اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بین مذاہبِ شادیاں اور ہمارا دوہرا معیار

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
127
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بین المذاہب شادیاں اور ہمارا دوہرا معیار

تحریر:گلزارصحرائی
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ معاشرے میں انسان جب مادی طورپر زیادہ ترقی کرلیتاہے تو وہ سب سے پہلے جس چیز کو غیر اہم قرار دیتا ہے وہ مذہب ہے۔ کچھ لوگ تو پوری جرأت اور جسارت کے ساتھ مذہب کا انکار کردیتے ہیں اور کچھ کھل کر انکار تو نہیں کرپاتے مگر عملاً اس کے منکر ضرور ہوتے ہیں اور اس کے برخلاف خود کو سیکولر کہلانا زیادہ بہتربلکہ شان کی بات سمجھتے ہیں۔اکثر ایسے لوگوں کو دیکھا ہےکہ وہ اپنے اس سیکولرزم کو عملاً ثابت کرنے کے لیے شریک حیات کا انتخاب کسی دوسرےمذہب سے کرتے ہیں تاکہ انھیں فی الواقع مذہبی حدبندیوں سے بہت ’بلند‘ سمجھا جائے۔جیسا کہ میں نے ابتداءً عرض کیاکہ سیکولر نظرآنے کی یہ بیماری عام طور پربہت امیر کبیر اور مادی طور سے بہت اعلیٰ طبقے (Elite class) میں پائی جاتی ہے، جس کی واضح اور نمایاں مثال ہم کو فلمی دنیا سے متعلق شخصیات میں مل جاتی ہیں۔ جدھرنظر اٹھاکر دیکھیے، ہم کو ایسےجوڑے نظر آجائیں گے، جن میں فریقین الگ الگ ’مذاہب’ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اگرچہ اس کا زیادہ اثر نمایاں شخصیات (Celebrities) میں پایا جاتا ہےمگر ان کی تقلید میں اور بعض مذہبی پیشواؤں کی جانب سے مذہبی خیر سگالی کے نام پر مبہم اور نام نہاد ’گنگاجمنی تہذیب‘ کے برابر پرچار سے متاثر ہوکر بھی یہ رجحان اب نمایاں شخصیات سے ہٹ کر عام سماج میں بھی گھر کرنے لگا ہے۔جس کے تعلق سے بھی خبریں میڈیا میں آتی رہتی ہیں۔
جب بھی اس طرح کی کوئی شادی وقوع پذیر ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن جاتی ہے۔غیروں کا اس پرجو ردِ عمل ہوتاہے وہ تو ان کا فطری عمل ہے کہ ان کےنزدیک ’ناری جاتی کاکوئی دھرم نہیں ہوتا، شادی کے بعد اس کے پتی کا دھرم ہی اس کا دھرم ہوتا ہے‘۔ اس اصول کے تحت اگر وہ کسی ہندو لڑکی کی جانب سے مسلم لڑکے سے شادی کرنے پر ہنگامہ کرتے اور اسے ’لوجہاد‘ جیسا الزام دیتے ہیں، نیز اس کے برخلاف کسی مسلم لڑکی کی ہندو لڑکے سے شادی پر خوشیاں مناتے اور اسے گویا بہت بڑی فتح قرار دیتے ہیں تو یہ ان کی فطرت کے عین مطابق ہے۔
لیکن ہم مسلمانوں —خصوصاً مسلم نوجوانوں— کا جو ردِ عمل سامنے آتاہے، افسوس کی بات ہے کہ وہ بھی غیروں سے مختلف نہیں ہوتا۔ ہمارے مسلم نوجوان بھی کسی نام نہاد ہندو لڑکی کی کسی نام نہاد مسلم لڑکے سے شادی پر ایسی ہی خوشی کا اظہار کرتے ہیں گویا مسلم معاشرے نے کوئی جنگ جیت لی ہو۔ اس کی نظیریں دیکھنا ہوتو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی یا سورا بھاسکر اور فہد احمد سےمتعلق پوسٹوں پر مسلم نوجوانوں کے کمینٹ دیکھ لیں۔ ہمارے نوجوانوں کی گویا باچھیں کھلی پڑتی ہیں، اس کے برخلاف صورت حال ہو تو وہ مخالف مذہب والوں پر  ’لوجہاد‘ کے مقابلے پر ’لو یدھ‘ جیسا الزام تو نہیں لگاتے مگر چپی ضرور سادھ لیتے ہیں۔حالاں کہ اسلام کی روسے دونوں صورتوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور دونوں ہی ناقابل قبول ہیں اس لیے کہ قرآن نے اس سلسلے میں واضح حکم دے دیاہے:وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتّـٰى يُؤْمِنَّ ۚ وَلَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْـرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّّلَوْ اَعْجَبَتْكُمْ ۗ وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَتّـٰى يُؤْمِنُـوْا ۚ وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْـرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَّلَوْ اَعْجَبَكُمْ ۗ اُولٰٓئِكَ يَدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ ۖ وَاللّـٰهُ يَدْعُوٓا اِلَى الْجَنَّـةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖ ۖ وَيُبَيِّنُ اٰيَاتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُـمْ يَتَذَكَّرُوْنَ (221)
’’اور مشرک عورتیں جب تک ایمان نہ لائیں ان سے نکاح نہ کرو، اور مشرک عورتوں سے ایمان دار لونڈی بہتر ہے گو وہ تمہیں بھلی معلوم ہو، اور مشرک مردوں سے نکاح نہ کرو یہاں تک کہ وہ ایمان لائیں، اور البتہ مومن غلام مشرک سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں اچھا ہی لگے، یہ لوگ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں، اور اللہ جنت اور بخشش کی طرف اپنے حکم سے بلاتا ہے، اور لوگوں کے لیے اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔‘‘(سورہ بقرہ:221)
اس آیت کی روسے اسلام کے نزدیک ایسی کوئی بھی شادی جائز نہیں ٹھہرتی جس میں زوجین میں سے ایک مسلم ہو اور دوسرا غیر مسلم، قطع نظر اس سے کہ وہ غیر مسلم لڑکی ہو یا لڑکا۔ (اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کی اجازت کا ایک استثنا ضرور ہے، لیکن وہ یہاں زیر بحث نہیں ہے) مسلم نوجوانوں کے بارے میں تو عام طور پر یہ سمجھا جاسکتا ہے اور کہابھی جاتا ہے کہ ان کی اکثریت دین اسلام سے ناواقف ہے، لیکن حیرت اور افسوس تو ان مذہبی اور ملی رہنماؤں پر ہوتا ہے جو اسلام کی تعلیمات سے واقفیت رکھتے ہوئے بھی غالباً قومی جذبے سے ہی مغلوب ہوکر ان معاملوں میں دانستہ یا نادانستہ دوہرے معیار کاشکار ہوجاتے ہیں۔چنانچہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ارتداد سے متعلق جتنے مضامین شائع ہوتے ہیں ان میں مسلم لڑکیوں کے غیر مسلم لڑکوں سے شادی کے واقعات کو بنیاد بناکر تشویش ظاہر کی جاتی ہے اور اس کے تدارک کی تدابیر

ٹیگ: interfaith marriagemarriagemarriages

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN