اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل نے درجنوں نامعلوم لاشیں غزہ واپس بھیج دیں، فلسطینیوں کا دفنانے سے انکار’یہ وجہ سامنے آئی

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
145
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے میں مارے گئے 88 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں لیکن غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے ان کو دفن کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ پہلے اسرائیل ان کی شناخت اور ان کے قتل کی جگہوں کے بارے میں تفصیلات ظاہر کرے۔
لاشوں کو ایک کنٹینر میں ٹرک کے ذریعے اسرائیل کے زیر کنٹرول کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچایا گیا تھا تاہم فلسطینی حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت، ان کی عمروں یا ان کے مارے جانے کے مقامات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ خان یونس میں ناصر ہسپتال کے اہلکاروں نے انہیں وصول کرنے اور دفنانے سے انکار کر دیا اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے اسرائیل سے تفصیلات طلب کرنے کو کہا۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی وزارت صحت نے ان لاشوں کے بارے میں تمام ڈیٹا اور معلومات مکمل ہونے تک کنٹینر وصول کرنے کا طریقہ کار معطل کر دیا ہے تاکہ ان کے اہل خانہ ان کی شناخت کر سکیں۔ غزہ میں گورنمنٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے بتایا کہ وزارت صحت کے حکام نے ٹرک ڈرائیور سے کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں اسی اسرائیلی کراسنگ پر واپس لے جائیں جہاں سے وہ آیا تھا، اس کے بعد ٹرک ہسپتال سے نکل گیا۔
اسماعیل الثوابتہ نے مزید کہا کہ انہیں بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور شہداء اور ان کے اہل خانہ کی عزت کو محفوظ رکھا جائے۔ ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ وہ اس منتقلی میں ملوث نہیں ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام خاندانوں کے حق کی توثیق کرتے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل کریں اور ان کی تدفین کی تقریبات کو اس طرح انجام دیں جس سے ان کے انسانی وقار کا تحفظ ہو اور تدفین متعلقہ رسم و رواج کے مطابق ہو۔
ریڈ کراس کی کمیٹی نے مزید کہا کہ تصادم کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے افراد کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قانون کے تخت نمٹا جانا چاہیے۔ انسانی وقار کو محفوظ رکھنے اور جسموں کے ساتھ صحیح اور مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے مسلح قانون ان کی تلاش، بازیابی اور انخلا کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ یہ قانون اس بات کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے کہ وہ لاپتہ نہ ہوں۔ فلسطینی شہری دفاع نے انکشاف کیا کہ اسے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران تقریباً 10 ہزار سے زیادہ لاپتہ افراد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ غزہ میں صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع اسرائیلی قتل عام میں 41,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

ٹیگ: اسرائیل ، غزہ، فلسطین

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN