اردو
हिन्दी
دسمبر 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

25 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Darul Uloom Waqf Deoband Seminar
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تاثرات:ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
دار العلوم (وقف) دیوبند کی حجۃ الاسلام اکیڈمی کے زیر اہتمام مولانا انور شاہ کشمیری پر دو روزہ (13 ، 14 دسمبر 2025) سمینار میں شرکت کرنے کا موقع ملا – مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کی سرپرستی و سربراہی اور نائب مہتمم ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی کی نگرانی میں دار العلوم (وقف) الحمد للہ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے –
حضرت مولانا انور شاہ کشمیری ( 1875–1933ء) دار العلوم دیوبند کے نام ور فضلاء میں سے ہیں – وہ اس کے چوتھے صدر مدرس تھے ۔ 13 سال وہاں شیخ الحدیث کے عہدے پر فائز رہے ۔ پھر بعض اسباب سے دار العلوم دیوبند سے ان کا تعلق باقی نہ رہ سکا تو جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل (گجرات) چلے گئے ، جہاں آخرِ حیات تک تعلیم و تدریس اور تحقیق و تصنیف میں مصروف رہے – مختلف اسلامی موضوعات پر ان کی عربی اور فارسی میں تقریباً دو درجن تصانیف ہیں ، جن میں فیض الباری علی صحیح البخاری ، العرف الشذی شرح سنن الترمذی اور مشکلات القرآن شہرت رکھتی ہیں – ردّ قادیانیت میں وہ بہت سرگرم رہے اور اعلیٰ پایے کی کئی کتابیں تصنیف کیں – ان کا شمار ہندوستان کے عظیم محدثین میں ہوتا ہے –
13 دسمبر کو صبح 9 بجے افتتاحی اجلاس منعقد ہوا – اس کے بعد پہلا اجلاس 12 بجے سے پونے تین بجے تک ، دوسرا اجلاس مغرب کے بعد سے ساڑھے دس بجے شب تک ، تیسرا اجلاس اگلے دن صبح 8 بجے سے 11 بجے تھے اور چوتھا اجلاس اس کے بعد 2 بجے تک منعقد ہوا – کل دو سو گیارہ مقالات موصول ہوئے تھے ، جن میں سے 167 مقالہ نگار شریکِ سمینار ہوئے
اتنی بڑی تعداد میں مقالات ، جب کہ ان کی پیش کش کے لیے صرف 4 اجلاس – چنانچہ کنوینر کو اعلان کرنا پڑا کہ ہر مقالہ نگار صرف تین منٹ میں اپنے مقالے کا خلاصہ پیش کرے – دار العلوم دیوبند ، دار العلوم (وقف) اور دیوبند و اطراف کے مدارس سے تعلق رکھنے والے مقالہ نگاروں سے خواہش کی گئی کہ وہ بہ حیثیت میزبان صرف ایک منٹ میں اپنے مقالے کا خلاصہ بیان کردیں ، بلکہ اگر وہ ڈائس پر آکر صرف اپنی صورت دکھادیں اور اپنے مقالے کا صرف عنوان بتادیں تو اچھا ہے – اندازہ ہوا کہ مقالہ نگار بہت محنت سے مقالے لکھ کر لائے تھے – – دوٗر دراز کی ریاستوں سے بھی تشریف لائے تھے – لیکن انھیں اپنی تحقیقات کو پیش کرنے کے لیے صرف 3 منٹ کا وقت دینا عجیب سا لگا – سمیناروں میں تو مقالات کی پیش کش کے لیے خاصا وقت دیا جاتا ہے اور ان پر ڈسکشن اور مذاکرہ کے لیے بھی وافر وقت فراہم کیا جاتا ہے ، لیکن یہاں صرف مقالہ نگاروں کی روٗنمائی ہورہی تھی اور ان کے مقالات کی خوش بوٗ سنگھائی جارہی تھی – البتہ بار بار یہ اعلان کرکے ان کی تسلّی کی جارہی تھی کہ تمام مقالات شائع ہوں گے تب شائقین ان کا مطالعہ کرلیں گے – مقالات کی کثرت ہو تو متوازی نشستیں منعقد کردی جاتی ہیں – سمینار میں مقالہ نگاروں کے علاوہ دوسرے شرکاء اور مدرسے کے طلبہ بھی شریک تھے – سامعین کی قلّت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا ، پھر معلوم نہیں کیوں منتظمین نے متوازی نشستیں نہیں چلائیں؟مقالات پر ڈسکشن کا موقع نہ ہونے کے باوجود بعض باتیں سامنے آئیں – معروف دانش ور پروفیسر محسن عثمانی نے اپنے مقالے میں لکھا تھا کہ علماء نے بہ شمول مولانا انور شاہ کشمیری حفاظتِ دین کا کام کیا ، لیکن اشاعتِ دین کی انھیں توفیق نہیں ہوئی – انھیں اپنا مقالہ پڑھنے کا موقع نہیں ملا ( انھوں نے کچھ کاپیاں تقسیم کروادیں) ، لیکن مولانا سلمان بجنوری نے اپنے تاثرات میں اس کا رد کرنا ضروری سمجھا – معروف محقق مولانا نور الحسن راشد نے اظہارِ خیال کیا کہ مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا انور شاہ نے پانچ چھ برس وہاں بھی تعلیم حاصل کی ہے ، لیکن مولانا انور شاہ کے پوتے مولانا احمد خضر شاہ نے اپنے تاثرات میں اس کی قطعی تردید کی – مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر جمعیت اہل حدیث ہند نے افتتاحی اجلاس میں شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی پر مولانا انور شاہ کی سخت تنقید کو نادرست قرار دیا تو مولانا سلمان جنوری نے دوسرے اجلاس میں اپنے تاثرات میں کہا کہ حضرت نے جو کہا ، درست کہا – مولانا عتیق احمد بستوی سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی نے معروف مصنف مولانا عبد الحلیم چشتی کی یہ رائے نقل کی کہ حضرت کشمیری کا علمی معیار بہت بلند تھا – ان کے امالی مرتب کرنے والے شاگرد اس معیار کے نہ تھے ، اس لیے ان سے تسامحات ہوئے ہیں – اس طرح کی اور باتیں بھی سامنے آئیں – مولانا انور شاہ کشمیری کی نسبت سے ایک بڑا مدرسہ جامعۃ الامام انور کے نام سے دار العلوم(وقف) سے تھوڑے فاصلے پر قائم ہے- اس کے منتظمین نے پہلے دن تمام مندوبینِ سمینار کو عشائیہ پر مدعو کیا اور حضرت کی چند مطبوعات کا تحفہ بھی پیش کیا – سمینار کے منتظمین کی طرف سے بھی اس موقع سے طبع ہونے والی بہت سی کتابیں تحفۃً پیش کی گئیں –

ٹیگ: DeobandEducation ConferenceIndia EducationIslamic Seminarتعلیمی مباحثدارالعلوم وقفدو روزہ سمیناردیوبند

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Yamuna Expressway Accident
خبریں

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

16 دسمبر
Sydney Shooting Ahmed Al-Ahmed
خبریں

سڈنی فائرنگ: کون ہیں احمد الاحمد؟ جنھیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہمارے ’ہیرو‘ ہیں,ٹرمپ نے بھی سراہا

16 دسمبر
Nitish Babu Viral Video
خبریں

آخر نتیش بابو کو ہو کیا گیا ہے؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

16 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
Yamuna Expressway Accident

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

Darul Uloom Waqf Deoband Seminar

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

Sydney Shooting Ahmed Al-Ahmed

سڈنی فائرنگ: کون ہیں احمد الاحمد؟ جنھیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہمارے ’ہیرو‘ ہیں,ٹرمپ نے بھی سراہا

Nitish Babu Viral Video

آخر نتیش بابو کو ہو کیا گیا ہے؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

Yamuna Expressway Accident

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

دسمبر 16, 2025
Darul Uloom Waqf Deoband Seminar

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

دسمبر 16, 2025
Sydney Shooting Ahmed Al-Ahmed

سڈنی فائرنگ: کون ہیں احمد الاحمد؟ جنھیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہمارے ’ہیرو‘ ہیں,ٹرمپ نے بھی سراہا

دسمبر 16, 2025
Nitish Babu Viral Video

آخر نتیش بابو کو ہو کیا گیا ہے؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

دسمبر 16, 2025

حالیہ خبریں

Yamuna Expressway Accident

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

دسمبر 16, 2025
Darul Uloom Waqf Deoband Seminar

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

دسمبر 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN