اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

300سے زیادہ جرنلسٹ کورونا کی نذر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
300سے زیادہ جرنلسٹ کورونا کی نذر
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
کورونا وائرس کے قہر سے گزشتہ سال بڑی تعداد میں فرنٹ لائن ورکرجیسے ڈاکٹر، ہیلتھ ورکر، پولیس اہلکاروں کو جان گنوانی پڑی، یہی وجہ رہی کہ ملک میں جب ویکسین لگنی شروع ہوئی تو سب سے پہلے انہیں ہی ترجیح دی گئی۔ اس کااچھا اثر بھی ہوا۔ کورونا کی دوسری لہر میں جان گنوانے والوں میں ان فرنٹ لائن ورکرس کی تعداد نسبتاً کم رہی، حالانکہ میڈیا اہلکاروں اتنے خوش قسمت نہیں رہے ۔

کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے بارے میں خبر دینے والے رپورٹرز اور مستقل طور پر دفتر جانے والے صحافیوں کو نہ تو فرنٹ لائن ورکر مانا گیا اور نہ ہی انہیں ویکسین میں ترجیح ملی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ کئی معروف ومشہور صحافی سمیت مختلف ریاستوں میں 300 سے زیادہ میڈیا اہلکار کورونا کی زد میں آکر جان گنوا چکے ہیں۔ اسے المیہ ہی کہیں گے کہ اپریل کے مہینے میں ہر روز اوسطاً تین صحافیوں نے کورونا کے سبب دم توڑا، مئی میں یہ اوسط بڑھ کر ہر روز چار کا ہوگیا۔
کورونا کی دوسری لہر میں ملک نے کئی سینئر صحافیوں کو کھو دیا۔ ضلع ،قصبے، گاؤں میں کام کررہے تمام رپورٹر کوبھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف پرسیپشن اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 سے 16 مئی 2021 تک کورونا انفیکشن سے کل 238 صحافیوں کی موت ہوچکی ہے۔

مئی کے مہینے میں ہر روز چار صحافیوں نے دم توڑا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک کورونا کی پہلی لہر میں 56 صحافیوں کی موت ہوئی، لیکن دوسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔ یکم اپریل 2021 سے 16 مئی کے درمیان 171 صحافیوں نے دم توڑ دیا۔ باقی 11 صحافیوں کا انتقال جنوری سے اپریل کے درمیان ہوا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ریکارڈ میں 82 صحافیوں کے نام اور ہیں جن کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ نیٹ ورک آف وومن ان میڈیا کے مطابق بھی تقریباً 300 صحافیوں کی موت کورونا انفیکشن کے سبب ہوئی ہے۔ اس کا ایک گوگل ڈاکیومنٹ ٹیویٹر پر خوب شیئر ہو رہا ہے ۔

Meanwhile, this list of journalists who have died from Covid across India now stands at 232.https://t.co/0dXT9iWwEp via @NWM_India https://t.co/cQtXomq7m9

— Raju Narisetti (@raju) May 9, 2021

کورونا سے 300 سے زیادہ صحافی کاانتقال

انسٹی ٹیوٹ آف پرسیپیشن اسٹڈیز کی رپورٹ میں ان تمام صحافیوںکو شامل کیاگیا ہے جو فیلڈ میں خبریں جمع کرتے ہوئے یا دفتر میں کام کرتے ہوئے کورونا انفیکشن سے متاثر ہوئے اور ان کی جان چلی گئی۔ ان میں میڈیا تنظیموں کے رپورٹر سے لے کر اسٹرنگر، فری لانسرز ، فوٹو جرنلسٹ اور سٹیزن جرنلسٹ تک شامل ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کوٹا نیلما نے آن لائن ہندی پورٹل ’آج تک ‘ کو بتایاکہ کورونا سے ابھی تک 300 سے زیادہ صحافیوں کاانتقال ہوا ہے ۔ جن میں ہم ابھی تک 238 کی تصدیق کر پائے ہیں۔ باقی کے بارے میں جانچ کی جارہی ہے ۔

یوپی میں کورونا سے37 صحافیوں کی موت ہوئی

ان کے اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش میں سب سے زیادہ 37 صحافیوں کی اموات ہوئی ہیں ، جبکہ جنوبی ہندوستان میں تلنگانہ میںسب سے زیادہ 39 صحافیوں کی موت کورونا سے ہوچکی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں30، مہاراشٹر میں 24، اڈیشہ میں 26، مدھیہ پردیش میں 19 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں 82 غیر تصدیق شدہ موتیں شامل نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق41 سے 50 سال کے درمیانہ صحافی کورونا کا سب سے زیادہ شکار بنے ہیں۔ کل اموات میں ان کی تعداد تقریباً 31 فیصد ہے۔ 31 سے 40 سال کی عمر والے کی 15 فیصد ، 51سے 60 سال کے درمیان کے 19 فیصد ، 61 سے 70 سال کے 24 فیصد اور 71 سال سے اوپر والے 9 فیصد صحافیوں کا کورونا سے انتقال ہوا ہے۔

چھوٹے شہر کے صحافی کورونا کا شکار بنے

کورونا انفیکشن سے مرنے والے صحافیوں میں تقریباً 55 فیصد پرنٹ میڈیا سے ، 25 فیصد ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا سے اور 19 فیصد آزادانہ صحافت سے تعلق رکھنے والے تھے۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کوٹا نیلما کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہونے والے صحافیوں میں 35 فیصد یعنی 85 صحافی میٹرو شہروں سے ہیں، جبکہ 64 فیصد یعنی 153 صحافی نان میٹرو شہروں سے جو ضلع ، قصبے اور گرامین علاقے سے آتے ہیں۔ ڈاکٹر نیلما خود بھی صحافی رہی ہیں اور انہوں نے یہ تعداد الگ الگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، خبروں سے جمع کرکے تصدیق کی ہیں۔




روزنامہ خبریں غیر منافع بخش ادارہ ہے اسے جاری رکھنے کے لیے آپ کی مالی امداد کی ضرورت ہے تعاون کے لیے یہاں کلک کریں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN