اردو
हिन्दी
مئی 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مکھوٹے اتر رہے ہیں,حساب ہوگا؟: دوٹوک:قاسم سید

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
487
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وقف بل  پارلیمنٹ میں  پیش ہوگیا بحث میں ہر ایک کی پوزیشن صاف ہورہی ہے کہ کون کہاں کھڑا ہے،کون آئین کا حقیقی پاسبان ہے اور کون آئین  میں دی گئی ضمانتوں کو ختم کرنے کا موئد ہے ،یہی نہیں مسلمانوں کے ووٹوں کا سودا کرنے والے،انہیں ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنے والے،ان کے لیڈر،ڈیلر،ٹریڈر، سوداگر ،دلال ،سرکاری و درباری رینماوعلما ،دانشور، سیکولرزم  اور اقلیتوں کی بہی خواہی کے  دعووں کے تمام مکھوٹے ،نقاب اتر جائیں گے ،معلوم تو سب کو ہے کہ کون کہاں کھڑا ہے ،کتنا ہمدرد اورخیرخواہ ہے ،مسلمانوں کے لیے اپنا سیاسی مستقبل اور پارٹی کو داؤ پر لگانے کو تیار یےـ یہ بھی سب جانتے ہیں کہ بریف کیس کی سیاست کون کرتا ہے یا کررہا ہے ،یہ بھی راز نہیں کہ کس نے کب سرکار کے لیے  بیٹنگ کی اور کب اچانک مسلم مفادات کے تحفظ کی بات کرنے لگا،کس کے دل میں کیا ہے کس کا دہرا اور منافقانہ کردار ہے ،کس نے ‘وفاداری’ کے عوض کیا کب اور کیسے  مال غنیمت الگ الگ شکلوں میں حاصل  کیا ـ سیکولر ہونے کا بھرم پالنے والی پارٹیاں کونسی ہیں اور اس کی آڑ میں ہندوتووادیوں کے ایجنڈے کو کون پورا  کررہی ہیں ـ یہی نہیں مسلم جماعتیں خواہ سیاسی ہوں یا مذہبی وہ بھی آزمائش کی کسوثی پر ہیں ،ان کے وعدے،دعوے سب وقف بل کی سان پر ہیں ـاسٹیجوں سے للکارنے والے علما کا بھی امتحان ہے کہ وہ صرف  عام مسلمانوں کی گردنیں ہی اترواتے رہیں گے یا اب خود بھی قربانی دینے کے لیے آگے آئیں گے ـ کون ایسے موقع کا فایدہ اٹھاکر اداروں میں توڑ پھوڑ ،قبضے کے لیے مناسب اور سنہری موقع سمجھے گا اور کون اداروں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، اس لیے کہ اب عام آدمی بھی ان مکھوٹوں سے تنگ آگیا ہے ،سوشل میڈیا ان کے چہروں پر پڑی معصومیت اور اور خیر خواہی کی چادر ہٹاکر بے نقاب کررہا ہے اور اب وقف بل ان  کے منافقانہ لباس کو اتار کر پھینک رہا ہے
جنتادل یو اور ٹی ڈی پی کے تئیں خوش فہمیاں پالنے والے شرمندہ ہورہے ہیں دونوں نے لوک سبھا میں بحث کے دوران بل اور مودی کی خوب خوب تعریف کی ، یعنی جو لوگ ان دونوں سیکولر چیمپینوں سے اب بھی امید لگایے بیٹے تھے ان کا دل ٹوٹ گیا ،ان پارٹیوں کا خیال ہے کہ  ٹھوکروں میں سر ہونے کے باوجود  مسلمان ان کی چوکھٹ  سے نہیں جائے گا، کتنا دھتکارو ،ذلیل کرو وہ ہمیں ہی عید ،روزہ کے موقع پر ٹوپی اور رومال پہنائے گا، ضرورت پر ووٹ بھی دے گا ـ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے ضمیر مولویوں ،نام نہاد سماجی کارکنوں کی کمی نہیں ہے ـ,بہرحال چراغ اور جینت تو غلامی کے  وکٹ پر سب سے کمزور  بیٹسمین ہیں  نتیش اور نائیڈو کے مقابلہ ان کا ذکر ہی کیا ،اوقات ہی  کیا
