اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملیانہ قتل عام !! اور ہمارے حافظے کا المیہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
ملیانہ قتل عام اور عدلیہ کی بے حسی
52
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایڈووکیٹ ابوبکرسباق سبحانی

ہم سب بھول گئے، ہماری نئی نسل کو ہم بتانا بھی بھول گئے، لیکن آج کے ہی دن، آج سے ٹھیک 34 سال پہلے، 23 مئی 1987 کا وہ سیاہ دن تھا جب میرٹھ ضلع کے ملیانہ گاوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد 72 مسلمانوں کا پی اے سی کی 44 ویں بٹالین و پولیس اہلکاروں یعنی ریاست نے مذہبی شناخت کی بنیاد پر قتل عام کیا تھا، یقینا اتنے بڑے قتل عام کا فیصلہ مرکزی یا صوبائی حکومت کا ہی ہوسکتاتھا۔ اپریل 1987 میں اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہندومسلم فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے،  جس کے بعد مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئیں، اس دوران پولیس نے تقریبا 20 مقدمات درج کرکے کل 2500 افراد کی گرفتاریاں کیں جن میں 2000 سے زائد مسلمان تھے،مسلمان احتجاج میں سڑکوں پر آگئے، صوبائی حکومت نے مئی کی19 سے 23 تاریخ تک میرٹھ شہر میں کرفیو لگایا تھا، 22 مئی کو پی اے سی میرٹھ کے ہاشم پورہ محلہ میں سیکڑوں مسلم نوجوانوں کو ٹرکوں میں بھرکر لے گئے، پی اے سی نے کچھ کو گرفتار کیا جب کہ ایک ٹرک گنگا ندی کے کنارے لے جائے گئےجہاں گنگ کینال مرادنگر اور ہنڈن کینال یوپی دہلی سرحد میں لائن سے کھڑا کرکے گولیوں سے بھون دیا اور لاشوں کوگنگا ندی میں بہادیا گیا، کئی روز تک گنگ نہر میں لاشیں ملتی رہیں۔ ہاشم پورہ قتل عام کے اگلے دن 23 مئی 1987 کو پی اے سی  و پولیس کے جوانوں نے ملیانہ گاوں کو نشانہ بنایا، ملیانہ میں پی اے سی نے مسلم آبادی کو اندھادھندگولیوں کا نشانہ بنایا اور کچھ زخمیوں کو تو انکے گھروں میں ہی جلا دیا گیا، رپورٹوں کے مطابق ملیانہ گاوں میں 80 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کے قتل عام کا الزام پی اے سی کے اوپر تھا، لیکن ایف آئی آر میں پی اے سی کے افسران و اہلکاروں کو ملزم نہیں بنایا گیا جب کہ دیگر 93 ملزمین کے خلاف ایف آئی آر 136/1987 تھانہ ٹرانسپورٹ نگر میرٹھ میں درج ہوئی، پولیس نے 84 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی، 2019 تک جن میں سے 36 ملزمین کی قدرتی موت ہوگئی اور عدالت نے بقیہ 48 ملزمین کے خلاف چارج لگائے اور اب تک34 سالوں میں صرف 6 گواہوں کے بیانات درج ہوئے ہیں، قتل عام کی ایف آئی آر و دیگر اہم ریکارڈ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ساتھ متعلقہ عدالت کے ریکارڈ فائلوں سے بھی غائب کی جاچکی ہے۔

اس دوران فتح گڑھ اور میرٹھ جیلوں میں بھی درجنوں مسلمانوں کا حراست میں قتل عام ہوا، PUDR اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کے مطابق 19 سے 25 مئی 1987 کے دوران فتح گڑھ جیل اور میرٹھ جیل میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔ فتح گڑھ جیل میں ہونے والی حراستی اموات کی خبر جیل سے باہر آتے ہی انسپکٹر جنرل (جیل) نے فتح گڑھ جیل کے چار اعلی افسران کو برخاست کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹل انکوائری کا حکم دیا۔

جیلوں میں ہوئے قتل عام کی مجسٹریٹ انکوائری کا بھی حکم ہوا لیکن مجسٹریٹ انکوائری نے نہ صرف اپنی رپورٹ پیش نہیں کی بلکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر نا لاسکی۔ ضلع مجسٹریٹ فرخ آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹوں میں مرنے کی وجہ  زخم اور چوٹیں بتائی گئی ہیں تاہم یہ چوٹیں گرفتاری سے پہلے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران لگی تھیں۔ گرفتاری سے پہلے چوٹیں لگنے یا زخمی ہونے کے تمام تر دعووں کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں خارج کیا تھا۔ انڈین اکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہاشم پورہ کے ایک بیس سالہ نوجوان دین محمد کو پی اے سی نے اس کے گھر سے 22 مئی کو گرفتار کیا اور پھر 29 مئی کو اس کے والد عبدالماجد کو جیل بلاکر جوان بیٹے کی لاش حوالے کرتے ہوئے کہا کہ سورج نکلنے سے پہلے اس کی تدفین کردو۔ فتح گڑھ جیل پر گیان پرکاش پینل کی رپورٹ کو صوبائی حکومت نے “فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مفادعامہ “ کی بنیاد پر شائع کرنے سے منع کردیا تھا۔

ملیانہ قتل عام کی جوڈیشیل انکوائری کے لئے صوبائی حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس جی ایل شریواستوا کی سرپرستی میں کمیشن آف انکوائریز ایکٹ 1952 کے تحت جسٹس شریواستو کمیشن کی تشکیل کی تھی لیکن آج تک اس کمیشن کی رپورٹ پیش نہیں ہوئی، جنوری 1988 کے بعد کمیشن کے اصرار کے بعد ملیانہ سے پی اے سی کیمپ ہٹایا گیا یعنی کانگریس سرکار نے قاتلوں کو تقریبا ایک سال تک مقتولین کے تحفظ کے لئے مسلط کررکھا تھا، یقینا جس کا واحدمقصد ایک ایسا محاصرہ تھا جس سے نہ کوئی اندر جائے اور نہ کوئی باہر اور انصاف کی ہر کوشش کا گلا گھونٹ دیا جائے۔

ملیانہ اور ہاشم پورہ قتل عام سے متعلق حادثات کی جانچ کے لئے سرکاروں نے کل چھ کمیشن و کمیٹیاں بنائے، راجیو گاندھی کی مرکزی حکومت نے سی بی آئی انکوائری کا حکم جون 1987 میں دیا، صوبائی حکومت نے جسٹس شریواستو کمیشن بنایا، گیان پرکاش پینل بنا، جانگی سنگھ ڈی آئی جی پولیس کے ماتحتی میں سی بی سی آئی ڈی انکوائری کا حکم ہوا، اتر پردیش کے آئی جی جیل نے ڈپارٹمنٹل انکوائری کا فیصلہ سنایا، اے ڈی ایم فرخ آباد شری کرشنا کو مجسٹریٹ انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا، لیکن کسی نے بھی کوئی رپورٹ نہیں پیش کی اور اگر پیش کی ہوگی تو حکومت نے دبا دی لیکن مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سب سے بڑے سرکاری قتل عام کے متاثرین کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور نا ہی حقیقت سے آج تک پردہ اٹھنے دیا گیا۔

 ملیانہ و ہاشم پورہ قتل عام میں کل اموات کا اعدادوشمار تو موجود نہیں ہے، سرکاری اعداوشمار کے مطابق مئی کی 19 سے 23 تاریخ کے درمیان تقریبا 117 افراد کی موت ہوئی تھی، 159 افراد زخمی ہوئے تھے، 623 مکانات، 344 دوکانیں اور 14 کارخانے لوٹے و نذر آتش کئے گئے تھے۔ جب کہ ایک دیگر رپورٹ کے مطابق 21 سے 25 مئی کے درمیان 295 مسلمانوں کا قتل ہوا تھا، نیز یہ قتل عام پولیس اور پی اے سی کے ذریعے یا ان کی سرپرستی میں ہوا تھا، جب کہ قتل کی وارداتوں کا سلسلہ 15 جون 1987 تک جاری رہا تھا۔

اترپردیش کے وزیراعلی ویر بہادر سنگھ (کانگریس) نے پہلے تو پی اے سی کے کمانڈنٹ آر ڈی تریپاٹھی کو سسپنڈ کرنے کا اعلان کیا لیکن بہت جلد پرموشن کرکے آئی جی بنادیاگیا۔ہمارے عدالتی نظام کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے،34 سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے بعد بھی صرف چھ گواہوں کے بیان ہوئے ہیں۔ ملیانہ قتل عام سے ایک دن پہلے ہاشم پورہ میں پی اے سی نے جو قتل عام کیا تھا اس مقدمہ میں ضلعی سیشن عدالت نے مارچ 2015 میں تمام ملزمین کو بری کردیا تھا۔ لیکن پھر دہلی ہائی کورٹ نے 2018 میں اپنا تاریخی فیصلہ ذوالفقار ناصر و دیگر بنام اسٹیٹ آف اترپردیش سناتے ہوئے پی اے سی کے 16 جوانوں کو عمرقید کی سزا سنائی، دہلی ہائی کورٹ کے مطابق 22 مئی 1987 کو پی اے سی جوانوں نے ہاشم پورہ میں 40 مسلم بے گناہوں کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں ان کا قتل عام کیا تھا۔ ملیانہ کے متاثرین آج بھی انصاف کے لئے ترس رہے ہیں، آج بھی مجرمین آزاد گھوم رہے ہیں، آج ملیانہ قتل عام کی34 ویں برسی ہے، انصاف یقینی بنانا ہم سب کی اخلاقی، مذہبی، سماجی اور دستوری ذمہ داری ہے، ملیانہ قتل عام کے مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ مقدمات کی سنوائی تیز رفتار ہو، چشم دید گواہ سینئر صحافی قربان علیاور وبھوتی نارائن رائے اس لڑائی کو لڑرہے ہیں، الہ آباد ہائی کورٹ نے انکی پٹیشن پر یوپی سرکار کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے، ضرورت ہے کہ ان کے قدم سے قدم ملا کر ایک منظم قانونی لڑائی لڑی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات پھر کبھی واقع نا ہوں، ایک اچھے مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ ماضی کو یاد رکھاجائے، یقین مانیں ماضی کی ناکامیاں ہمیں مستقبل میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی اگر ہم نے ان سے سبق حاصل نہیں کیا، ہاشم پورہ کا فیصلہ ہوچکا ہے، لیکن ملیانہ، فتح گڑھ جیل اور میرٹھ جیل میں ہوئے قتل عام کے ملزم ابھی آزاد ہیں، ان کو معاوضہ دینے میں بھی سرکار ناکام رہی ہے، ملیانہ میں مرنے والوں کو صرف بیس ہزار بطور معاوضہ دیا گیا جو کہ انصاف کا مزاق اڑانے کے مانند ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN