اردو
हिन्दी
اپریل 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انٹرنیشنل یونانی فورم کے زیر اہتمام شاندار، باوقار پروگرام کا انعقاد

4 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Unani Forum Grand Dignified Event
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ، (خصوصی رپورٹ)
رائے امانتھ آڈیٹوریم، بھٹکھنڈے، قیصر باغ لکھنؤ میں انٹرنیشنل یونانی فورم (IUF) کے زیرِ اہتمام پانچواں IUF یونانی کون-2025 اور تیسری IUF نیشنل یونانی کوئز و کیس رپورٹ مقابلہ 2025 نہایت شاندار اور باوقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے آئے تین سو سے زائد اطباء، محققین، اساتذہ، اسکالرز اور یونانی اداروں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ یہ اجتماع یونانی برادری میں علم، تحقیق اور ٹیکنالوجی—خصوصاً مصنوعی ذہانت—کے بڑھتے ہوئے رجحان کا واضح مظہر تھا۔
افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے IUF کے فاؤنڈر ٹرسٹی و آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر مبشر خان نے اس امر پر زور دیا کہ دنیا کے تیز رفتار سائنسی ارتقا نے یونانی طب کے لیے ناگزیر بنا دیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کو اپنے نظامِ تشخیص، علاج اور تحقیق میں شامل کرے۔ چیف گیسٹ پروفیسر سید وسیم اختر (بانی و چانسلر انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعے تحقیق کے نئے افق روشن ہو سکتے ہیں اور یونانی طب کے لیے بے شمار امکانات کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔
تقریب سے ڈاکٹر محمد خالد، پروفیسر جمال اختر، ڈاکٹر نجم السحر، پروفیسر وسیم احمد، ڈاکٹر اجمل اخلاق اور ڈاکٹر سلمان خالد نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یونانی طب کا مستقبل سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور شواہد پر مبنی طب سے جڑا ہوا ہے اور آنے والا دور یونانی معالجین کے لیے نئے دروازے کھولنے والا ہے۔
اس موقع پر معروف محققین کی کتاب تفہیم الصیدلہ کی رسمِ اجرا بھی انجام دی گئی، جس کے مصنفین ڈاکٹر سید الرحمٰن اور ڈاکٹر شیخ عزیز احمد مقبول ہیں۔ اس کتاب کو علمی حلقوں میں یونانی materia medica کے باب میں ایک اہم شمولیت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران قومی سطح کے دونوں مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ تیسری IUF نیشنل یونانی کوئز کوئسٹ-2025 میں ملک بھر کے 870 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے تین فائنلسٹ طلبہ کو اسٹیج پر انعامات سے نوازا گیا۔ جبکہ پہلی IUF کلینیکل کیس کوئسٹ-2025 کے تینوں انعام یافتگان کا اعلان بھی کیا گیا، جن کی رہنمائی ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر خورشید راعنی، ڈاکٹر پرویز عالم اور ڈاکٹر صفوان قدوائی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی کو اسٹیج پر شیلڈز اور میمنٹوز پیش کیے گئے اور سپورٹ سوسائٹی دہلی کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔کانفرنس کے دوسرے حصے میں جدید ترین موضوعات پر خصوصی خطابات پیش کیے گئے، جن میں یونانی طب میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال، کلینیکل انوویشنز، مشین لرننگ، تحقیق اور اخلاقی تقاضوں جیسے اہم پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا۔ ان خطابات میں ڈاکٹر محمد تنویر عالم، ڈاکٹر اسامہ اکرم، ڈاکٹر محمد شاہد ملک، ڈاکٹر نعمان انور اور ڈاکٹر مصباح الدین اظہر نے انتہائی جامع اور مدلل نکات پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
ورکشاپ کے دوران CCRUM کے تیار کردہ “Know Your Mizaj” موبائل و ویب ایپلیکیشن کی عملی تربیت ڈاکٹر اسامہ اکرم نے دی۔ شرکاء نے اس ایپ کی افادیت اور اس کے جدید طرزِ استعمال کو یونانی طب کی سمت میں ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا۔
اختتامی اجلاس ڈاکٹر ایاز احمد، ڈاکٹر شہنواز، ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر خورشید احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے اس پورے پروگرام کو نہایت فکر انگیز، معلوماتی اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کانفرنسیں یونانی طب کے مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ اختتام پر ڈاکٹر ایاز احمد نے تمام شرکاء، مہمانان اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کیا، اور تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔
واضح رہے کہ یہ کانفرنس انٹرنیشنل یونانی فورم (IUF) اور سپورٹ سوسائٹی دہلی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی، جسے یونانی طب اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان مضبوط ربط قائم کرنے کی سمت ایک تاریخی اور فیصلہ کن پیش قدمی قرار دیا جا رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
Humayun Kabir Owaisi Video Row
خبریں

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

10 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

حالیہ خبریں

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN