نئی دہلی
بھارت میں ایسے وقت جب کووڈ ٹیسٹ کی تعداد اور طریق کار پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں حکومتی ادارہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے گھر بیٹھے ہی کووڈ ٹیسٹ کرنے کے لیے ملک میں تیار پہلے ٹیسٹ کٹ کو استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اسے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دوا کی دکانوں سے یا آن لائن صرف ڈھائی سو روپے یعنی تقریباً ساڑھے تین ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔
ماہرین صحت اسے بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات پر قابو پانے کی مہم میں ایک اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ابتدا میں ہی کووڈ کا پتہ چل جانے کے بعد مریض کا فوراً علاج شروع کیا جاسکے گا۔








