اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سی بی ایس ای ایگزام رد: نوجوان ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
سی بی ایس ای ایگزام رد: نوجوان ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آدتیہ مینن

مرکزی حکومت نے یکم جون کو سی بی ایس ای 12 ویں بورڈ ایگزام منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا۔ سرکار نے کووڈ بحران کے درمیان طلبا کی’حفظات‘ کا حوالہ دیا،جیسے ہی یہ اعلان ہوا ،کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ الزام لگایا کہ اس فیصلے سے مرکزاور ریاستوں کے انتخابات کے لئے نوجوان ووٹرز کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔

سیاست کے تحت کیوں دیکھا جارہا فیصلہ؟

اس قدم کو لے کر سیاست کرنے کا الزا م اعلان نہیں بلکہ اسے کرنے کے طریقے کی وجہ سے لگ رہا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے کیا۔ انہوں نے لکھا ،’ ’مرکز ی سرکار نے کلاس 12 ویں بورڈ ایگزام کینسل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کافی صلاح ومشورہ کے بعد ہم نے طلبا کے مفاد میں فیصلہ لیا جس سے ان کے صحت اور ہمارے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ رہے۔‘ ‘

جب گزشتہ سال جماعت12 ویں کے امتحانات منسوخ ہوگئے تھے ، سی بی ایس ای نے یہ جانکاری سپریم کورٹ کو دے دی تھی۔

اس سال بھی یہ اعلان سی بی ایس ای کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس یا پریس ریلیز میں دی جاسکتی تھی۔ اگر اسے اہم سرکاری فیصلہ بھی مان لیا جائے تو ایجوکیشن وزیر اس کا اعلان کرسکتے تھے، یہ حیران کرتا ہے کہ پی ایم نے اس کا اعلان کیا۔

تو لوگوں کا یہ پوچھنا واجب ہے کہ کیا یہ فیصلہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے یا کچھ ہیڈ لائن کمانے کے لیے لیا گیا ہے، وہ بھی تب جب بحران کے درمیان سرکار کی خوب کرکری ہو رہی ہے ۔

اس نظریہ کواور پختہ اس بات نے کیا کہ کئی بی جے پی حامیوں نےسوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کو مبارک باد دی، جبکہ کانگریس حامیوں نے کہاکہ ایسا جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے مشورے پر ہوا ہے ۔

گاندھی نے چند دن قبل ایگزام کینسل کرانے کو لے کر مرکز کو خط لکھا تھا، دونوں فریقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طلبا کی حفاظت کی جیت ہے ۔ واڈرا کے علاوہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور سابق یوپی سی ایم اکھلیش یادو نے بھی ایگزام رد کرنے کی اپیل کی تھی۔
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر نیت سیاسی بھی تھی تو بھی ، مودی سرکار کا فیصلہ لینے یا اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ اس کا مطالبہ کرنے میں کوئی غلطی نہیں نظر آتی ہے۔ کووڈ کے خطرے کے پیش نظر حکومت کا یہ امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ درست نظر آتا ہے۔

امتحان منسوخ کرنے کا سیاسی اثر کیا ہو گا؟

کیا یہ فیصلہ سیاسی وجوہات کی بناپر کیا گیا تھا یا طلبا کی حفاظت کا بنیادی ایجنڈا تھا ، یہ سبھی ایک دوسرے سوال سے جڑے ہیں۔اس کا سیاسی اثر کیا ہوگا؟ سوال اہم ہے کیوں کہ اگر اثر زیادہ نہیں ہے تو سیاسی ارادوں کا الزام لگانا عقلی نہیں ہوگا۔

ڈیٹا ضروری بات بتاتا ہے، 12 ویں کے امتحانات دینے والے طلبا میں سے ایک چھوٹا سے حصہ ہی سی بی ایس ای کاہوتاہے، 2018 کے اندازے کے مطابق 1.5کروڑ طلبا نے 12 ویں کا ایگزام دیا اور ان میں سے صرف 11.9لاکھ سی بی ایس ای سے تھے۔ امتحان دینے والے کل طلبامیں سے صرف 8 فیصد ہی سی بی ایس ای سے ہوتے ہیں۔

چونکہ سماج کے زیارہ متاثر طبقے کے طلبا سی بی ایس ای اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ، اس لئے شاید اسے ریاستی بورڈ کے مقابلے میں زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ مرکز کے تحت آئی سی ایس ای اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی ایس او ) بھی آتے ہیں۔ 2018کے اعداد وشمار کے مطابق این آئی او ایس سے 12 لاکھ طلبا اور آئی سی ایس ای سے 80,000بچوں نے 12 ویں ایگزام دیئے تھے۔ مجموعی طور پر تینوں بورڈز سے 12 ویں کے امتحانات دینے والے کل طلبامیں سے 16 فیصد امتحان میں شریک ہوئے تھے۔

اس لئے مرکز کے فیصلے سے صرف 16 فیصد طلبا پر اثر پڑے گا ۔ 2018 کے حساب سے یہ 25 لاکھ طلبا ہوتے ہیں۔ اگر 2024 کے انتخابات تک یہ تعداد 40 لاکھ بھی ہو جاتی ہے تو یہ کوئی بہت اہم ووٹ بینک نہیں ہوگا۔

حکومت یا اپوزیشن اس سے سیاسی فائدہ اٹھاسکتی ہے جب وہ ووٹرز کو راضی کرسکیں کہ ریاست اور بورڈ امتحانات رد مودی سرکار یا حزب اختلاف کے کسی رہنما کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

اس میں بھی یہ مانا جائے کہ تمام طلبا اس قدم سے خوش ہیں، ایسا بھی ہو سکتاہے کہ کئی طلبا ایگزام دیناچاہتے ہوں ، اس لئے قدم کے ساسی اثر کو زیادہ نہیں سمجھنا بہت ضروری ہے ۔

(بشکریہ : دی کوئنٹ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN