**فوجی کارروائی کی صورت میں امریکا، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنانے کی ،ایران کی دھمکی
ایران نے اپنے خلاف امریکا کی فوجی کارروائی کی صورت میں امریکا، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے فوجی کارروائی ہوئی تو امریکا، اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنائیں گے
**اسرائیلی عدالت کا غزہ سے متعلق فیصلہ ملتوی، بین الاقوامی میڈیا گروپ کو مایوسی
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے غزہ تک آزاد و خودمختار صحافتی رسائی کی درخواست پر فیصلہ دوبارہ ملتوی کر دیا ہے جس کے بعد ایک بین الاقوامی میڈیا ایسوسی ایشن نے بدھ کو میڈیا کو ارسال کردہ ایک بیان میں مایوسی کا اظہار کیا۔سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے محصور علاقے میں غیر ملکی صحافیوں کا آزادانہ داخلہ روک دیا ہے۔
**امریکہ ڈیل پر اترس، شرائط بتا دیں، ایران معاہدے یا تباہی میں کسی ایک کا انتخاب کرے:ٹرمپ کی وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاہدہ کرے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو تہران پر ہونے والا آئندہ حملہ کہیں زیادہ شدید ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے پر بات چیت کرے گا۔ ایسا معاہدہ جس میں جوہری ہتھیار شامل نہ ہوں اور جو تمام فریقوں کے مفاد میں ہو۔ ٹرمپ کے بہ قول وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور معاملہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
**بنگلہ دیش انتخابی تشدد: جماعت اسلامی کے رہنما بی این پی کے ساتھ تصادم میں ہلاک، 65 زخمی
بنگلہ دیش کے انتخابات سے چند روز قبل، ضلع شیرپور میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں جماعت کے مقامی رہنما مولانا محمد رضا الکریم ہلاک اور کم از کم 65 دیگر زخمی ہوئے۔ سری بورڈی سب ڈسٹرکٹ یونٹ کے سکریٹری رضا الکریم کو تشویشناک حالت میں میمن سنگھ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں رات تقریباً 9:45 بجے ان کی موت ہوگئی۔
**کوکن کی لبنیٰ قاضی چودھری نیوجرسی میں ایڈمنسٹریٹیو لاء جج بنیں ,عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون
مہاراشٹر کےرائےگڑھ سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ قاضی چودھری نے نیو جرسی میں ایڈمنسٹریٹیو لاء جج کے طور پر باضابطہ طور پر حلف اٹھایا، جس سے وہ ریاست نیوجرسی میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔ ان کے نامزد ہونے کا نوٹس ریاستی قانون ساز اسمبلی میں بھی درج کیا گیا تھا۔گذشتہ دنوں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نیوجرسی کی عدالت عالیہ کی اسوسی ایٹ جسٹس ریچل ویزاپٹر کی موجودگی میں لبنیٰ نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر عدالتی عہدہ سنبھالا۔





