اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایمرجنسی کے اعلان کے دن کیا کیا ہوا تھا!جانئے اندر کی کہانی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
ایمرجنسی کے اعلان کے دن کیا کیا ہوا تھا!جانئے اندر کی کہانی
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

1975 میں ایمرجنسی کا اعلان کیسے ہوا؟ وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کس طرح اپنے سینئر وزراء کو اس کی جانکاری دی؟ وزراء میں سے کسی نے کچھ کہا یا نہیں؟ ان کے بیٹے سنجے اس میں کس طرح شامل تھے؟ انہوں نے کس وزیر سے بدتمیز ی سے بات کی؟

اندر کی کہانی کچھ اس طرح ہے۔ اندرا گاندھی کی قریبی رہیں پوپل جے کار نے اندرا پر سوانح عمری لکھی ہے ، اس میں ایمرجنسی اعلان کئے جانے کے ٹھیک بعد کے واقعات کی تفصیل لکھا ہے ۔

متحمل اور شائستہ اندرکمار گجرال اندرا حکومت میں وزیر اطلاعات و نشریات تھے۔ 26 جون 1975 کی رات 2 بجے کابینہ سکریٹری نے انہیں بیدار کیا اور بتایا کہ صبح 6 بجے کابینہ فوری میٹنگ اندرا گاندھی کے آفس میں ہوگی۔ گجرال وقت پر پہنچے تو وہاں سینئر وزراء کرشن چندر پنت اور سورن سنگھ کو لان میں ٹہلتے پایا۔ تب تک انہیں ایمرجنسی کی کوئی جانکاری نہیں تھی اور وہ یہی سمجھ رہے تھے کہ وزیر اعظم نے استعفیٰ کے اعلان کے لیے یہ میٹنگ بلائی ہوگی۔

میٹنگ روم میں اندرا گاندھی کچھ دیر سے داخل ہوئی ، ان کے ساتھ اوم مہتا تھے، میٹنگ کے بعد ساتھیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ’ جنٹل مین ، ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ، جے پی ، مرار جی بھائی اور دوسرے لیڈر گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

اس دوران صرف سورن سنگھ نے سوال پوچھے، انہوں نے جاننا چاہا کہ باہری ایمرجنسی کے لاگو رہتے ملک می اندرونی ایمرجنسی لگانے کی کیا ضرورت ہے ۔ اندرا نے کہاکہ باہری ایمرجنسی اندرونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کافی نہیں ہے ۔ کمرے میں سب حیران تھے ، لیکن ناقابل یقین واقعہ ہوچکا تھا ۔

گجروال کو حیرت ہوئی کہ سنسر شپ پر بات تو ہوئی لیکن کوئی آرڈیننس جاری نہیں ہوا۔ سیاسی امور سے متعلق کابینہ سمیتی نے جلد ہی باضابطہ طور پر کارروائی پوری کرلی ۔ گجرال کابینہ روم سے باہر نکلے تو وہاں سنجے گاندھی کو کھڑے پایا ۔ ان کی پوزیشن ایسی تھی کہ جیسے اقتدار انہی کے ہاتھ میں چلی گئی ہو ۔

انہوں نے وزیر تعلیم نورالحسن سے یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے پروفیسر وں کی لسٹ مانگی۔ پھر وہ گجرال کی جانب موڑے اور کہا کہ میں ٹیلی کاسٹ سے پہلے نیوز بلیٹن کو دیکھنا چاہتا ہوں ۔ گجرال نے اس سے صاف منع کردیا ۔ اندرا گاندھی پاس ہی تھیں، انہوں نے سنا تو پوچھ بیٹھیں کیا بات ہے؟ گجرال نے انہیں بتایا کہ نشر سے پہلے تک نیوز بلیٹن خفیہ ہوتے ہیں ، اندرا کو یہ بات سمجھ میں آگئی مگر انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیر اعظم ہاؤس تک بلیٹن پہنچانے کے لیے خاص طور پر کسی شخص کو تعینات کیا جا سکتا ہے ، جو ہو رہا تھا ،گجرال اس سے ناخوش تھے، وہ استعفیٰ دینے کا من بنا کر گھر لوٹے۔

فوراً ہی انہیں وزیر اعظم ہاؤس سے پھر بلاوا آگیا ۔ سنجے وہاں تھے، اندرا اپنے دفتر روانہ ہوچکی تھیں، سنجے نے بے رحمی سے کہاکہ وزیر اعظم کی صبح کی تقریر سارے مراکز سے ٹیلی کاسٹ نہیں ہوا ۔ گجرال آپے سے باہر ہوگئے ۔ انہوں نے سنجے کو جواب دیا ، مجھ سے بات کرنا چاہتے ہو تو پہلے تہذیب سیکھو، تم میرے بیٹے سے بھی چھوٹے ہو اور میں تمہارے تئیں جواب دہ نہیں ہوں۔

وہ گھرلوٹے اور استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، لیکن اندرا گاندھی نے انہیں بلایا اور سمجھا کر انہیں دوسرا وزارت کاعہدہ دے دیا۔ ودیا چرن شکلا نئے وزیر اعلاعات ونشریات بن گئے۔ پھر تو سنسر شپ کے سخت سے سخت قانون لاگو ہونے لگے اور غیر ملکی رپورٹروں کو ملک چھوڑ دینے کو کہا گیا۔ پھر ایمرجنسی کے حالات تیزی سے قائم ہونے لگے۔

اس کے بعد کی کہانی آپ کو معلوم ہے۔ بعد میں 80 کی دہائی میں گجرال نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا اور جنتادل میں چلے گئے۔ 1989 میں انہیں وی پی سنگھ حکومت میں وزیر خارجہ بنا دیا گیا۔ وہ مارچ 1997 میں ہندوستان کے وزیر اعظم بنے۔ یہ کرسی مارچ 1998 تک انہوں نے سنبھالی ، اندرا اور ایچ ڈی دیوگوڑا کے بعد وہ راجیہ سبھا سے منتخب ہو کر آئے ملک کے تیسرے وزیراعظم تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN