منگل کو نیویارک میں دو ریاستی حل کانفرنس منعقد ہوئی جس کے شرکاء نے اسرائیل-فلسطین تنازعہ کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، یہ بات کانفرنس کے حتمی بیان کے مسودے سے معلوم ہوئی۔سات صفحات پر مشتمل یہ اعلامیہ اس ہفتے اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اس کا بائیکاٹ کیا۔
مسودے میں کہا گیا کہ جنگ، قبضے اور نقلِ مکانی سے امن قائم نہیں ہو سکتا، دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا واحد راستہ ہے اور اسرائیل کے شانہ بشانہ امن سے رہنے والی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقررہ وقت پر اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 15 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔
براہ راست مذاکرات کی بحالی
مسودے میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے ایک قابلِ عمل مستقبل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور اور خبردار کیا گیا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر تنازع مزید گہرا ہو جائے گا۔ اس میں اسرائیل سے دو ریاستی حل کے لیے اعلانیہ عہد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
غزہ جنگ کا خاتمہ:اس میں فلسطینیوں کی جبری نقلِ مکانی کو مسترد کرنے کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور اشتعال انگیزی ختم کرےمسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہیے اور یہ نوٹ کیا گیا کہ شرکاء نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔۔سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں اور شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا اور غزہ میں اپنی حکمرانی ختم کر دے۔ اس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت یرغمال بنانا ممنوع ہے۔
مسودے میں غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فوری اور بلا تعطل ترسیل ہونی چاہیے۔مسودے میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ شرکاء غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک وقف فنڈ کے قیام کی حمایت کرتے ہیں اور اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو غزہ کی تعمیرِ نو کی کوششوں میں مدد کے لیے وسائل فراہم کرنے چاہئیں۔
مسودے میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام غزہ میں فوری طور پر ایک عبوری کمیٹی قائم کی جائے اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے عرب منصوبے پر فوری عمل درآمد کی حمایت کا اظہار کیا گیا