سوال ہے کہ کیا ہماری جدوجہد بیان بازی اور پریس ریلیز میں ہیں سکڑ جائے گی یا اب تک قربانی کا کوئی ریکارڈ نہ رکھنے والے  میدان عمل میں اتر کر لوہا لیں گے ـاس لیے کہ اب کرو یا مرو کا مرحلہ ہے ـسرکار کی "عنایات و مراعات”,سے وہ بھی محروم نہیں رہیں گے ـمہلت مل سکتی ہے مگر ایک ایک کا نمبر آئے گا ـ تہذیبی کشمکش کی  جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے وقف بل کی منظوری کھلا اعلان جنگ کے برابر ہے ،پھر بچانے کے لیے کیا رہ جائے گا ـوزیر اعظم مودی کی وہ تقریر یاد رکھنی چاہیے جب انہوں نے رام مندر،تین طلاق اور دفعہ 370کا تذکرہ کرتے ہویے کہا تھا کہ یہ تو ٹریلر ہے پکچر ابھی باقی ہے ـاس وقت شاید ہمارے لوگ اسے ڈی کوڈ نہیں کرپایے تھے  ـ ،یوسی سی سر پر کھڑا ہے ،ار ایس ایس نے  اپنے رضاکاروں کو متھرا،کاشی کے لیے آندولن کی اجازت دے دی ہے اس چو مکھی لڑائی  کی تیاری تو بہت دور ہمیں اس کے دوررس بھیانک نتائج کا شعور تک نہیں ہے – مگر اب تصویر بالکل صاف ہے  کچھ بھی اب ڈھکا چھپا نہیں رہا
کیا اپنے کاغذی ہمدردوں اور سیکولر ڈھونگیوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ،جیسا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بار بار کیا ہے کہ جو بل کی حمایت کرے گا یا ان کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ہماری حمایت سے محروم ہو جائے گا ،کیا ادیب صاحب ان لوگوں کا حقہ پانی بند کرنے اور سوشل بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائیں گے  جو ان کے نزدیک مسلمانوں کے غدار اور دھوکہ باز ہیں خواہ وہ مسلمان ہوں یا دوسرے ،کیا ان علما کو اپنی گردن سے اتارنے کا وقت نہیں  آگیا جن کو ملت سے  زیادہ اپنا اقتدار،عہدے،منصب زیادہ عزیز ہیں جو اسلام اور مسلمانو ں کے نام پر  اندرونی کھیل کرتے آیے ہیں اور شطرنج کی بساط پر مہرے ،پیادے بننے کو تیار رہتے ہیں ـان برے حالات میں بھی وہ اپنی تخریبی سرگرمیوں سے باز نہیں آرہے ہیں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کے شرمناک کھیل میں لگے ہیں اور عوام سے توقع کرتے ہیں کہ ان حضرات  کو دامت برکاتہم اور مد ظلہم العالی کہا جاتا ریے،ان کے ہاتھ چومے جائیں ،نذرانہ دیا جاتا رہےـ  ہرگز نہیں ،چبا چباکر بات کرنے کا زمانہ نہیں رہا جب تک تمہید باندھیں گے اگلا اپنا کام کر جائے گا  – اب صاف دوٹوک کہنے و کرنے کا وقت ہے – یہ نقاب کشائی اور مکھوٹے اترنے کا دن ہے دوست اور دشمن کو پہچاننے کا دن بی جے پی کی عنایت سے ملا ہے ،اس کا شکریہ کہ گیارہ سال کے بعد ہی سہی اس نے اپنے حلیفوں کی اصلیت بتانے کا موقع دیا
یہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے لیے بھی آخری موقع ہے کمیونٹی کے ساتھ اس کی بقا کا بھی سوال ہے جب کوئی ایسا مسئلہ ہی نہیں ہوگا تو اس کی سرگرمیوں کا میدان بھی نہیں رہے گا ـ بورڈ کو سیاسی ،مذہبی دائرے کی  لکشمن ریکھا کھینچے بغیر اس لڑائی کی کمان ہاتھ میں لینی ہوگی ـ اسلام میں دین و سیاست کی تفریق کہاں ہے اور اگر بورڈ  اور دیگر مسلم ادارے، تنظیمیں پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو شناخت کرکے ان کو جمہوری و قانونی دائرے میں رہ کر سبق سکھانے  کی جرات نہیں دکھا سکے تو پھر وہ بھی کیوں ہیں؟ ـ نوبت اذان پر پابندی اور بعض حالات میں نماز کے مظاہرے پر پابندی ، مسجدوں ہر حملے تک آگئی ہے ـ تہذیبی شناخت کا ہر مظاہرہ پابندیوں کے خطرے کی ضد میں ہے ـ ابھی علاقوں کے نام بدلے چارہے ہیں ہوسکتا ہے کہ کل یہ مطالبہ ہو کہ بھارتی سنسکرتی’ کے تحت نام رکھے جائیں ـ یہ بل لاسٹ وارننگ ہے صاحبو!

ٹیگ: aimpbexposedmakhitanaidoniteshsocial bycottraitorsWaqf Bill

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

اپریل 28, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN