نئی دہلی ایک حکمت عملی کے تحت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ریمانڈ پر نچلی عدالت میں سماعت ہونی ہے۔ ایسے میں ہم یہاں سے عرضی واپس لے رہے ہیں، یعنی اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ اس کی تصدیق خود ابھیشیک منو سنگھوی نے کی ہے۔
بتا جارہا ہے کہ کیجریوال کی لیگل ٹیم نے فیصلہ ہے کیا ہے کہ وہ نچلی عدالت میں جائیں گے کیونکہ یہ خدشہ تھا کہ اگر یہاں سے عرضی رد ہوگئی تو پھر سارے راستے بند ہوجائں گے پھر کہاں جائیں گے -اس لئے اب پہلے نچلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا –









