اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ، قطر اور سعودی عرب تیار

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ، قطر اور سعودی عرب تیار
139
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اگر حزب اللہ کے جنگجو ہتھیار پھینک دیں تو قطر اور سعودی عرب جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب ایک اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں تاکہ حزب اللہ کے جنگجوؤں اور حامیوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔
امریکہ کی حمایت یافتہ لبنانی فوج حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہےتصویر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی ٹام بیریک کے مطابق سعودی عرب اور قطر جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب ایک اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ ہتھیار ڈالنے کی صورت میں یہ زون حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ان کے حامیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
**لبنانی حکومت کا فیصلہ
بیریک نے یہ بیان بیروت میں اسرائیل اور شام کے دوروں کے بعد دیا، جہاں انہوں نے لبنانی حکومت کے رواں ماہ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا، جس کے تحت حزب اللہ کو سال کے آخر تک غیر مسلح کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم حزب اللہ کے سربراہ نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار بہ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ لبنانی حکومت کے اس ”اہم فیصلے‘‘ کے بعد اسرائیلی فوجیں جنوبی لبنان کے زیر قبضہ علاقوں سے انخلا شروع کر سکتی ہیں۔
**لبنانی فوج کا منصوبہ
امریکہ کی حمایت یافتہ لبنانی فوج حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے، جو اگست کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ حکومت اس منصوبے کے بارے میں دو ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں بحث کرے گی اور اس کی منظوری دے دے گی
خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری
لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد بیریک نے صحافیوں سے کہا، ”ہمیں نظام میں سرمایہ لانا ہو گا اور یہ سرمایہ خلیجی ممالک سے آئے گا۔ قطر اور سعودی عرب شراکت دار ہیں اور وہ جنوبی لبنان کے لیے یہ سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”ایران 40 ہزار افراد کو لڑائی کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ ہم ان سے ہتھیار چھین کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ‘زیتون کے درخت لگاؤ، گڈ لک۔‘ ہمیں ان کی مدد کرنا ہو گی۔‘‘ بیریک کا اشارہ تہران کی جانب سے 1980 کی دہائی سے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو دی جانے والی مالی امداد کی طرف تھا۔
**امریکی کردار اور اقوام متحدہ
جب بیریک سے پوچھا گیا کہ امریکہ حزب اللہ کے معاملے پر براہ راست ایران سے بات چیت کیوں نہیں کرتا بلکہ اسرائیل اور شام کا رخ کرتا ہے، تو انہوں نے کہا،”آپ کو لگتا ہے کہ یہ نہیں ہو رہا؟ الوداع۔‘
اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس ختم کر دی اور کمرے سے باہر چلے گئے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج (یو این آئی ایف آئی ایل) کے بارے میں، جو 1978 سے جنوبی لبنان میں تعینات ہے، بیریک نے کہا کہ امریکہ اس کی بجائے لبنانی فوج کو فنڈ دینا پسند کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ میں امن فوج کے مینڈیٹ کی صرف ایک سال کے لیے توسیع کی حمایت کرے گا۔
**لبنانی اسرائیلی تنازعہ
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کم شدت کا تنازعہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے ایک دن بعد شروع ہوا، جب حزب اللہ نے اپنے فلسطینی اتحادی کی حمایت میں سرحد پار سے راکٹ داغنا شروع کیے۔ یہ تنازع ستمبر 2024 میں جنگ کی شکل اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں ورلڈ بینک کے مطابق لبنان میں 4000 سے زائد افراد ہلاک اور 11 ارب ڈالر کی تباہی ہوئی نومبر میں امریکی ثالثی سے جنگ بندی ہوئی، جس کے بعد حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں اپنی موجودگی ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے تقریباً روزانہ فضائی حملے جاری ہیں، جن میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگ: gaza newsgaza warHezbollahnews todayQatar

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN