نئی دہلی:
ویکسین سے متعلق تمام الزامات کے درمیان پی ایم مودی نے اعلان کیا ہےکہ ٹیکہ کو لے کر سرکار نے یکم مئی سے پہلے جو پالیسی بنائی تھی وہ ہی اب عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دیوس کے موقع سے یہ نئی پالیسی لاگو ہوگی۔ مرکز ویکسین کمپنیوں سے خود 75 فیصد ٹیکے کی خرید کرے گی اور ریاستوں کو مفت ٹیکہ دستیاب کرائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایم غریب کلیان ان یوجناکو دیپ والی تک آگے بڑھانے کااعلان کیا۔ یعنی اب نومبر تک غریبوں کو مفت اناج ملے گا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ کورونا 100سال میں آنے والی سب سے زیادہ اور خطرناک وبا ہے۔ انہوں نے اس وبا سے ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور وقت پر آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی کو یقینی بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہرحصہ سے جو لایا جاسکتا تھاوہ لایا گیاہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 16 جنوری تک مرکزی حکومت کے اختیارمیں ہی سب کچھ چل رہاتھا تاہم اس دوران ریاستیں حکومتوں نے کئی سوال کیے ہر فیصلہ مرکزی حکومت ہی کیوں کرتی ہے، جس کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستوں کے مطالبات کو دیکھتے ہوئے ویکسینیشن کو لیکر مرکزی حکومت نے اپنی پالیسی کو تبدیل کردی ہے اور 25فیصد کا کام ریاستوں کو دیاگیاہے۔ ریاستی حکومتوں کو ویکسین کو لے کر اقدامات کرنے پر انہیں بھی تجربات کا سامنا کرنا ہے۔ مئی کے مہینہ میں لوگوں کو دوسری لہر کی وجہ سے پریشانی ہوئی ۔
آج یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ویکسینیشن کی ذمہ داری اب مرکزی حکومت اٹھائے گی ۔ مرکزی حکومت ہی تمام ریاستوں میں ویکسینیشن کا عمل پورا کرے گی ۔ دو ہفتوں کے بعد مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو مفت ویکسین سپلائی کرے گی ۔ ملک میں کسی بھی ریاستی حکومت کو کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم پی ایم مودی نے کہا کہ کسی بھی شہری کو ویکسین کے لیے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
پی ایم مودی ویکسینیشن کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر شہری بغیر کسی خوف کے کورونا ویکسین لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ملک میں 23 کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ اور ملک میں اس وقت 7 کمپنیاں مختلف کورونا ویکسین بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3ویکسین کے ٹرائل آخری مراحلے میں ہے۔ پی ایم نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت ویکسین کے پیداروار میں شدت لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ نیسل ویکسین سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے ایک اور بڑا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب کلیان یوجنا پر عمل آوری، دیوالی تک جاری رہے گی ۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی غریب خاندان بھوکا نہیں سوپائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہر غریب خاندان کو مقررہ مقدار میں اناج دیاجائیگا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ویکسین کو لیکر خدشات اور افواہوں کو لیکر عوام کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ افواہوں پرپھیلانے والے افراد غریب افراد کو گمراہ کررہے ہیں۔
یادر ہے کہ گذشتہ سال کوویڈ ۔19 عالمی وبائی وبا کے بعد وزیر اعظم نے متعدد بار ملک سے خطاب کیا ہے۔ اس دوران ، انہوں نے لوگوں کو تجاویز دیں اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان کی حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اپنے خطابوں میں ، وزیر اعظم کئی بار نئے اعلانات بھی کر چکے ہیں۔










