اردو
हिन्दी
جون 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پندرہ دسمبر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تاریخ میں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized
A A
0
105
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رپورٹ:اویس صدیقی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلموں نے 15 دسمبر 2023 کو ‘یوم مزاحمت’ کے طور پر منایا۔ 15 دسمبر 2019 کو جامعہ کے طالبعلموں پر پولیس کی بربریت کو اب چار سال ہو چکے ہیں، جس کے خلاف طالبعلموں نے یونیورسٹی کیمپس میں مارچ نکالا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال یہ مارچ نکالیں گے اور دہلی پولیس کے مبینہ حملے کو یاد کریں گے۔
بتادیں کہ 2019 میں مرکزی حکومت کی طرف سے منظور کیے گئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلموں نے شروع کیے تھے، جس کے نتیجے میں شاہین باغ تحریک ابھری تھی اور ملک بھر میں شاہین باغ بننے شروع ہوگئے تھے۔
اسی سلسلے میں 15 دسمبر 2019 کو جامعہ کے طالبعلموں کی جانب سے مظاہرہ جاری تھا کہ دہلی پولیس نے مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے طلباء پر لاٹھی چارج کر دیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے، جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب پولیس کیمپس میں داخل ہوگئی اور لائبریری میں پڑھ رہے طلباء پر لاٹھی چارج کرنے لگی۔
اس کارروائی میں سینکڑوں طلباء زخمی ہوئے اور کئی طلباء شدید زخمی ہوئے۔دہلی پولیس کی بربریت کے خلاف اس دن کو یاد کرتے ہوئے ہر سال جامعہ کے طلبہ احتجاج کرتے ہیں اور اس سال بھی طلبہ کی جانب سے کیمپس میں ایک مارچ نکالا گیا جس کا اہتمام مختلف طلبہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا
این ایس یو آئی جامعہکی دبیہ جیوتی نے کہا، ’15 دسمبر جامعہ کے لیے ایک ایسا داغ ہے جسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا۔ اس دن کو کیسے بھلایا جا سکتا ہے؟ سینکڑوں ایسے طلبہ جو احتجاج میں شامل بھی نہیں تھے، لائبریری میں پڑھ رہے تھے، ان پر بھی دہلی پولیس نے پرتشدد کارروائی  کی۔ جو لوگ احتجاج میں شامل تھے ان کی بات تو رہنے ہی دی جائے۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے وقار نے بتایا کہ یہ مارچ جمعہ کو یونیورسٹی کیمپس میں پرامن طریقے سے نکالا گیا، جو سینٹرل کینٹین سے شروع ہوکر یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 7 پر ختم ہوا۔ اس مارچ میں ان تمام طلباء کی جدوجہد کو یاد کیا گیا جو پولیس کی بربریت کا شکار ہوئے تھے۔
طلباء کے اس مارچ میں ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں سی اے اے-این آر سی مخالف تحریک کے وقت کی تصاویر کے ساتھ ساتھ پولیس کی بربریت میں زخمی طلباء کی تصاویر بھی شامل تھیں۔
واضح ہو کہ 15 دسمبر کے واقعہ کے بارے میں دہلی پولیس نے کہا تھا کہ طلباء کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔جب  پولیس کے لائبریری میں داخل ہونے پر سوال اٹھائے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ پتھراؤ کرنے والے طلبہ لائبریری میں چھپے ہوئے تھے۔ تاہم لائبریری میں وہ طالبعلم پڑھ رہے تھے جو کسی بھی طرح سے مظاہرے کا حصہ نہیں تھے۔
ایس ایف آئی کی کارکن ساکھی کا کہنا ہے کہ ‘ایک طالبعلم جوپڑھتا ہے یا سیکھتا ہے تو اس کے ذہن میں اس سے متعلق سوالات بھی آتے ہیں جو وہ وقتاً فوقتاً اٹھاتا ہے۔ ہم بھی وہی کر رہے تھے۔ ایک ایسا قانون جو ہمارے ملک کے لیے اچھا نہیں ہے بلکہ ملک کو توڑنے والا قانون ہے، اس کی مخالفت کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور ہم وہی کر رہے تھے
مارچ میں شریک ایس آئی اوکے سعد کہتے ہیں، ‘اس مارچ کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ظلم کی اس رات کو نہیں بھولے ہیں۔ ہمیں سب یاد ہے اور ہمیشہ سب کو یاد دلاتے رہیں گے
مارچ میں طالبعلموں نے’سب یاد رکھا جائے گا’ کے ساتھ ہی اس وقت کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بھی نعرے بازی ہوئی، اور آخر میں طلبہ نے فیض کی نظم ‘ہم دیکھیں گے’ کے ساتھ مارچ کا اختتام کیا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

امریکی تھنک ٹینک نے کیوں کہا: 2026 میں ہندوپاک کے درمیان جنگ ہوگی؟ یہ ہیں وجوہات

31 دسمبر
Iran Israel War Warning
Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا، ہم پر ایک حملہ ہوسکتا ہے،جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، اسرائیل کا بھی جواب آیا

22 دسمبر
Uncategorized

ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان کا غزہ کے حالات پر میلانی ٹرمپ کے نام  خط،حساسیت کے مظاہرہ کی اپیل

23 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN