ماسکو بم دھماکے میں روسی فوج کے سینیئر جنرل کی ہلاک ہوگئے – ہلاک ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف روسی نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فوج کے سربراہ تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ الیکٹرک اسکوٹر کے اندر نصب کیے گئے بم کے پھٹنے سے ہوا۔
میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر اس حوالے سے جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، اس میں عمارت کا تباہ شدہ داخلی راستہ، ملبہ اور خون آلود برف دیکھی جا سکتی
روس کی تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ منگل کے روز دارالحکومت ماسکو میں ایک بم دھماکے میں ایک سینیئر جنرل ہلاک ہو گئے، جو روسی نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ تھے۔تحقیقاتی کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’روسی فیڈریشن کی مسلح افواج میں تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے دستوں کے سربراہ ایگور کیریلوف اور ان کے معاون کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔‘روسی حکام کے مطابق کیریلوف ایک لیفٹیننٹ جنرل تھے، جو روس کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن ٹروپس کے سربراہ تھے۔روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والا یہ شخص جنرل ایگور کیریلوف کا اسسٹنٹ تھا۔ یہ دھماکہ کریملن سے تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں ایک رہائشی عمارت کے باہر ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے لیے گھریلو ساختہ ڈیوائس استعمال کی گئی۔ بم مبینہ طور پر ایک الیکٹرک اسکوٹر کے اندر نصب کیا گیا تھا








