اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کون ہیں جنگ زدہ لبنان کے نو منتخب صدر،حزب اللہ کا رول کیا رہا ،کیا ہیں ان کے ‘عزائم’ ؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف خلیل عون کو لبنان کا صدر منتخب کرلیا، انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے 128 میں سے 99 اراکین نے جنرل جوزف عون کےحق میں ووٹ دیا۔نومنتخب صدر جنرل جوزف خلیل عون نے حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ ملک کے سیاسی اور اقتصادی ڈھانچے کی تعمیرنو کرکے لبنان کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا۔صدر خلیل عون نے کہا کہ لبنان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی کارکردگی کا انداز بدلنا ہوگا، وزیراعظم صدر کا شراکت دار ہوگا نہ کہ حریف۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات اور عدالتی نظام میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ملک کے عدالتی نظام کی مکمل آزادی اور خودمختاری دی جائے گی۔ نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی اور مشرقی سرحدوں کی نگہبانی لبنانی مسلح افواج کی ذمہ داری ہوگی، لبنانی ریاست اسرائیلی قبضے اور حملوں سے نجات پانے کے لیے کام کرے گی۔
جوزف خلیل عون نے کہا کہ حکومت اسرائیلی حملوں میں تباہ علاقوں بشمول بیروت کے جنوبی ٹاؤن کی تعمیرنو کرے گی، لبنان کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نومنتخب صدر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کیخلاف برتری کے لیے بیرونی طاقتوں کا سہارا نہیں لیں گے، لبنان کی دفاعی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، تمام عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کئے جائیں گے۔عون نے کہا کہ لبنان علاقائی مسائل پر مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے گا، شام کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے.
واضح رہے 128 رکنی پارلیمان میں کسی بھی امیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لیے 86 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری کے مطابق جنرل جوزف عون پہلے راؤنڈ میں 86 ووٹ نہ لے سکے۔ البتہ دوسرے راؤنڈ میں وہ 99 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ان کی یہ کامیابی حزب اللہ کے ارکان پارلیمان اور حزب اللہ کی شیعہ اتحادی جماعت ‘امل موومنٹ’ کی حمایت کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔جوزف عون کا بطور صدر منتخب ہونا لبنان کے حکومتی اداروں کی بحالی کی طرف پہلے قدم کے طور پر دیکھا جائے گا۔ کیونکہ پچھلے دو سال سے زائد عرصے سے یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے لبنانی کابینہ بھی اپنے اختیارات کو پوری طرح استعمال کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی تھی۔لبنان کے سیاسی نظام کے مطابق نیا صدر قانون سازوں کی مشاورت سے سنی مسلمان وزیراعظم کا تقرر کرے گا۔ تاکہ وہ نئی کابینہ بنا سکےنئی کابینہ میں سبھی فرقوں اور قومیتوں کی نمائندگی ہوگی۔ واضح رہے نومنتخب لبنانی صدر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکہ و فرانس کی مدد سے غیرمعمولی کردار ادا کیاہے.60 سالہ جوزف عون 2017 سے آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہیں۔ لبنان کی اس فوج کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ امریکہ فوج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آرمی کے ساتھ تعاون پر مبنی پالیسی رکھتا ہے۔ تاکہ حزب اللہ کے خلاف   لبنانی اداروں کے اثرات کو بروئے کار لایا جا سکے۔

ٹیگ: ambitionsHezbollahLebanonnewly electedpresident of war-torn Lebanonrole

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

29 جون
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے
خبریں

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

29 جون
بلڈوزر آپریشن
خبریں

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

29 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

جون 29, 2026

حالیہ خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN