اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سعودی عرب-اسرائیل کی راہ کے ‘کانٹے’ صاف ہوگیے؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
122
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک: قاسم سید

پندرہ ماہ کی ہولناک خونریز لڑائی  یا دوسرے لفظوں میں کہیں کہ عالمی طاقتوں کی سرپرستی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر عارضی  مہلت کے بعد کئی بڑے سوال پیدا ہوئے ہیں ـ ان سوالوں کا باریک بینی اور گہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے ـ ان میں ایک سوال یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے اور جنگبندی معاہدے سے کیا اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیم معاہدے  کے لیے ریڈ کارپٹ تیار ہے ؟  سات اکتوبر کے حملے سے قبل ریاض اور تل ابیب پردے کے پیچھے کی  ناجائز دوستی اور پرجوش اسٹریٹجک رابطوں کو  قانونی شکل دینے جارہے تھے اور دستخط  ہوا چاہتے تھے ـسات اکتوبر کے واقعے نے مشرق وسطی کی سیاست کا نقشہ ہی پلٹ دیا اور وہ کچھ ہوگیا جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا ،شام سے بشار الاسد کی شرمناک انداز میں رخصتی ہوگئی،حزب اللہ  کمزور ہوگیا ،حماس کو ناقابل تلافی نقصان پہچا،رنگ آف فائر کی کڑیاں ٹوٹ کر حددرجہ کمزور ہوگئیں اور مڈل ایسٹ میں ایران کی  تزویراتی  پوزیشن کو شدید دھچکا لگا -،جس سے عرب شیوخ ہمیشہ خائف رہے اور اسی خوف نے انہیں اسرائیل کی گود میں دھکیل دیا یعنی ان کی نظر میں اسرائیل نہیں  ایران بڑا دشمن  ہےـ تو اب سعودی عرب کے لیے کم وبیش راوی عیش لکھتا ہے ـ اس کی راہ کے روڑے ہٹادیے گیے ہیں ـ عالم اسلام میں اس کی قیادت کو چیلنج کرنے کی حیثیت رکھنے والے ترکی اور ایران کو مختلف مسائل میں الجھا دیا گیا ہے ـ عرب عوام اپنے شاہوں کے آگے بے بس ہیں ـ  جمہوریت اورانسانی حقوق کے چیمپینوں کو عرب عوام کے بنیادی حقوق کے تیئں کوئی حس نہیں ہے ،جن کی زبانیں شاہی پہروں میں ہیں اور ذرا سی  آواز نکالنے پر زمین کے اوپر سے غائب کردیا جاتا ہے ،
بہرحال اس منظر نامے میں ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے اور غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد دنیا کی توجہ ایک بار پھر سعودی عرب کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔  اس کی وجہ یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین اسرائیل کو  تسلیم کرنے کی راہ میں حائل رہا ہے۔  سعودی عرب دوریاستی حل کے حق میں ہے جو اب حماس کے لیے بھی قابل قبول ہے ـ  ٹرمپ بھی سعودی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے پر زور دیتے رہے ہیں۔ اب ان کے تیور پہلے سے زیادہ سخت  ہیں وہ  بات نہ ماننے پرمشرق وسطی کوجہنم بنانے کی کئی مرتبہ دھمکی دے چکے ہیں ایسی صورت میں سعودی عرب کے سامنے کیا متبادل ہے؟جو عرب حکومتیں فلسطینیوں کی نسل کشی ہر منھ میں دہی جماکر دیکھتی رہیں، اپنے تحفظ کے لیے اسرائیل کی گارنٹی کی طلبگار رہی ہیں – سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کیا جائے یا اس کا انتظار کیا جایے اور کیا وہ انتظار کا آہشن چننے کی حیثیت میں ہیں بھی ؟۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ  سعودی عرب کی اصل طاقت اس وقت ایم بی ایس یعنی  محمد بن سلمان کے ہاتھ میں ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔وہ اس بار بہت کچھ سوچے ہوئے ہیں ـ فی الوقت تو سعودی عرب یہ کہتا رہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اسی صورت میں معمول پر آسکتے ہیں جب فلسطین کو دو ریاستی نظریہ کے تحت تسلیم کیا جائے۔  تاہم  ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے ایک روز قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا اعلان سعودی عرب پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ابراہیم معاہدے کی جانب آگے بڑھے۔  سعودی نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء پر بھی اصرار کیا ہے۔اسے عالم اسلام میں آہنی ساکھ  بچانے کے لیے اس موقف پر قائم نظر آنا مجبوری ہے حقیقت یہ ہے موجدہ لڑائی میں اگر مڈل ایسٹ کے عرب ممالک کھل کر سامنے آتے چلمن کی اوٹ سے قتل عام اور نسل کشی دیکھتے رہنے کی بجائے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہو جاتے تو چند روز میں لڑائی کا نقشہ پلٹ جاتاـان کی کھوئی ساکھ بحال ہوتی ایران عربوں کا اتحاد مشرق وسطی کا وہ نقشہ بناتا جس میں گریٹر اسرائیل کا نقشہ دکھانے کی جرآت نہ ہوتی مگر شکست خوردہ زینت والی قومیں اپنا آنگن مضبوط کرنے کی بجائے دوسروں کے سائبان میں عافیت تلاش کرتی ہیں عرب اسی دور سے گزر رہے ہیں جس میں سعودی عرب بھی ہے – بظاہر کچھ عرصہ کے لیے رنگ آف فائر اور ایران کا "خطرہ”ٹل گیا ہے -,اور کوئی ہاتھ روکنے والا نہیں ہے
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت بند کردی۔  غزہ میں اسرائیل کے ہولناک حملے اور شہریوں پر بمباری کی اطلاعات کے ساتھ ہی سعودی عرب کی زبان مزید سخت ہوگئی۔  واشنگٹن میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے فراس مکہ کا خیال ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک قابل اعتماد اور ناقابل واپسی فلسطینی ریاست کا قیام سعودی عرب کے لیے ضروری شرط ہے موجودہ صورتحال

میں کیا وہ اپنے اس موقف پر استقامت دکھاسکے گا اور ٹرمپ کا دباؤ برداشت کر سکے گا یہ بھی اہم سوال ہے ۔ سعودی عرب ـ اسرائیل میں ابراہیم معاہدہ کرواکر تاریخ میں اپنا نام روشن کرنے کی بائیڈن کی خواہش پر تو سات اکتوبر نے پانی پھیر دیا تو کیا تاریخ نے یہ ‘سعادت’ ٹرمپ کے حصہ میں لکھ دی گئی ہے ؟ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران 2020 میں ابراہیم معاہدے کی ثالثی کی، جس کے تحت اسرائیل نے متحدہ عرب امارات، مراکش اور بحرین کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاہدے کی امید پیدا ہوئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے پہلے دور حکومت میں محمد بن سلمان کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ ایسے میں ٹرمپ اس تعلقات کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل سعودی تعلقات پر کام کر سکتے ہیں۔ٹرمپ نے حلف لینے کے بعد امید بھی ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔ ابراہام معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔ان کو یقین ہے کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا،یہ سعودیہ پر دباؤ بڑھانے کی سمت پہلا قدم ہے اور رفوگری شروع ہوگئی ہے
سردست پڑا سوال یہ ہے کہ غزہ معاہدہ کتنا دیرپا ہوگا؟دباو میں دستخط تو ہوگیے ہیں مگر دونوں فریق بد اعتمادی کے ساتھ پھونک پھونک کر قدم رکھیں گے،ذراسی چنگاری معاہدہ کو جلاکر رکھ کردے گی -, ایک انتہا پسند وزیر بن گویر احتجاج میں نیتن یاہو کابینہ سے مستعفی ہوچکا ہے , اور نیتن یاہو لگاتار دھمکی آمیز لہجہ میں بات کررہے ہیں جیو پالیٹکس الگ کئی رنگ دکھائے گی ـسب کچھ اتنا آسان نہیں ہے کہ خادم الحرمین الشریفین ‘عشق اسرائیل میں عقل و خرد کی تمام حدیں پار کرجائیں ،اپنےاردگر چیلنجوں کے جلتے الاؤ کی تپش محسوس نہ کریں –
انہیں اسرائیل کی طرف کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ہزار بار یہ سوچنا ہوگا کہ ہر قدم کے نیچے چھیالیس ہزار بے گناہوں کی لاشیں ہوں گی اور ان کی بے نور آنکھیں انصاف ما نگ رہی ہوں گی

ٹیگ: IsraelSaudiSaudi Arabia

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

29 جون
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے
خبریں

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

29 جون
بلڈوزر آپریشن
خبریں

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

29 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

جون 29, 2026

حالیہ خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN