اردو
हिन्दी
جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

الوداع اور نماز عید کیسے پڑھیں، یوپی سرکار کی ہدایات آگئیں، خلاف ورزی کی سخت سزائیں بھی جان لیں

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
159
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پولیس انتظامیہ سڑک پر نماز پڑھنے پر سخت رویہ اپنائے گی۔  ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے.
بریلی: جمعتہ الوداع  اور نماز عید کے حوالہ سے حسب سابق یوپی انتظامیہ کا فرمان آگیا ہے ـسرکار نے کہا ہے کہ یہ نمازیں سڑکوں پر نہیں ہوں گی اور نہ ہی چھتوں پر نماز ادا کی جائیں  گی۔ لاؤڈ سپیکر کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر بھی عمل کیا جائے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بدھ کو صدر کوتوالی میں ایڈیشنل ایس پی شریش چندر، ایس ڈی ایم ڈاکٹر وندنا مشرا اور سرکل آفیسر انوج چودھری کی قیادت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جہاں تہواروں کو پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی گئی۔ اسی طرح کی ہدایات یوپی کے دیگر اضلاع کے لیے بھی جاری کی گئی ہیں۔
اے ایس پی شریش چندر نے کہا کہ کوتوالی سنبھل میں تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کے ساتھ امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ نماز صرف مسجدوں اور عیدگاہوں کے اندر ادا کی جائے گی نہ کہ باہر سڑکوں پر۔ بجلی اور پانی سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔ پولیس فورس کو تعینات کیا جائے گا اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نمازیں چھتوں پر نہ ہوں۔ایس ڈی ایم ڈاکٹر وندنا مشرا نے کہا، "جن لوگوں نے امن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران بجلی اور پانی سے متعلق مسائل اٹھائے تھے، متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے، لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔”


واضح رہے کہ ہولی کے دوران، سنبھل کے سی او انوج چودھری نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہولی سال میں ایک بار آتی ہے، جبکہ جمعہ سال میں 52 بار ہوتا ہے۔ یہ بیان ملک بھر میں موضوع بحث بن گیاتھا
ایک اور بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھائی چارہ اس وقت کم ہوتا ہے جب ایک  گجیا یا سوئیاں جیسی مٹھائی کھاتا ہے اور دوسرا نہیں کھاتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ عید پر سوئیاں پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہماری مٹھائی بھی قبول کریں۔
بہر حال امر اجالا کی رپورٹ ہے کہ پولیس انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ اور عیدالفطر کی نماز کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ لکھنؤ-مرادآباد سے میرٹھ تک پولس انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔میرٹھ کے ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ سڑک پر نماز پڑھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس انتظامیہ سڑک پر نماز پڑھنے پر سخت رویہ اپنائے گی۔ ایس پی نے کہا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ پچھلی بار بھی سڑک پر نماز پڑھنے پر 200 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس بار بھی اگر کوئی سڑک پر نماز پڑھے گا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وہیں مسلم کمیونٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پابندی ہے تو سب پر لگائی جائے، صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹیگ: alwidaDM instructionsjuma prayernews todayoffer farewell and Eid prayersstrict penaltiesUP government'sviolation

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کیتن سیا وائرل ویڈیو
خبریں

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

24 جون
بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری
خبریں

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026
ٹرمپ اسٹارمر تنقید

"تیل، غیر قانونی تارکینِ وطن اور جرائم نے برطانوی وزیراعظم کو ڈبو دیا”، ٹرمپ کا اسٹارمر پر حملہ

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026
بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

جون 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN