اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران ہمارے  معاملات میں مداخلت نہ کرے :لبنانی صدرجوزف عون

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

"ہمارے پاس دو راستے تھے، یا امریکی تجویز قبول کرتے یا تنہا ہو جاتے ،ایران سے  تعلقات حترام ہر مبنی"

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان کا پیغام بالکل واضح ہے اور وہ یہ کہ ایران کو لبنانی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔
العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عون نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی کو یہ بتایا کہ ایران اور لبنان کے تعلقات "احترام پر مبنی ہیں”۔ انھوں نے مزید کہا "ایران ایک دوست ملک ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ رہے… ہمارا پیغام واضح ہے کہ ایران ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے”۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے اسلحے کا معاملہ "لبنانی فیصلہ ہے اور اس کا ایران سے کوئی تعلق نہیں”۔لاریجانی نے گزشتہ ہفتے بیروت کا دورہ کیا تھا۔
لبنانی صدر کے مطابق شام و لبنان کے لیے امریکی ایلچی ٹوم براک کی پیش کردہ دستاویز میں "اسرائیلی انخلا اور لبنان کی معیشت کو سہارا دینے” کی تجاویز شامل تھیں۔ انھوں نے واضح کیا "لبنان کے پاس دو راستے تھے، یا تو امریکی کاغذ پر اتفاق کرے یا تنہائی میں چلا جائے”۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا "ہمیں اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی”۔ عون کے مطابق "ہم اس وقت انتظار کر رہے ہیں کہ واشنگٹن اسرائیل کی منظوری کے ساتھ ٹوم براک کی تجویز سامنے لائے”۔انھوں نے زور دیا کہ ان کی اولین ترجیح "ملک کا امن و استحکام” ہے۔ عون نے کہا "ہم اپنی قوم کو کسی اندرونی یا بیرونی تنازع میں دھکیلنے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہمیں تھکا چکا ہے”۔ صدر نے کہا "شیعہ برادری ہمارے ملک کا ایک بنیادی اور فعال جزو ہے… کسی بھی فرقے کے بارے میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے، اور میں اپنے اس بیان کی ذمہ داری لیتا ہوں”۔
عون نے یہ بھی کہا کہ وہ "ہر اس فریق کا خیرمقدم کرتے ہیں جو لبنان کی مدد کرنا چاہے، بشرطیکہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے”۔ انھوں نے "سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی مدد پر شکریہ” ادا کیا اور کہا کہ وہ "سعودی عرب کی سرپرستی میں شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور سرحدی تعین کے خواہاں ہیں”۔ ان کے مطابق "سعودی نے لبنان میں صدارتی خلا ختم کرنے میں کردار ادا کیا”۔فلسطینی اور اسرائیلی معاملے پر عون نے کہا کہ لبنان نے "ابھی تک اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت کا دروازہ نہیں کھولا”۔ لبنانی صدر نے فلسطینیوں کی آباد کاری کے معاملے پر "سختی سے انکار” کیا۔ فلسطینی کیمپوں کے اسلحے کے بارے میں عون نے کہا "ان کیمپوں سے اسلحہ ہٹانے کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی نے کر لیا تھا، لیکن ایران اور اسرائیل کی جنگ اور فلسطینی حالات نے اس عمل میں تاخیر پیدا کی”۔

ٹیگ: affairsinterfereIranIsraelJoseph AounLebanesepalistinepresident

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN