مہاکمبھ میلہ ایریا کے ڈی آئی جی ویبھو کرشنا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھگدڑ میں 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 90 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔25 کی شناخت ہو چکی ہے۔ جس میں کرناٹک کے چار اور گجرات کے ایک شردھالو کی موت ہوئی ہے۔ 60 افراد زخمی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رکاوٹیں ٹوٹنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور یہ حادثہ ہوگیا۔زخمیوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1920 جاری کر دیا گیا ہے۔ ۔ پی ایم مودی نے ب اس حادثے پر غم کا اظہار کیا تھا اور وہ سی ایم یوگی سے مسلسل رابطے میں تھے۔
دریں اثنا مونی اماوسیہ پر، اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے کہا، ‘ہم امرت اسنان کررہے ہیں۔ ہزاروں سنت اور ناگا بھکشو ایک ساتھ ہیں۔ ہم جلد ہی گھاٹوں کو خالی کر دیں گے تاکہ شردھالو یہ آشنان کر سکیں۔