اردو
हिन्दी
اپریل 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ  کے صدر دفتر  مسجد عبدالنبی میں ختمِ قرآن کی روح پرور مجلس منعقد

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
45
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند اورمرکز جماعت تبلیغ بنگلہ والی مسجد کے مفتی یعقوب کا خصوصی خطاب
نئی دہلی، ۲۹ مارچ (پریس ریلیز):  جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں واقع مسجد عبدالنبی میں تکمیلقرآن کی ایک بابرکت اور روح پرور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس رمضان المبارک کے آخری عشرے کی بابرکت ساعتوں میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف عالم دین اور اخبار الجمعیۃ کے ایڈیٹر مولانا سالم جامعی نے کی۔ اس موقع پر دہلی کے معزز علما، حفاظ، مشاہیر اور جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس مجلس میں مرکز جماعت تبلیغ، بنگلہ والی مسجد کے اہم ذمہ داران بھی شریک ہوئے، جن کا استقبال ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے کیا۔ نظامت کے فرائض مولانا غیور احمد قاسمی، سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند نے انجام دیے۔ حافظ محمود بن مولانا حکیم الدین قاسمی اور حافظ ابوبکر بن مولانا حکیم الدین قاسمی، جو کہ متعلم مدرسہ یاسینیہ سراج العلوم کھڈا مظفر نگر ہیں، نے تراویح میں قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ سامع کے فرائض مولانا کلیم الدین قاسمی، مولانا رفاقت اور حافظ مبارک نے انجام دیے۔
ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآن کریم کی عظمت، اس کی برکات اور مسلمانوں کی عملی زندگی میں اس کے نفاذ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآن کریم محض تلاوت کے لیے نہیں بلکہ اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہند کی جدوجہد اور اس کی ایک صدی پر محیط قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
مرکز جماعت تبلیغ، نظام الدین کے معتمد مولانا مفتی یعقوب سلونی نے علمائے کرام کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما کو چاہیے کہ وہ مساجد میں وقت گزاریں اور عوام کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے اور اس پر عمل کیے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے سورۃ الواقعہ میں "اصحاب الیمین” پر اللہ کی نعمتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ "فی سدر مخضود” کا مفہوم یہ ہے کہ جنت میں بیری کے درخت سے تمام کانٹے دور کر دیے جائیں گے۔
مرکز جماعت تبلیغ بنگلہ والی مسجد کے معتمد رکن بابا سیف اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے دین کی خدمت اور دعوت پر خاص طور پر روشنی ڈالی۔ دعا مولانا مفتی یعقوب سلونی نے کرائی، جس میں عالم اسلام کی بھلائی، امت مسلمہ کی اصلاح، وطن عزیز کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس مجلس میں مولانا عظیم اللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی موجودہ دینی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔
اس بابرکت محفل میں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے کئی معزز علما و کارکنان شریک ہوئے، جن میں مولانا داود امینی (صدر دینی تعلیمی بورڈ، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی)، قاری عبدالسمیع (جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ، جمعیۃ علماء صوبہ دہلی)، مولانا قاسم نوری (صدر جمعیۃ علماء نئی دہلی)، خادم الحجاج اسعد میاں، ایڈوکیٹ طیب خاں، ایڈوکیٹ سلیم ملک، ایڈوکیٹ عبدالغفار، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، قاری ہارون اسعدی، حاجی رئیس، حاجی بابو، داؤد بھائی شیووہار، اسلام الدین نبی کریم اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔
جمعیۃ علماء ہند کے دفتر کے جملہ احباب، بشمول مولانا نجیب اللہ قاسمی (ناظم دفتر جمعیۃ علماء ہند)، ڈاکٹر عبدالملک رسول پوری، مولانا عرفان قاسمی، مفتی ذاکر حسین قاسمی، مفسر قرآن مولانا محمد یاسین جہازی، مولانا جمال قاسمی بارہ بنکی، محاسب عادل نصیر، حاجی محمد مبشر، جناب حاجی محمد عارف، مولانا وحید الزماں بھی موجود رہے۔مولانا ندیم قاسمی اور حافظ محمود نے نعت رسول ﷺ پیش کی، جس سے ماحول مزید پرکیف ہوگیا۔

ٹیگ: Jamiat headquartersMasjid Abdul Nabiramzan 2025

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row
خبریں

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

10 اپریل
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ
خبریں

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

10 اپریل
UGC Vande Mataram News
خبریں

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

10 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

حالیہ خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN