اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نتیش سرکار میں کورونا ٹیسٹ میں کروڑوں کا گھو ٹالہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نتیش سرکار میں کورونا ٹیسٹ میں کروڑوں کا گھو ٹالہ
140
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ
بہار میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کے لئے لیے گئےآر ٹی -پی سی آر ٹیسٹ میں بھی گھوٹالہ منظر عام پر آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹر میں پہلے ہی بلیک لسٹ کی جاچکی ایک کمپنی کو بہار سرکار نے آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لیے موبائل وین چلانے کا ٹھیکہ دیا۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس کمپنی کو ان وینس کو چلانے کے لیے 29.20کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا، جبکہ یہ انتظام صرف 90 دنوں کے لیے کیاگیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ایسی وین میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے سیٹ اپ کو تیار کرنے میں فی وین زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے کا خرچ آ سکتا ہے ۔ یعنی 10 کروڑ روپے میں سرکار خود ہی پانچ وین تیار کرا سکتی تھی۔ اس کے علاوہ اگر سرکار خود ہی آر ٹی -پی سی آر ٹیسٹ وین میں کرانے کاانتظام کرتی تو وہ تین مہینے کے اندر ہی ان پانچوں وین میں 4.5لاکھ ٹیسٹ کرا سکتی تھی، اس کے لیے اس کا کل خرچ 9 سے 10 کروڑ روپے آتا۔

ان سب سے بڑھ کر اگر وین میں لگنے والے لوگوں کے خرچ ،ایندھن کا خرچ اور کیمیکل وغیرہ کے خرچ کو جوڑ دیا جائے تو تین مہینے میں زیادہ سے زیادہ پانچ وین پر ایک کروڑ روپے کا اضافی لاگت آتی۔ یعنی 20 کروڑ روپے میں وین کے ذریعہ آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کا پورا سیٹ اپ تیارہوجا تا۔ ساتھ ہی 4.5لاکھ ٹیسٹ بھی پورے ہوجاتے، مگر سرکار نے اسی سیٹ اپ کے لیے ایک بلیک لسٹڈ کمپنی سے 29 کروڑ روپے میں ڈیل طے کرلی۔

دینک بھاسکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلیک لسٹڈ کمپنی کا نام پی او سی ٹی ہے۔ یہ اتر پردیش کے لکھنؤ سے چلتی ہے۔ اس کمپنی کو مہاراشٹرحکومت نے ستمبر 2020 میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی کے سلسلے میں تین سال کے لئے بلیک لسٹ کیا تھا، لیکن بہار حکومت نے اس کمپنی کو پٹنہ ، مظفر پور ، بھاگل پور ، گیا اور بہارشریف کے اسپتالوں سے منسلک کیا۔ اس وین میں ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔

بی ایم ایس آئی سی ایل نے ہر وین کو کم سے کم 90 فیصد یعنی 900 ٹیسٹ فی دن کرنے کے لیے کہا ہے ، لیکن ہر دن وین سے اوسطاً 365 جانچیں ہوئی ہیں۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ وین کے ذریعہ ہو رہی جانچوں کی رپورٹ بھی 24 گھنٹے کے اندر نہیں مل پاتی۔ ابھی بھی کئی ہزار رپورٹس پیڈنگ ہیں۔ جبکہ وین پر ایک دن کا 32.45لاکھ کا خرچ آر ہاہے ۔

اس درمیان اس معاملےکے سامنے آنے کے بعد بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہاہے کہ وین کی ٹیسٹ صلاحیت ایک ہزار ہے ، ہم کمپنی کو انہیں ٹیسٹ کی بنیاد پر پیسہ دے رہے ہیں ۔ اگر کسی دن کم جانچ ہوئی ہیں تو انہیں اسی بنیاد پر پیسے دئے جائیں گے۔ انہوں نے کمپنی کے بلیک لسٹڈ ہونے کے معاملے کی جانچ کی بات بھی کہی ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
میلونی ٹرمپ تنازع
خبریں

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

19 جون
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday
خبریں

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN