اردو
हिन्दी
مئی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ندوۃ العلماء لکھنؤاورتصوف و سلوک

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
52
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دو لفظ:مولانا عبدالمالک بلندشہری ندوی
__اس عاجز کا  تعلق  دل دردمند، فکر ارجمند اور زبان ہوش مند ہر سہ صفات کے حامل ادارہ سے ہے جہاں عقل و قلب کے حسین امتزاج کا اور عشق و ادب کے مابین ہم آہنگی کا شروع سے ہی اہتمام رہا ہے اسی  لئے وہاں کے اکابرین کی صحبت و تلمذ سے عاجز بھی فکری و نظریاتی طور پر اصحاب معرفت و سلوک اور اہل دل اولیاء اللہ کا قدرداں، ان کی صحبت و معیت  کا خوگر اور ان کی تلاش و  جستجو میں  کسی قدر  سرگرداں رہتا ہے______
اہل علم و دانش اس بات سے بہ خوبی واقف ہیں کہ اکابرِ ندوہ کا ہر دور میں اپنے عہد کے ممتاز مشائخ سے روحانی و قلبی تعلق رہا ہے_
بانیٔ ندوہ مولانا سید محمد  علی مونگیری نور اللہ مرقدہ (1856-1927)خود نقشبندیت و چشتیت کے مجمع البحرین اور اویس زمانہ مولانا  شاہ فضل رحمان گنج مرادآبادی رح (1208-1313) کے خلیفہ اور قطب مکہ، اکابر دیوبند، مظاہر اور ندوہ کے سرخیل مولانا حاجی امداد اللہ مہاجر مکی  کے مجاز بیعت تھے..
اسی طرح معروف مؤرخ اور نزھۃ الخواطر جیسی شہرہ آفاق کتاب کے مرتب مولانا سید  عبدالحئی حسنی رح(1869-1923)اور محدثِ ندوہ مولانا حیدر حسن خان ٹونکوی رح (1864-1941) بھی آستانہ امدادیہ کے خوشہ چین بلکہ طریقت و سلوک میں ان کے مجاز بیعت تھے اور آخر الذکر تو انہیں کے سلسلہ میں بیعت بھی  کیا کرتے تھے ان کے خلفاء میں مولانا عبدالغفار نگرامی ندوی سابق استاذ ندوۃ العلماء لکھنؤ خاصے مشہور ہوئے ….مولانا حیدر حسن خان کے بعد کے دور میں سید الطائفہ علامہ سید  سلیمان ندوی رح(1884-1953)، فیلسوف اسلام مولانا عبدالباری ندوی رح(1886-1976) اور مولانا مسعود عالم ندوی رح  کا حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ (1860-1943)  سے مسترشدانہ تعلق رہا ہے…اول الذکر  ندویَین ان کے باقاعدہ خلیفہ مجاز بیعت  ہوئے جب کہ آخر الذکر مجاز صحبت تھے… آخری دور میں مولانا سید ثانی حسنی ندوی(1925-1982)  شیخ زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی  رح(1898-1982)  و مولانا موسی مہاجر مدنی کے خلیفہ تھے، مولانا عبدالغفار نگرانی ندوی  رح شاہ بدر علی رائے بریلی کے خلیفہ تھے، مولانا معین اللہ اندوری رح (1913-1999)  صوفی اقبال ہوشیارپوری کے خلیفہ ہوئے ہیں…. مفکر اسلام حضرت مولانا سید  علی میاں ندوی رح (1913-1999) تو اپنے عہد  کے اکثر و بیشتر مشائخ  طریقت و معرفت کے منظور نظر اور محبوب اور سلسلہ قادریہ راشدیہ میں شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری اور سلاسل اربعہ میں قطب الإرشاد مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوری کے خلیفہ مجاز بیعت  ہیں ان کے بعد ان کے خلیفہ و جانشین مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (1929-2023) ہوئے جو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر، دار العلوم ندوۃ العلماء کے ناظم اور لاکھوں مریدین و مسترشدین کے پیر و مرشد ہوئے
ندوہ کی یہ خصوصیات و امتیازات عہد رواں میں بھی  باقی ہیں. آج بھی علوم ظاہری و باطنی کے جامعین  کی ایک بڑی تعداد ندوہ میں موجود ہے… ناظم ندوہ میر کارواں حضرت مولانا سید بلال حسنی ندوی مدظلہ ( ولادت 1968) امام الخطاطین شیخ المشايخ صوفی سید نفیس الحسینی لاہوری(1933-2008) کے خلیفہ مجاز اور مرشد الامت مولانا سید محمد رابع حسنی قدس سرہ  ندوی کے خلیفہ و جانشین اور ان  کے سفر و حضر کے خادم، ان کے دنوں کی تپش اور شبوں کے گداز سے آگاہ اور ان کی جملہ خصوصیات و صفات کے حامل ہیں…… اور الحمد للہ ان کا روحانی و اصلاحی فیضان وسیع پیمانہ پر جاری ہے….. اللہھم زد فزد.
اسی طرح   ندوۃ العلماء لکھنؤ کے دیگر اساتذہ کرام بھی شریعت و طریقت کے جامع، اور اکابر کی روحانی نسبتوں کے امین ہیں __
مہتمم ندوہ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مدظلہ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی قدس سرہ کے خاص فیض یافتہ اور حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے خلیفہ مجاز بیعت ہیں
اسی طرح نائب مہتمم ندوہ اور صوبہ گجرات کے مشہور و مقبول بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبدالقادر ندوی گجراتی دامت برکاتہم بھی حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا قدس سرہ کے شاگرد خاص اور مرید باصفا ہیں اور حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی سمیت متعدد بزرگوں کے خلیفہ مجاز ہیں __آپ ماشاء اللہ درس و تدریس اور انتظام و انصرام اور وعظ و خطابت کے ساتھ ارشاد و سلوک کی راہ سے بھی مخلوق کو فیض پہنچانے رہے ہیں،ملک و بیرون ملک  آپ کے مریدین کی اچھی خاصی تعداد  ہے اور کئی خوش نصیب علماء کو آپ سے خلافت بھی حاصل ہے
اسی طرح ندوہ کے شیخ الحدیث اور عظیم روحانی بزرگ حضرت مولانا زکریا سنبھلی مدظلہ، حضرت مولانا منظور نعمانی قدس سرہ کے صحبت یافتہ اور مولانا قاری صدیق باندوی کے محبوب خلیفہ ہیںان کے علاوہ ندوہ کے شیخ الحدیث ثانی اور مفتی اعظم مولانا مفتی شیخ نیاز اعظمی ندوی مدظلہ بھی حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی اور مشہور نقشبندی بزرگ حضرت مولانا سید محمد شاہ قریشی کے خلیفہ مجاز بیعت ہیں
اور ندوہ کے ثالث شیخ الحدیث حضرت مولانا خالد غازیپوری مدظلہ کو عالم عرب کے  مشہور رفاعی سلسلہ کے بزرگ شیخ یوسف ہاشم اور اسی طرح مولانا حکیم عبداللہ مغیثی اجراڑوی اور مولانا مفتی عبدالرحمن نوگاواں سے خلافت و اجازت حاصل ہے
اسی طرح صدر شعبۂ تفسیر مولانا سید صہیب حسینی ندوی  صوفی نفیس الحسینی لاہوری کے خلیفہ ہیں
اسی طرح مؤقر استاذ حدیث ندوہ مولانا مفتی زید مظاہری ندوی مدظلہ ،مولانا قاری صدیق باندوی قدس سرہ کے مجاز صحبت  ہیں
اسی طرح ملک کے مشہور و معروف عالم دین  اور ندوہ کے ممتاز محدث مفتی عتیق بستوی مدظلہ کو مولانا شاہ منیر احمد کالینہ ممبئ قدس سرہ سے خلافت حاصل ہے
ان کے علاوہ ندوۃ العلماء کے صدر شعبہ تجوید اور ملک کے مایہ ناز قاری مولانا قاری ریاض ندوی مظاہری مدظلہ بھی سلسلہ اشرفیہ امدادیہ کے ممتاز بزرگ مفتی ڈاکٹر ادریس حبان رحیمی بنگلور کے خلیفہ مجاز ہیں
اور استاذِ ادب ندوہ مولانا نعمان الدین سنبھلی مدظلہ، شاہ سید مصطفی رفاعی ندوی بنگلور قدس سرہ  کے مجاز  ہیں _ان کے علاوہ ندوہ کے معاون مہتمم مولانا کمال اختر ندوی مدظلہ بھی حضرت صوفی نفیس الحسینی سے نسبت رکھتے ہیں
اسی طرح مکتبۂ ندوہ کے ذمہ دار مولانا فیضان نگرامی مدظلہ بھی صوفی نفیس الحسینی کے خلیفہ ہیں 
ان کے علاوہ مشہور محقق، ممتاز مسند اور ندوہ کے مایہ ناز استاذ حدیث مولانا فیصل بھٹکلی ندوی مدظلہ کو متعدد بزرگوں سے خلافت حاصل ہے
اسی طرح مولانا عبدالسلام ندوی بھٹکلی مدظلہ استاذ حدیث ندوہ حضرت شیخ یونس جونپوری قدس سرہ کے خاص صحبت یافتہ بزرگ ہیں
رھبان بالیل و فرسان بالنھار  اور زبان و قلب کے ساتھ اقلیم دل کی بادشاہی ندوہ کی شان امتیازی رہا ہے… یہی وہ راہ صواب ہے جس پر چل کر ہمارے پیش رووں نے حیرت انگیز کارنامے انجام دئے تھے اور اسی کے ذریعہ آج بھی محیر العقول واقعات وجود پذیر ہورہے ہیں… ہر دور میں وابستگانِ ندوہ  کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زبان و ادب کی فتوحات کے ساتھ معرکہ دل بھی فتح کریں اور عقل کے مقابلہ میں عشق کو مقدم رکھیں……

ٹیگ: Abdul Malik bulandshariarticleNadwat Ulema LucknowSufism and Saluk

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN