دہلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی لیڈر پرجوش ہیں۔ ایک طرف، 8 فروری کو اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج سامنے آنے کے بعد، بی جے پی دہلی میں نئے وزیر اعلی کے چہرے کی تلاش میں ہے۔ دوسری جانب بی جے پی تنظیم دہلی میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ دریں اثنا، پٹ پڑ گنج میں کوچنگ گرو اودھ اوجھا کو شکست دینے والے بی جے پی ایم ایل اے رویندر سنگھ نیگی عرف روی ایک بار پھر خبروں میں آئے ہیں۔ رویندر سنگھ نیگی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دے رہے ہیں۔ بی جے پی ایم ایل اے رویندر سنگھ نیگی نے پٹ پڑ گنج میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار اودھ اوجھا کو 28072 ووٹوں سے شکست دی تھی
درحقیقت، اگرچہ دہلی میں ابھی بی جے پی کی حکومت نہیں بنی ہے، لیکن رویندر سنگھ نیگی عرف روی، جو پٹ پڑ گنج اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے میدان سنبھال لیا اور اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ دودن پہلے بی جے پی ایم ایل اے رویندر سنگھ نیگی نے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ـ اکیاون سیکینڈ کی ویڈیو میں، بی جے پی ایم ایل اے روی نیگی کہتے ہیں، "یہ ڈی ڈی اے کی زمین ہے اور اسے خالی کردینا 2-4 دنوں میں نہیں تو ایک بڑی کارروائی ہوگی ۔اس کارروائی میں پوری زندگی لگ جائے گی عبدل بھائی! میں یہاں JCB لگادوں گا، یہ ایک سیکنڈ میں ہوجایے گا۔ یہ سرکار کی زمین ہے، کسی کی اس پر قبضہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ایک بھائی کی حیثیت سے پہلے آپ کو پیار سے سمجھا رہا ہوں۔ دوتین دن میں ا پنا سامان وغیرہ سمیٹ لو ورنہ جے سی بی بلاکر سارا تام چھام سمیٹ دوں گا – ا یہاں نشہ پتی چل رہا ہے سمجھا دینا اپنے لڑکوں کو ۔” عبدل سر جھکا کر ہاں جی کہتا ہے ـ لوگوں کا سوال یہ ہے کہ کیا صرف عبدل کو ہی دھمکایا جایے گا یا قانون کا ڈنڈا سب پر چلے گا (فوٹو بشکریہ پتریکا )