اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بڑی خبر:اسلامی تاریخ کی اہم جنگ قادسیہ کے مقام کا پتہ چل گیا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
369
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برطانوی عراقی ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے سن 636 عیسوی میں اسلامی تاریخ کی اہم جنگ قادسیہ کے اصل مقام کا پتہ لگا لیا ہے۔ جنگ قادسیہ میں فتح کا اسلامی فتوحات اور توسیع میں اہم کردار
اس تاریخی مقام کا سن ستر کی دہائی میں امریکی خفیہ سیٹلائٹوں سے اتاری گئی تصویروں سے پتہ چلا، انہیں اب ڈی کلاسیفائی یا عام کر دیا گیا ہے۔

جنگ قادسیہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں 636 عیسوی میں ہوئی تھی۔ اسلام کی ابتدائی فتوحات میں سے اسے ایک بڑا معرکہ کہا جاتا ہے، جو مسلمانوں اور ساسانی فارسیوں کے درمیان ہوئی۔
میسوپوٹیمیا جسے آج عراق کے نام سے جانا جاتا ہے میں ہونے والی یہ جنگ تین دن جاری رہی۔ مسلمانوں کے سپہ سالار سعد بن ابی وقاص تھے جب کہ ساسانیوں کا سردار رستم تھا۔ اس جنگ میں مسلمانوں کی فتح اور ایران مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا۔ یہ فتح پورے خطے میں اسلام کے پھیلاؤ میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی اور القادسیہ یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک مشترکہ ٹیم کو اس مقام کا پتہ ‍چلا، جب وہ درب زبیدہ  کا نقشہ تیار کرنے کے لیے ریموٹ سینسنگ کررہی تھی۔ درب زبیدہ کو ایک ہزار سے زیادہ سال پہلے کوفہ سے مکہ تک حج کے لیے راستے کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس انکشاف کو منگل کے روز انٹیکوئٹی نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے
••جنگ قادسیہ کے مقام کا پتہ کیسے چلا
ماہرین کی ٹیم نے راستے کی نقشہ سازی کرتے ہوئے، دیکھا کہ عراق کے جنوبی صوبہ نجف میں کوفہ سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں ایک جگہ، ایک صحرائی علاقہ جس میں زرعی زمین کے بکھرے ہوئے پلاٹ ہیں- اس میں ایسی خصوصیات تھیں جو تاریخی کتابوں میں قادسیہ کی جنگ کی تفصیلات سے کافی ملتی ہیں۔
ڈرہم یونیورسٹی میں آثار قدیمہ کے ریموٹ سینسنگ کے ماہر ولیم ڈیڈمین نے کہا کہ سرد جنگ کے زمانے کی سیٹلائٹ تصاویر مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ کی طرف سے عام طور پر استعمال ہونے والے ٹولز ہیں، کیونکہ پرانی تصاویر اکثر ایسی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں جو تباہ یا تبدیل ہو چکی ہیں اور جو موجودہ دور کی سیٹلائٹ تصاویر پر ظاہر نہیں ہو پاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ نے گزشتہ 50 سالوں میں زرعی توسیع اور شہری توسیع دونوں میں بہت ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  1970 کی دہائی کی تصاویر میں قادسیہ کے مقام پر کچھ امتیازی خصوصیات، جیسے ایک مخصوص خندق، "زیادہ صاف اور واضح” تھیں۔
زمین پر ایک سروے نے نتائج کی تصدیق کی اور ٹیم کو اس بات پر قائل کیا کہ انہوں نے مقام کی صحیح شناخت کی ہے۔
جامعہ القادسیہ کے آثار قدیمہ کے پروفیسر جعفر جوثری نے کہا کہ اس کی اہم خصوصیات ایک گہری خندق، دو قلعے اور ایک قدیم ندی تھی جسے مبینہ طور پر فارس کے فوجیوں نے بنایا تھا۔ سروے ٹیم کو مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے بھی ملے جو جنگ قادسیہ کے زمانے کے عین مطابق تھےٹیم آنے والے دنوں میں اس جگہ پر کھدائی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔(ڈی ڈبلیو)

ٹیگ: battle of QadsiyaBig newsNews

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN