اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہماری تنزلی کی ایک علامت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
ہماری تنزلی کی ایک علامت
294
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈاکٹرظفرالاسلام خان

25 مئی2021کو تقریباً 11بجے رات ایک صحافی کا فون آیا کہ اس کے ایک رشتہ دار کی الشفا اسپتال میں کورونا سے موت ہو گئی ہے۔ وہ لوگ بہت غریب ہیں، اسپتال کو ۔۔۔ روپے کے قریب دے چکے ہیں اور اب بھی ان سے۔۔۔ہزار روپئے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، لیکن ان کے پاس یہ رقم نہیں ہے، کہیں سے انتظام کرا دیجئے یا اسپتال سے کہئے کہ معاف کر دے، ورنہ وہ لاش نہیں لے جانے دیں گے۔ میں نے کہا دیکھتا ہوں۔

فوراً میں نے اپنے بیٹےسے کہا کہ دیکھو اسپتال کے کسی ذمے دار سے بات کرو کہ ان کو لاش لے جانے دیں اور ہم کل صبح پیسے جمع کرا دیں گے۔ بیٹے نے بات کی اور ایک ذمہ دار نے اسپتال کے عملہ سے کہہ دیا کہ ان کو لاش لے جانے دیں۔ کچھ دیر بعد پھران صاحب کا فون آیا کہ اسپتال والے ان کو ایمبولنس نہیں دے رہے ہیں حالانکہ باہر ایمبولنس کی تین گاڑیاں کھڑی ہیں۔ میں نے پھر اپنے بیٹے سے کہا کہ دیکھو کیا بات ہے۔ تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ شہر میں کسی جگہ نہیں بلکہ بلندشہر لے جانے بات کر رہے ہیں۔ کچھ دیر میں مذکورہ صحافی کا پھر فون آیا کہ ان لوگوں سے ایمبولنس والے بلندشہر جانے کے لئے ۔۔۔ روپئے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ان کے پاس نہیں ہیں، اس کا کہیں سے انتظام کرا دیں۔ پھر میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اس رقم کا انتظام کر دو۔ بیٹے نے کہا کہ ایمبولنس والے کو الکٹرانک ٹرانسفر موبائل کے ذریعے کر دیتا ہوں۔ لیکن بات کرنے پر ایمبولنس والے نے بتایا کہ اس کے پاس یہ سہولت نہیں ہے۔ اس پر مذکورہ صحافی سے کہا گیا کہ یہ پیسے ہمارے یہاں آ کر لے لیں کیوں کہ ہم لوگوں کا گھر الشفا اسپتال کے بہت پاس ہے۔ پہلے تو وہ چاہتے تھے کہ کوئی اسپتال آ کر دے جائے، لیکن پھر خود آ کر لے گئے۔ اس وقت تک تقریباً ساڑھے بارہ بجے نصف شب ہو چکے تھے۔ بہرحال دیر رات وہ لوگ اپنی میت کو لے گئے اور یوں یہ مسئلہ ختم ہوا اور اگلے دن الشفا میں ان کی بقیہ رقم ادا کر دی گئی۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس کے بعد ان صحافی حضرت کی طرف سے شکریہ کا ایک فون یا وہاٹسیپ پیغام تک نہیں آیا!

یہ ہے ہماری قوم کی حالت! اور یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے۔بار بار دیکھنے میں آتا ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو لوگ بار بار تنگ کرتے ہیں اور جب کام ہو جاتا ہے تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے ہیں۔ کتنے لوگوں کو ان کی شدید ضرورت کے وقت قرضے سے مدد کی گئی، لیکن برسوں بعد بھی ان کی اکثریت کو قرضے ادا کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ جن لوگوں کو قرضے کے علاوہ امداد دی گئی وہ اس کے علاوہ ہیں۔

ابھی ہفتہ دس دن کی بات ہے کہ جنوبی ہند کے ایک پرچے سے بار بار فون اور ایمیل آیا کہ ان کا پرچہ ایک اہم شخصیت کی وفات پر خصوصی نمبر نکالنے جا رہا ہے، براہِ کرم ان پر ایک مضمون لکھ دیں۔ پہلے تو میں نے کہا کہ بھئی! میں ان کو اتنی اچھی طرح سے نہیں جانتا تھا کہ ان کے بارے میں مضمون لکھ سکوں۔ لیکن ان کا اصرار تھا کہ کچھ بھی ہو، مختصر ہی سہی، ایک مضمون لکھ دیجئے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے اور ایک مناسب مضمون لکھ کر ایمیل سے بھیج دیا اور احتیاطاً وہاٹس ایپ سے بھی روانہ کر دیا۔ لیکن مجھے اس کی کوئی رسید نہیں ملی! چند دن کے بعد میں نے وہاٹسیپ کے ذریعے پوچھا کہ بھائی! مضمون مل گیا؟ تو جواب آیا کہ معذرت ہے، رسید بھیجنا بھول گیا! اس سے پہلے بھی کئی افراد اور تنظیموں نے اصرار کر کے ان سے وابستہ شخصیات کے بارے میں مضمون لکھوائے، لیکن پھر برسوں سے خاموشی ہے۔ معلوم نہیں کہ وہ مضامین چھپے بھی یا نہیں!

یہ ہے ہماری اخلاقی حالت! ایسے میں اگر لوگ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے ہیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ ناشکری اور ناسپاسی کی یہ عادت ہماری تنزلی کا ایک اہم سبب اور ایک علامت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN