جدہ:
حسب توقع مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان میں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور مسجد اقصیٰ میں پرتشدد واقعات کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا کے مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر بھڑکانے کی کوششوں کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ او آئی سی کے مطابق القدس اور الاقصیٰ مسلمانوں کے لیے بہت محترم ہیں۔ اسلامی دنیا کے لیے یہ سرخ نشان ہے ۔








