اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سماج کی فلاح کے لئے خود کو وقف کردیں:مولانا محمود مدنی کا جمعیتہ یوتھ کلب کے زیر اہتمام پروگرام میں نوجوانوں سے  خطاب

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
387
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی۲۳؍ نومبر :بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے ۷۵ ویں یوم تاسیس پرجمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام مدنی یوتھ سینٹر کیندکی دیوبند میں سہ روزہ تقریب منعقد ہوئی جس میں یوپی ، راجستھان ، میوات کے مختلف اضلاع سے 813اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس شریک ہوئے۔ خاص بات یہ رہی کہ104 گائیڈس ( خواتین ونگ ) نے بھی پردہ میں رہ کر ایگزیبشن میں دستی ہنر مندی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ پروگرام کے دوران مختلف قسم کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں رنگوں کی شناخت اور نقشے کی مددسےراستے کی تلاش ، فاصلے اور بلندی کا اندازہ اور دیگر عملی مہارتیں شامل تھیں۔ٹینٹ پچنگ، کلر پارٹی ،مارچ پاسٹ، فرسٹ ایڈ، فزیکل ڈسپلے،کیمپ کرافٹ ، کیمپ فائر کی نمائشوں نے سبھوں کو حیران کردیا ۔ آخری تقریب میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی، ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی، ہرجیندر سنگھ ایس ٹی سی ناردن ریلوے، محمد یامین ناردن ریلوے، کپل کمار اے ایل ٹی ناردن ریلوے سمیت جمعیۃ اور بھارت اسکاؤ ٹس اینڈ گائیڈس کے کئی اہم ذمہ داران شریک ہوئے ۔اس موقع پراپنے کلیدی خطاب میں مولانا محمود  مدنی نے نوجوانوں کو ملک و ملت کا مستقبل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مضبوط ہوں گےتو ہم سب مضبوط ہوں گےاور اگر وہ کمزور ہوں گےتو ہم سب کمزور ہو جائیں گے۔ اس لیے یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی طاقت، صلاحیت اور کردار کو اس نہج پر لے جائیں کہ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں۔ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جہاں چیلنجز بھی ہیں اور مواقع بھی۔ یہ وقت اپنی سوچ، عمل اور کردار کو بہتر کرنے کا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ تعلیم ہماری ترقی کی بنیاد ہیں، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کو بہتر انسان اور مسلمان بنانے کے لیے انہیں علم کی روشنی سے منور کریں او ر ان کی اعلیٰ تربیت کریں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیم ہے کہ ہماری زندگی دوسروں کے لیے وقف ہو۔ یہ وقت انفرادی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر اجتماعی ذمہ داریوں کو نبھانے کا ہے۔میں خاص طور پر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ علم حاصل کریں،اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔


مولانا مدنی نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک و ملت کے لیے مفید بنانے کی ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں روک دیں گے، ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہم نوجوانوں کو ماحولیات، صفائی اور پانی کے تحفظ جیسے اہم مسائل کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ہم انسانیت کی مشترکہ ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے کام کر رہےہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے حوصلے اور جوش کی ستائش کی اور کہا کہ اسے خدمت خلق اور تعمیر ملت کے لیے صرف کریں ۔ اس پروگرام میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ذمہ دارون نے بھی خطاب کیا ۔۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے سکریٹری قاری احمد عبداللہ رسول پوری نے بتایا کہ جمعیۃ یوتھ کلب اس وقت 37 اضلاع میں فعال طور پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ہنوز  28 ہزار سے زائد نوجوان تربیت پا چکے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے شرکاء کو اکابر کے ناموں سے منسوب کرکے 84 ٹینٹوں کو سات زونز میں تقسیم کیا گیا تھا ۔
اس موقع پرپرفارمنس کی بنیاد پر جمعیۃ یوتھ کلب امروہہ نے پہلی پوزیشن جب کہ جمعیۃ یوتھ کلب ہاپوڑ نے دوسری پوزیشن اور جمعیۃ یوتھ کلب مظفرنگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جن کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کے ہاتھوں مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر جمعیۃ یوتھ کلب کے 28اسٹاف اور دیگر رضا کارون نے شب و روز محنت کی ۔ڈی اوسی سلیم تیاگی اور آشکارہ خاتون کو مبارک بادی پیش کی گئی ۔

ٹیگ: Jamiat Youth ClubMaulana Mahmood Madaniorganizedwelfare of society:youth

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News
خبریں

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

10 مارچ
Global Economy War Impact News
خبریں

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

10 مارچ
Maulana Abdullah Saleem FIR News
خبریں

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

10 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN