لکھنؤ:
سینئر وکیل اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی کی سیڑھیاں اترتے وقت گرنے سے اندرونی چوٹ کے بعد انہیں برین ہیمرج ہوگیا تھا۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں میدانتا اسپتال لکھنؤ میں آئی سی یو میں بھرتی کرایاگیا تھا۔ میدانتا لکھنؤ کی نیورو سرجری ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ آج ابتدائی جانچوں وسی ٹی اسکین کے بعد معلوا ہوا کہ ان کے برین کے اگلے حصوں میں خون کا تھکا جمع ہو ا تھا، جس کو میدانتا کی نیورو سرجری ٹیم نے کامیاب سرجری کرکے برین سے جمع ہوئے خون کو ہٹا دیا ہے ۔ ان کو اب وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ البتہ ان کی حالت نازک ہے مگر مستحکم ہے۔ میدانتا کے نیورو سرجری ٹیم کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے ۔








