اردو
हिन्दी
دسمبر 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کو سخت تشویش،یجومی تشدد کی مذمت

20 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بنگلہ دیش سیکیورٹی جماعت اسلامی ہند
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:22 دسمبر؛جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بنگلہ دیش میں بگڑتی ہوئی سیاسی، سماجی اور سکیورٹی کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری، تحمل اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ ملک میں امن، استحکام اور عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔
میڈیا کے لیے جاری بیان میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی موجودہ صورت حال ملک کو طویل عدم استحکام اور تشدد کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ امن و امان کی کمزوری کے نتیجہ میں شرپسند عناصر کو صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے مواقع حاصل ہورہے ہیں، جس کے نتیجے میں افراد، املاک اور اداروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے افواہوں کے پھیلاؤ کے بعد بنگلہ دیش میں ایک اقلیتی شہری کی ماب لنچنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے نہایت افسوسناک، قابل مذمت اور تشویش ناک قرار دیا۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کہیں بھی ہوں اخلاقی طور پر نا قابل قبول ، قانونی طور پر مجرمانہ اور سماجی طور پر تباہ کن ہیں۔ کوئی الزام اور کوئی سیاسی صورت حال کبھی بھی ہجوم کے تشدد یا انسانی جان لینے کا جواز نہیں بن سکتی۔سید سعادت اللہ حسینی نے زور دیا کہ اقلیتوں کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اخلاقی ساکھ اور آئینی بالادستی کی بنیادی کسوٹی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتی برادریوں کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ عبادت گاہوں کی حفاظت کریں اور یہ واضح پیغام دیں کہ تشدد، بھید بھاؤ اور خود ساختہ انصاف کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عام شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے آگے آنے کی اطلاعات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی عوامی یکجہتی ایک حساس سماج کی عکاسی کرتی ہے اور سماجی ہم آہنگی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مشتعل مذہبی جذبات کو استعمال کر کے خوف، نفرت اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ تشدد پر اکسانے والوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے بروقت اور مؤثر طریقے سے افواہوں کا تدارک کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انصاف میں تاخیر تشدد پھیلانے والوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے اور جمہوری و قانونی اداروں پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے مذمتی بیان اور اب تک کی گئی گرفتاریوں کا بھی خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے جرائم کے خلاف سخت اور غیر جانبدارانہ کارروائی ناگزیر ہے تاکہ دنیا کے سامنے واضح پیغام جائے کہ ہجومی تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے بیان کے اختتام پر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ایسے پرامن ، پائدار اور منصفانہ حل کی امید رکھتی ہے جو جمہوری طرزِ حکمرانی کی بحالی، قانون کی بالادستی ، تمام شہریوں کے لیے سلامتی، حقوق اور انصاف کی ضمانت فراہم کرے۔سورس:پریس ریلیز

ٹیگ: Bangladesh SecurityJamaat-e-Islami Hindnews today

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

بنگلہ دیش نوجوان رہنما قتل
خبریں

بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان رہنما کو گولی مار دی گئی، پرتشدد مظاہرے، کشیدگی میں اضافہ

22 دسمبر
مفتی شمائل تنقیدی مشورہ
خبریں

مفتی شمائل ان باتوں سے گریز کریں

22 دسمبر
محمود مدنی بنگلہ دیش قتل مذمت
خبریں

‘انتہائی شرمناک "مولانا محمود مدنی نے بنگلہ دیش میں دیپو چندرداس کے قتل کی شدید مذمت کی

22 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
بنگلہ دیش نوجوان رہنما قتل

بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان رہنما کو گولی مار دی گئی، پرتشدد مظاہرے، کشیدگی میں اضافہ

مفتی شمائل تنقیدی مشورہ

مفتی شمائل ان باتوں سے گریز کریں

بنگلہ دیش سیکیورٹی جماعت اسلامی ہند

بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کو سخت تشویش،یجومی تشدد کی مذمت

محمود مدنی بنگلہ دیش قتل مذمت

‘انتہائی شرمناک "مولانا محمود مدنی نے بنگلہ دیش میں دیپو چندرداس کے قتل کی شدید مذمت کی

بنگلہ دیش نوجوان رہنما قتل

بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان رہنما کو گولی مار دی گئی، پرتشدد مظاہرے، کشیدگی میں اضافہ

دسمبر 22, 2025
مفتی شمائل تنقیدی مشورہ

مفتی شمائل ان باتوں سے گریز کریں

دسمبر 22, 2025
بنگلہ دیش سیکیورٹی جماعت اسلامی ہند

بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کو سخت تشویش،یجومی تشدد کی مذمت

دسمبر 22, 2025
محمود مدنی بنگلہ دیش قتل مذمت

‘انتہائی شرمناک "مولانا محمود مدنی نے بنگلہ دیش میں دیپو چندرداس کے قتل کی شدید مذمت کی

دسمبر 22, 2025

حالیہ خبریں

بنگلہ دیش نوجوان رہنما قتل

بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان رہنما کو گولی مار دی گئی، پرتشدد مظاہرے، کشیدگی میں اضافہ

دسمبر 22, 2025
مفتی شمائل تنقیدی مشورہ

مفتی شمائل ان باتوں سے گریز کریں

دسمبر 22, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN