نئی دہلی:
تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال کو جنسی ہراسانی کے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ ترون تیج پال پر ایک سابق جونیئر خاتون ملازم نے عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ترون تیج پال مئی 2014 سے ضمانت پر باہر ہیں۔ دریں اثناء گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت تہلکہ کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال کی جنسی ہراسانی کے معاملہ میں بریت کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی۔ ساونت نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اس معاملہ میں سنجیدہ ہے۔








