اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلمان گفتار کے غازی ، سہل پسند یا کام چور ؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
مسلمان گفتار کے غازی ، سہل پسند یا کام چور ؟
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

جب جب میں نے دینی مدارس کے طرز پر نرسری سے بارہویں جماعت تک معیاری انگلش میڈیم اسکول ( مع اسلامیات اور اردو لازمی سبجیکٹ ) کا جال بچھانے یا ملی میڈیا لانچ کرنے کے بارے میں لکھا اس پر زیادہ تر لوگوں کے تبصروں کا ملخص یہی ہے کہ مدرسہ والوں کا چندہ ان مقاصد میں استعمال کیا جائے ! یعنی ہلدی لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ ہو چوکھا !

سب سے پہلی بات یہ کہ مدارس کے چندے کا طریقہ کار، بدنظمی، خردبرد کے الزامات اور کمیشن کی میں مخالفت کرتا ہوں، اس لئے میری کسی تحریر کو ان کی غلط روش کا دفاع نہیں سمجھا جائے۔

دوسری بات یہ کہ دینی طبقے اہل مدارس و تبلیغی جماعت وغیرہ نے عوام میں کام کر کے مسلمانوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ یہ لوگ سردی گرمی اور برسات میں، شہر شہر قریہ قریہ کچی پکی سڑکوں پر چل کر کبھی کبھی بھوک پیاس برداشت کرکے لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں کہیں ان کا استقبال ہوتا ہے تو کہیں ’دھتکارے‘ جاتے ہیں۔

کتنے غیر مولوی اور غیر جماعتی حضرات ایسا کر کے کسی ملی کاز کے لئے وقت دینے کو تیار ہیں ؟

کیا سرسید علیہ الرحمۃ نے چندہ نہیں کیا تھا….کیا تھا لیکن افسوس سرسید سے نسبت رکھنے والوں نے سرسید کے خواب کی تکمیل کے لیے کچھ نہیں کیا، حالانکہ علیگ برادری ہندوستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں اچھی حیثیت کے مالک ہیں ان کے لئے اسکول کا جال بچھانے کے لئے مالی وسائل بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے بشرطیکہ انہیں احساس ہو کہ مادر علمی کا قرض ان کے اوپر ہے جسے کسی نہ کسی شکل میں اتارنا ہے۔

اسی طرح غیر علیگ بھی جن کے دلوں میں قوم و ملت کا درد ہے وہ بھی دامے درمے سخنے اپنی اپنی صلاحیت، حیثیت اور استطاعت کے مطابق نرسری سے بارہویں جماعت تک کے اسکول کا جال بچھانے میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اللہ نے مختلف لوگوں کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ کسی کو اچھی سوچ و فکر کی صلاحیت سے نوازا ہے وہ آئیڈیا دے سکتا ہے پلاننگ کر سکتا ہے، کسی کو علمی صلاحیت اور وقت سے نوازا ہے وہ اپنا وقت رضاکارانہ یا مناسب اجرت کے عوض دے سکتا ہے کسی کو اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہے وہ فائنانس کر سکتا ہے۔

تیسری بات یہ کہ ہم سہل پسند ہیں اس لئے ہماری نظر چندے پر جاتی ہے۔ ہم کیوں نہیں اوقاف کی جائیداد حاصل کر کے اس پر تجارتی منفعت کے نقطہ نظر سے عمارات بنوا کر اس کے کرایہ سے اسکول کالج پولی ٹیکنیک انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز قائم کریں۔ اس کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت ہوگی حکومت سے وہ زمینیں حاصل کرنا آسان نہیں ہے اور کتنے مسلم افسران اس میں ملوث ہیں۔

اس کے لئے سڑک پر ہم نہیں اتر سکتے اس لئے کہ یہ کام یکسوئی چاہتا ہے تسلسل کے ساتھ فولو اپ متابعت چاہتا ہے ۔جبکہ ہم سوڈا واٹر پینے والی مخلوق ہیں ۔ ہمیں عادت ہے جذباتی مسئلوں پر باہر نکلنے اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کہنے کی۔ تعلیم ہماری ترجیحات میں نہیں ہے تو ہم اس کے لئے فکرمند کیونکر ہوں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN