راجستھان:
مرکزی سطح G-23گروپ اور پنجاب میں پارٹی لیڈروں کے مابین چل رہے رسہ کشی سے دوچار کانگریس کے لیے راجستھان میں پھر سے مصیبت کھڑی ہو سکتی ہے ۔ ہوا یوں ہے کہ باڑ میر ضلع کی گڈاملانی سیٹ سے ایم ایل اے ہیما رام چودھری نے منگل کے روز اسپیکر جوشی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ چودھری کو سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کا قریبی مانا جاتا ہے ۔
چودھری نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ہی وہ اس کی وجہ بتائیں گے۔ یہ مانا جارہا ہے کہ اب راجستھان کانگریس میں گزشتہ سال گہلوت – پائلٹ گروپ کے درمیان چلا زور دار ساسی خلفشار پھر سے زندہ ہوسکتا ہے ۔
ہیمارام چودھری چھٹی بار ایم ایل اے بنے ہیں اور ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ چودھری ان 19 ارکان اسمبلی میں شامل تھے جنہوں نے پچھلے سال سچن پائلٹ کی کھل کر حمایت کی تھی۔








