیا۔ فہرست خاصی لمبی ہے۔ فیروز شاہ تغلق، شیر شاہ سوری اور شاہ جہاں اور بعد میں انگریزوں نے دہلی کی از سر نو تعمیر کرائی ۔مگر ان سبھی کو ان کے اپنے بنائے گئے قلعوں و محلوں میں قیام کرنا نصیب نہیں ہوا ۔کیا تاریخ اب دوبارہ دہرا ئی جائیگی؟ کیا واقعی نریندر مودی کے آخری دن قریب آرہے ہیں ؟ کیا ان کو ان کے نئے تعمیر کردہ عالیشان وزیر اعظم ہاوٰ س میں رہنا نصیب ہوگا؟ یہ وقت ہی بتائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN