اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آپ سیاسی نہیں ذی شعور تو ہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
آپ سیاسی نہیں ذی شعور تو ہیں
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

مسلمانانِ ہند کو جن پر ناز ہے وہ ہیں مسلم ایلیٹ … کتنے فخر سے کہتے ہیں کہ فلاں صاحب صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ ، مرکزی وزیر، وزیر ، ایم پی ایم ایل اے، پارٹی جنرل سکریٹری، پارٹی میں فلاں شعبہ کے انچارج ہیں۔

کتنا فخر کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں سبھی پنکچر بنانے والے ہی نہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ، نامور ججز، لائق و فائق وکلاء ہیں، یونیورسٹیوں کے چانسلر اور وائس چانسلر ہیں ، پولیٹکل سائنس کے نامور پروفیسر ، بین الاقوامی سیاست کے ماہرین ہیں، ہندوستانی آئین اور قوانین کے شارحین ہیں، انگریزی میں لکھنے والے اچھے مضمون نگار ، تجزیہ نگار ، صحافی، مصنف اور مؤلف ہیں۔

ہر ذی شعور انسان اپنے اردگرد ہونے والے واقعات، حادثات اور اچھی بری تبدیلیوں کو محسوس کرتا ہے ان سے متاثر ہوتا ہے اور اس سے خوش، ناراض، پوری طرح مطمئن ضمنی طور پر مطمئن یا مطلقاً اتفاق نہ کرنا فطری عمل ہے۔ اس کا اظہار کبھی وہ کھل کر اور کبھی دل ہی دل میں کرتا ہے۔

انسان کا ردعمل اس کے علم تجربہ اور شعور کے مطابق متفاوت ہوتا ہے۔ عام انسان بادی النظر میں جو کچھ دیکھتا ہے اس پر بیشتر اوقات جذباتی انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔ تعلیم یافتہ حضرات کی نظر تاریخی پس منظر پر جاتی ہے اور اسی کے مطابق وہ اظہار خیال کرتے ہیں دانشور حضرات کی نگہ بلند اور جان دلسوز بین السطور پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ان کی رائے کی وقعت اوروں سے زیادہ ہوتی ہے۔

ملکی قومی اور بہت سے عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوتا ہے۔ اور اس کی ایک سے زائد وجوہات ہیں۔

ایک تو یہ کہ انسانیت ایک برادری ہے اسی لیے انسانیت کی بہبودی کے لئے تعمیر وترقی، تعلیم و صحت کے میدان میں بہتری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایجادات دنیا میں کہیں بھی ہو خوشی کی لہر چہاردانگ عالم میں پھیل جاتی ہے۔ اسی طرح دنیا کے کسی بھی حصے میں قدرتی آفات اور دیگر ظلم و زیادتی کے واقعات پر دنیا کا ہر’ ‘انسان دوست‘ شخص افسردہ ہوتا ہے ، دعائیں کرتا ہے اور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‌ فلسطین کا مسئلہ عالمی بھی ہے اور دینی بھی لیکن اصل قضیہ سے کتنے لوگ واقف ہیں۔ میڈیا نے کہہ دیا دہشت گرد عوام بنام امن پسند جمہوری ملک ہم نے مان لیا !

دوسری وجہ دینی اخوت یہ ایک ناقابلِ ترک جذبہ ہے جس کی وجہ سے ارادتاً اور بسا اوقات غیر ارادی طور پر بھی اپنے ہم مذہب کی حصولیابی پر فخر اور ان کے ساتھ ظلم و زیادتی یا قدرتی آفات و مصائب پر آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

بیت المقدس ان تین مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور بیت المقدس۔ اس بیت المقدس کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانامسلمانان پر فرض ہے ۔ اس کی بے حرمتی مسلمانان عالم کے لئے باعث تشویش ہے۔ امن پسند انسان دوست عالمی برادری اور مسلمانان عالم نے اس کی مذمت کی ہے۔ اس کی صحیح تاریخی صورتحال سے واقف ہونا اور دنیا کو واقف کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

جہاں تک ملکی سطح پر تعمیر وترقی اور ایجادات کی بات ہے تو ہر محب وطن بلا تفریق مذہب ذات برادری علاقہ جنس اس پر فخر کرتا ہے اور ملک عزیز کے لئے مزید حصولیابی کی تمنا کرتا ہے اور ناخوشگوار واقعات اور قدرتی حادثات سے حفاظت کے لئے دعا کرتا ہے۔

دنیا ایک کرہ ارضی ہے جس میں الگ الگ قومیتیں بستی گئیں سرحدیں دنیا کو مختلف ملکوں میں تقسیم کرتی گئیں۔ اس کے بعد کئی ملکوں میں مختلف زبانوں، تہذیبوں اور مذہبوں کے لوگ آباد ہوئے اور وہ ایک ملک کی ایک قوم ہوتے ہوئے بھی اپنی الگ الگ شناخت برقرار رکھے ۔

ہر شناخت والوں کے اپنے اپنے مسائل کا ہونا بھی فطری ہے ۔

لسانی، ثقافتی اور دینی شناخت کا تحفظ اس ملت اور دینی گروہ کی مشترک ذمہ داری ہے۔ لسانی ثقافتی اور دینی مسائل کی نوعیت کچھ تو سالہا سال سے برقرار ہیں اور کچھ وقت اور حالات کے اعتبار سے بدلتی رہتی ہیں۔

جب یہ مسائل مشترک ہیں تو اس کے تحفظ کی ذمہ داری بھی مشترک ہونی چاہئے اور ہے یہ اور بات ہے کہ بہت سے اہل حضرات اس کا بار اٹھانے سے بھاگتے رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ رہا کہ ڈاکٹر ہی علاج بھی کر رہا ہے اور مکانات کی تعمیر ، جو انجینئر کا دائرہ عمل تھا، کی ذمہ داری بھی اٹھائے ہوئے ہے۔

ہم کریں یا نہ کریں اس سے قطع نظر، دنیا بھر میں ہر میدان میں ہر لمحہ خوب سے خوب تر کے لئے ریسرچ ہوتے رہتے ہیں۔ ریسرچ نے تاجروں کو مارکیٹنگ کی اہمیت اور افادیت بتایا، ریسرچ نے بتایا کہ اللہ نے ہر شخص کو الگ الگ ذہانت اور قابلیت سے نوازا ہے اس لیے جو جس کا اہل ہے اور جس نے جس میدان میں اختصاص حاصل کیا ہے اسے وہ کام سونپا جائے۔ ریسرچ نے کارپوریٹ کو بزنس ایڈمنسٹریشن کی اہمیت بتائی تو وہ ایم بی اے کو ہائیر کرنے لگے، فیکٹری کو کیس اسٹڈی کی افادیت بتایا وہ ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق ایک ہی پروڈکٹ کو مختلف اجزاء ترکیبی سے بنانا شروع کیا۔

بدقسمتی سے دینی مدارس اور زیادہ ترملی اداروں کو ایسے ہر ریسرچ سے الرجی ہے۔ جس طرح مدارس نے آج تک معلم کے لئے ٹرینڈ ٹیچر کی شرط ضروری نہیں سمجھا اسی طرح ملی اداروں میں ہرشخص کو ہر فن مولیٰ سمجھ لیا گیا۔ عموماً انتخاب کرنے ، تقرری کرنے ایمپلائمنٹ، ڈیموشن اور پروموشن کے لئے حضرت کی خوشنودی کو معیار قرار دیا گیا۔ چنانچہ وہ لوگ جنہوں نے ہسٹری پڑھی اور نہ پولیٹکل سائنس جنہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن پڑھا نا سماجیات وہ ہر جگہ فٹ کر دی گئی اور ملت چاہتی ہے کہ رزلٹ اچھا ہو۔

دوسری بدقسمتی یہ ہے کہ بین الاقوامی سیاست ، ملکی سیاست اور دستور و قوانین کے ماہرین مسلم شخصیات ، موجودہ اور ریٹائرڈ ، جو ملکی اور بین الاقوامی بالخصوص ملت اسلامیہ سے متعلق مسائل پر اپنی رائے ظاہر کرنے، مضامین لکھنے، سیمینار و سمپوزیم منعقد کر کے رائے عامہ بنانے اور اعدادوشمار اور ریفرنس کے ساتھ دفاع کرنے کے اہل ہیں اور اپنی بات عوام اور دنیا کے سامنے رکھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں وہ سامنے نہیں آتے۔

اگر مین اسٹریم میڈیا اسپیس نہیں دیتا ہے تو نہ دے الجزیرہ اور ٹی آر ٹی، اور وہ بھی نہیں تو سوشل میڈیا ہر ایک کے لئے مہیا ہے پھر بھی شاید وہ ریزروڈ کمپارٹمنٹ میں بیٹھے ہیں دوسرے سفر کے لئے پریشان ہوتے ہیں تو ہوں انہیں کیا۔
ہاں ان میں ایک نام جو سب سے نمایاں ہے وہ ہے نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ NALSAR کے وائس چانسلر محترم جناب فیضان مصطفیٰ صاحب۔ ملت اسلامیہ ہند کو ان کا ممنون ہونا چاہیے اور بلا شبہ مجھے ان پر فخر ہے کہ یہ سروس میں رہتے ہوئے بدون خوف لومة لائم قانونی نقطہ نظر سے نہ صرف رہنمائی کرتے ہیں بلکہ دفاع بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنے فیلڈ کے ماہر ہیں اور اسی کے مطابق اپنی رائے رکھتے ہیں مسائل کے قانونی پہلو کیا ہیں ان پر کب کیسا اور کتنا ردعمل ہونا چاہیے اس جانب رہنمائی کرتے ہیں۔

یہ دور سوشل میڈیا کا ہے۔ سوشل میڈیا کے رتھ پر سوار ہوکر ہی بی جے پی نے کانگریس اور تقریباً سبھی ‘ سیکولر پارٹیوں‘ سے ہندوستان کو مکت کیا۔ ان کی ٹول کٹ پر بھیجے گئے میسجزعوام میں اتنا معتبر ہوتے ہیں کہ ان کو پڑھنے والے حوالہ جات کے ساتھ پیش کئے گئے تاریخی حقائق کو بھی سننے اور تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ چند سو میسجز مخصوص گروپس میں پھیلتے ہوئے لاکھوں افراد تک پہنچ جاتے ہیں اور وہی حرف آخر ہوتے ہیں۔

تو سوال یہ ہے کہ آپ کو کس نے روکا…..
’ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں،! آپ ذی شعور تو ہیں

ہم اسمارٹ فون اور اس کے متعدد استعمال سے واقف نہیں ہیں ! آپ ارادہ تو کریں بائٹ لینے والے، انٹرویو لینے والے اور ایکسپرٹ اوپینین لینے والے آپ کے دروازے پر پہنچیں گے۔

ہر گام پہ تقدیر سہارا دے گی
منزل پہ پہنچنے کا ارادہ تو کرو

اذا الشعب يوما اراد الحياة
فلا بد أن يستجيب القدر

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN