اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بائیکاٹ کی کال  :  بہار میں نتیش اور مسلم جماعتوں کے اثر کا امتحان

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
141
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(آر کے بیورو)
بہار میں انتخابات کا سال ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اقلیتی کمیونٹی سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مسلم مذہبی تنظیموں نے نتیش کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وقف ترمیمی بل کی جے ڈی یو کی حمایت سے مسلم تنظیمیں  بہت ناراض ہیں اور پہلی بار انہوں نے نتیش کی افطار پارٹی سے خود کو دور کر لیا ہے۔ یہ افطار پارٹی اتوار کو پٹنہ میں ہونے جا رہی ہے۔ دوسری طرف  سیاسی حلقوں میں اس بات  کا بھی چرچا ہے کہ دراصل مسلم جماعتوں نے داؤ کھیل تو دیا ہے مگر ان کو یقین نہیں کہ بائیکاٹ کی اپیل کا کتنا اثر ہوگا ، حالانکہ اپیل کنندگان میں سب بااثر جماعتیں شامل  ہیں ـ یہ کال دے کر مسلم جماعتوں نے اپنی بند مٹھی کھول دی ہے اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کال کی آواز کہاں تک پہنچتی ہے اور یہ بھی کہ اوقاف کے ہمدرد کون ہیں اور نتیش کے وفادار کون ہیں ،یہ ان مسلم لیڈروں کے لیے بھی لکشمن ریکھا ہے جو اپنے رہنماؤں کی وفاداری میں تمام حدیں پھلانگ دیتے ہیں ـگرچہ بائیکاٹ کرنے والے خود ایسی افطار پارٹیوں میں اکثر آگے کی صفوں میں بیٹھے نظر آئے ہیں خواہ وہ کوئی مسلم جماعت ہو مگر اب بورڈ کی آواز کا ساتھ دینا ان کی ضرورت اور مجبوری دونوں ہیں ـ  نتیش خاموش نہیں ہیں ان کے وفادار مسلمانوں کے بیانات آنے لگے ہیں جو اپنے لیڈر کا دفاع کررہے ہیں ،ان جماعتوں میں پھوٹ ڈالنے اور زمذاتی حیثیت سے شریک ہونے پر آمادہ کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ،کئی لوگوں نے اپنے موبائل آگ کرلیے ہیں ،نتیش سے رشتے بگاڑنا بہار میں مشکل چیلنج ہیں ،دیکھنا ہے کہ کون سواد اعظم کے ساتھ ہے اور جس کو ہر حال میں نتیش بابو عزیز جاں ہیں .


بہار میں جے ڈی یو کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔  بی جے پی، ایل جے پی (آر) اور ہندوستان عوام مورچہ بھی اس حکومت کا حصہ ہیں۔  مرکز کی مودی حکومت وقف (ترمیمی) بل 2024 لانے کی تیاری کر رہی ہے۔  فروری 2025 میں مودی کابینہ نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کی تجویز کردہ 14 ترامیم کو منظوری دی۔  یہ ترامیم وقف املاک کے رجسٹریشن، تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار اور وقف بورڈ کے ڈھانچے سے متعلق ہیں۔  اپوزیشن جماعتوں نے بل کی بعض شقوں پر اعتراض کیا ہے۔  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور بڑی مسلم تنظیموں  نے وقف (ترمیمی) بل پر این ڈی اے کے اتحادیوں نتیش کمار، این چندرابابو نائیڈو اور چراغ پاسوان کے موقف کو دیکھتے ہوئے بڑا فیصلہ لیا ہے اور افطار، عید ملن اور دیگر پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  افطار پارٹی کا بائیکاٹ کرنے والی تنظیموں میں امارت شرعیہ، دونوں جمعیتہ ،جماعت اسلامی ہند ،  جمعیت اہل حدیث، خانقاہ مجیبیہ، مسلم پرسنل لا بورڈ، جمعیت علمائے ہند،ملی کونسل  اور خانقاہ رحمانی شامل ہیں۔  دیگر مسلم تنظیموں سے دوری برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے
دریں اثنا، جے ڈی یو کے ترجمان نول شرما نے کہایے کہ  سیکولرازم کے تحفظ کے لیے نتیش کمار کی وابستگی سب کو معلوم ہے۔  گزشتہ 20 سالوں میں نتیش کمار نے بہار میں اقلیتوں کے وقار، روزی روٹی اور روزگار کے لیے اتنی شدید تشویش ظاہر کی ہے کہ اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔  اور نتیش کمار پچھلے کئی سالوں سے افطار پارٹیوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔  یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔  لیکن آر جے ڈی جس نے اپنے وقت میں بہار میں قبرستانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا تھا، مدرسہ کے اساتذہ کو بھوکا رکھا تھا اور بھاگلپور فسادات کے ملزمین کو تحفظ دیا تھا، اس طرح کی بات کیسے کر سکتی ہے؟

ٹیگ: Bihar politicsboycott callMuslim parties in biharNitish KumarWaqf ActWaqf Amendment ActWaqf Amendment Act newsWaqf Billwaqf bill news

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News
خبریں

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

05 مارچ
Humayun Kabir Y Plus Security News
خبریں

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

05 مارچ
Iran US War Analysis News
خبریں

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

05 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN