اردو
हिन्दी
جولائی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بہار SIR:ووٹر لسٹ کی اشاعت نہیں رکے گی، الیکشن کمیش آدھاراور ووٹر آئی ڈی کو مانے؟سپریم کورٹ،اور کیا ہوا

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, خبریں
A A
0
بہار SIR:ووٹر لسٹ کی اشاعت نہیں رکے گی، الیکشن کمیش آدھاراور ووٹر آئی ڈی کو مانے؟سپریم کورٹ،اور کیا ہوا
13
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم کورٹ نے پیر 28 جولائی کو بہار SIR کی درخواستوں پر مختصر سماعت کی۔ لیکن اس سے پہلے جان لیں کہ سپریم کورٹ میں ان درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ بدل گیا ہے۔ اس سے قبل ان درخواستوں کی سماعت جسٹس سدھانشو دھولیا اور جویمالا باغچی کی تعطیلاتی بنچ کر رہی تھی۔ لیکن آج پیر کو اس معاملے کی سماعت جسٹس سوریا کانت اور جسٹس باغچی کی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت کل بھی ہو گی۔
***بنچ نے دو اہم باتیں کہیں۔
1بہار میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ  پرنٹنگ روکا نہیں جا سکتا۔
2الیکشن کمیشن کو آدھار اور ووٹر کارڈ پر غور کرنا چاہیے۔ اس تبصرہ کو سپریم کورٹ نے دہرایا ہے۔
لائیو لاء livelaw کے مطابق، جب سماعت شروع ہوئی، تو ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی جانب سے سینئر وکیل گوپال شنکر نارائنن نے بنچ پر زور دیا کہ وہ ووٹر لسٹ کے مسودے کے نوٹیفکیشن پر روک لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے منظوری دی جاتی ہے تو اس سے تقریباً 4.5 کروڑ ووٹروں کو تکلیف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ شائع ہونے کے بعد خارج کیے گئے افراد کو اعتراضات درج کرانے اور فہرست میں نام شامل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 جون کو اسٹے کی درخواست نہیں کی گئی کیونکہ عدالت نے مسودے کی اشاعت کی تاریخ سے قبل اس معاملے کی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ راکیش دویدی نے دلیل دی کہ یہ صرف ڈرافٹ لسٹ ہے۔ یعنی ایس آئی آر کے بعد جو فہرست یکم اگست کو شائع ہونے جا رہی ہے وہ ابھی بھی ڈرافٹ لسٹ ہے۔ جسٹس سوریا کانت نے بھی الیکشن کمیشن کے وکیل سے اتفاق کیا اور کہا کہ آخر یہ ایک مسودہ فہرست ہے اور اگر کچھ غلط پایا جاتا ہے تو عدالت اس پورے عمل کو منسوخ کر سکتی ہے۔ اس کے بعد شنکر نارائنن نے جسٹس کانت سے درخواست کی کہ وہ تبصرہ کریں کہ یہ عمل "درخواستوں کے فیصلے کے تابع” ہوگا۔ جسٹس کانت نے کہا کہ ایسا تبصرہ ضروری نہیں ہے۔ یعنی ایڈوکیٹ شنکر نارائنن چاہتے تھے کہ اس معاملے میں جو بھی فیصلہ لیا جائے گا، اس کا اطلاق ووٹر لسٹ کے سلسلے میں بعد میں ہونے والے عمل پر بھی ہونا چاہیے۔ لیکن جسٹس سوریا کانت نے اسے ماننےانکارکر دیا۔بنچ نے الیکشن کمیشن سے زبانی طور پر کہا کہ وہ کم از کم آدھار اور ای پی آئی سی (ووٹر کارڈ) جیسے قانونی دستاویزات پر غور کرے۔ جسٹس کانت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے زبانی طور پر کہا، "سرکاری دستاویزات درست لگ رہے ہیں۔ آپ ان دو دستاویزات (آدھار، ووٹر کارڈ) کے ساتھ آگے بڑھیں۔ آپ ان دونوں دستاویزات (آدھار اور ووٹر کارڈ) کو شامل کریں گے… جہاں کہیں بھی آپ کو جعلسازی ملے گی، یہ ہر معاملے کی بنیاد پر ہوگی۔”یعنی عدالت کے اس تبصرہ کا مطلب یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے دستاویزات میں آدھار اور ووٹر کارڈ کو شامل کرنا چاہیے۔ عدالت نے ایک طرح سے الیکشن کمیشن کے اس تبصرہ کو مسترد کر دیا کہ آدھار، ووٹر کارڈ وغیرہ فرضی ہیں۔ عدالت کا ماننا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی دستاویز جعلی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے اپنی پچھلی سماعت کے دوران بھی ایسا تبصرہ کیا تھا۔اس سے قبل جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس باغچی کی تعطیلاتی بنچ نے زبانی طور پر ریمارکس دیئے تھے کہ شہریت کا تعین الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے اور یہ مرکزی حکومت کا استحقاق ہے۔ بنچ نے الیکشن کمیشن سے بہار ایس آئی آر کے عمل میں آدھار، ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ پر غور کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد کمیشن نے اپنا حلف نامہ داخل کیا، جس میں اس نے آدھار، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس نے واضح طور پر کہا کہ چونکہ یہ دستاویزات جعلی ہیں اس لیے انہیں قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔

ٹیگ: bihar assembly elections 2025Bihar SIRsir controvercysuprem court

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN