اردو
हिन्दी
اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرکیا کہہ رہا ہے عالمی میڈیا؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
133
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پہلگام میں حملے کے بعد  بدھ کو پاکستان مقبوضہ  کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے بعد کشیدگی  عروج پر ہے۔انڈوہاک کے بارے میں دنیا بھر کے معروف اخبارات میں تجزیے  شائع  رہے ہیں۔ ان  میں جنگ کے خوف اور اس کے مستقبل کے امکانات پر بحث کی ہے۔
•••امریکی اخبارات نے کیا لکھا؟
**واشنگٹن پوسٹ
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ’بھارت کی اسٹرائیک کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور 2021 سے جاری جنگ بندی ختم ہو گئی ہے۔
اخبار نے کہا، "تجزیہ کار جنوبی ایشیائی برصغیر میں کشمیر پر دہائیوں پرانے تنازعہ میں اضافے کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔”واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اس بار بھارت نے 2019 میں بالاکوٹ حملے سے کہیں زیادہ بڑا حملہ کیا ہے۔ہندوستانی لڑاکا طیاروں کے بارے میں پاکستان کے دعووں پر اخبار نے کہا، "پاکستان کے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور ہندوستانی حکومت نے اس کے مبینہ نقصانات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا۔”
**نیو یارک ٹائمز
ایک اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ماہرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ سے بچا جا سکتا ہے۔اخبار نے لکھا، "پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہے۔ لیکن سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک بھرپور جنگ سے بچا جا سکتا ہے۔”اخبار نے لکھا، "پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے ملک کے بحران کو کم کرنے میں مدد کے لیے مزید امریکی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔”نیویارک ٹائمز کے اس مضمون میں ایمیٹ لِنڈنر نے لکھا، "میرے ساتھی اور ہمارے جنوبی ایشیا کے بیورو چیف، مجیب مشعل نے حملوں کی وجہ بتائی۔ مجیب نے کہا، ان دونوں ملکوں کی تاریخ دراصل دشمنی کی تاریخ رہی ہے۔”انہوں نے لکھا، ’’جب ہتھیاروں کی بات آتی ہے تو یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے، چین  بمقابلہ امریکہ بھی ہے‘‘
**فرانسیسی میڈیا نے کیا لکھا؟
فرانسیسی اخبار لا موندے نے لکھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے درمیان بدھ کو کئی متضاد رپورٹیں نشر کی گئیں جن کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن تھا۔ایک اور فرانسیسی میڈیا آؤٹ لیٹ فرانس 24 نے محققین کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک بھرپور جنگ دونوں ممالک کو مہنگی پڑے گی اور وہ اس سے بچنے کی کوشش کریں گے۔بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں امن کے مطالعہ اور بین الاقوامی ترقی کے اسسٹنٹ پروفیسر سدھیر سیلواراج نے فرانس 24 کے ایک شو میں کہا، "ایک ہمہ گیر جنگ مہنگی ہو گی
**برطانوی اخبارات میں کیا بحث ہے؟
برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے لکھا کہ ایشیا میں جاری بحران میں ثالثی کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔ڈیلی ٹیلی گراف نے لکھا، "ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر پر تنازعہ تقریباً 80 سال سے چل رہا ہے۔
اخبار نے سوال کیا کہ جب دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہو تو اس کے حل میں کون ثالثی کرے گا؟
"ہم نے شاید ایک بار یہ فرض کیا ہو گا کہ امریکہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی قیادت کرے گا۔ 2002 میں جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھی تو اس وقت کے  امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کی، جس میں ہمارے (برطانیہ) کے اس وقت کے وزیر خارجہ جیک سٹرا بھی شامل تھے۔”ایک اور برطانوی اخبار دی گارڈین نے لکھا ہے کہ ‘دنیا بھر میں جنگ کو معمول بنا لیا گیا ہے۔’دی گارڈین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ’پاکستان کے خلاف بھارت کی کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں جنگ عام ہو چکی ہے اور عالمی سفارتی نظام کمزور ہو گیا ہے‘۔اخبار نے لکھا، "بھارت کی یہ کارروائی پاکستان کے خلاف کی گئی سابقہ کارروائیوں سے زیادہ جارحانہ ہے
دی گارڈین نے لکھا، "بھارت نے جن اہداف کو نشانہ بنایا ان میں سے چار پاکستان کے گنجان آباد علاقے پنجاب میں ہیں۔ بھارت نے 1971 کی جنگ کے بعد سے اس علاقے پر حملہ نہیں کیا تھا۔”
**مشرق وسطیٰ کے میڈیا نے کیا کہا؟
گلف نیوز لکھتا ہے کہ تجزیہ کاروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کی وجہ سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ – گلف نیوز نے آسٹریلوی اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریذیڈنٹ فیلو راجیشوری پلائی راجگوپالن کے حوالے سے کہا، "چیزیں قابو سے باہر ہو سکتی ہیں۔ یہ وہ چیز ہے جس سے دونوں طرف کی سیاسی قیادت واقف ہے۔ اگر آپ ان کے درمیان پچھلی تین دہائیوں میں بار بار ہونے والے تنازعات کو دیکھیں جب سے دونوں ممالک جوہری صلاحیت کے حامل ہوئے ہیں، تو انہوں نے 19 میں دوبارہ ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کیا "
خلیج ٹائمز نے یہ خبر نمایاں طور پر شائع کی ہے۔ اخبار کی ویب سائٹ پاک بھارت کشیدگی پر ایک لائیو بلاگ بھی چلا رہی ہے۔اخبار نے لکھا کہ "جنوبی ایشیا کے ان پڑوسیوں نے 1947 سے کئی جنگیں لڑی ہیں، بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اب انصاف ہو گیا ہے۔”

ٹیگ: attackinternational media ،tensions،Pakistan and India?،opration sendure

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
خبریں

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

08 اکتوبر
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Mobile Phone Effects on Children

بچوں پر موبائل فون کے مضر اثرات: طبی، سائنسی اور سماجی جائزہ

دسمبر 21, 2025
SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026

حالیہ خبریں

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN