اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملیانہ کےقتل عام کا معاملہ انسانی حقوق کمیشن پہنچا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ملیانہ کےقتل عام کا معاملہ انسانی حقوق کمیشن پہنچا
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میرٹھ :
یوپی کے میرٹھ ضلع کے ملیانہ گاؤں میں پولیس اور پی اے سی کے ذریعہ 72 بے گناہوں کے قتل عام میں عدم کارروائی کا معاملہ اب قومی انسانی حقوق کمیشن تک پہنچ گیا ہے۔ سینئر صحافی قربان علی، سابق آئی پی ایس وبھوتی نارائن رائے، پی یو سی ایل، رہائی منچ جیسے انسانی حقوق کے امور پر کام کرنے والی متعدد دوسری تنظیموں نے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔34 سال پہلے ہوئےاس قتل عام کا معاملہ ایک بار پھر گرم ہے کیونکہ الہ آؑباد ہائی کورٹ کی یک رکنی ڈویژ ن بنچ نے قربان علی اور وبھوتی نارائن رائے کی اس سے متعلق داخل مفاد عامہ کی عرضی کو قبول کرلی ہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سنجے یادو اور جسٹس پرکاش پڑیا کہ بنچ نے 19 اپریل 2021 کو اپنے ایک تحریر ی حکم کے ذریعہ اترپردیش سرکار کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مفاد عامہ پر جوابی حلف نامہ داخل کرے جس میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 34 سال پہلے فرقہ وارانہ فساد کے دروان 23 مئی 1987 کو اترپردیش کے میرٹھ ضلع کے ملیانہ گاؤں میں پولیس اور پی اے سی کے ذریعہ 72 بے گناہ لوگوں کو مار ڈالا گیا تھا اور جس مقدمے میں آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
اس وقت ڈویژن بنچ کے سامنے پیش ہوئے ریاستی سرکار کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل منیش گوئل نے دلیل دی کہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اب اس معاملے میں کوئی قانونی حیثیت نہیں رہ گئی ہے ، لیکن ڈویژن بنچ نے تحریری حکم دیتے ہوئے زور دیا کہ ریاستی سرکار کو جوابی حلف نامہ داخل کرنا چاہئے، اور دائر مفاد عامہ کی عرضی میں اٹھائے گئے تمام نکات کی تفصیلات سے ’پیرا وائز‘ جواب دینا چاہئے۔ عدالت نے اس معاملے میں سماعت کی تاریخ 24 مئی مقرر کی تھی اور تب تک ریاستی حکومت نے ریاستی حکومت سے حلف نامہ کے ذریعہ اس مقدمے سے متعلق تمام حقائق اور دستاویزات عدالت کے سامنے رکھنے کو کہا تھا۔معروف انسانی حقوق کے کارکن اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کولن گونسالک عرضی گزاروں کی طرف سے عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش ہوئے تھے، لیکن کورونا کی وجہ سے ہائی کورٹ وقت سے پہلے ہی بند ہوگیا۔ اب 10 جون کے بعد ہی اس کی اگلی سماعت کے متعلق تاریخ کا پتہ چل سکے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ’ ملیانہ قتل عام سانحہ ‘ کے ایک دن پہلے 22 مئی کو یوپی پولیس اور پی اے سی کے ذریعہ میرٹھ کے ہاشم پورا محلے سے پچاس سے زیادہ مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میںانہیں مراد نگر کے قریب گنگا نہر اور یوپی – دہلی بارڈر کے پاس ہینڈن ندی میں گولی مار کر بہا دیا گیا تھا۔ اس قتل عام سانحہ کی سماعت پہلے غازی آباد کی سیشن عدالت میں ہوئی اور بعد میں سپریم کورٹ کے حکم سے اس مقدمے کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں منتقل کردیا گیا ۔ دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے اس قتل عام میں شامل تمام قصوروار پولیس اور پی اے سی اہلکاروں کو بری کردیا تھا لیکن بعد میں دہلی ہائی کورٹ نے 19 ملزمین پولیس اور پی اے سی اہلکاروں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے انہیں 31 اکتوبر 2018 کو عمر قید کی سزاسنا دی۔ اس معاملے کی سماعت فی الحال سپریم کورٹ میں چل رہی ہے ۔
سینئر صحافی قربان علی نے ملیانہ اور ہاشم پورا کے قتل عام کو اس وقت کے معروف ہفت روزہ اخبار’ رویوار ‘ کے لیے کور کیا تھا ۔ قربان علی کاکہنا ہے کہ ہاشم پورا کا معاملہ اس لئے سرخیوں میں آسکا کہ اس وقت وبھوتی نارائن رائے غازی آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ تھے اور انہوں نے خود اس سانحہ کی ایف آئی آر تھانہ لنک روڈ میں درج کرائی تھی جس کی وجہ سے مقدمہ چل سکا اور قصور واروں کو سزا ہو سکی لیکن ملیانہ معاملے میں تو میرٹھ کی ٹرائل کورٹ میں گزشتہ تین دہائی سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ،کیونکہ اس معاملے کی ایف آئی آر سمیت مقدمے کے اہم کاغدات اور دستاویزات پراسرار طور پر غائب کردئے گئے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟
خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

14 اکتوبر
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں
خبریں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

14 اکتوبر
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN