اردو
हिन्दी
جون 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں فرقہ وارانہ تشدد، ہجوم کی مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور آتشزنی، حالات قابو میں

5 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Gadiaband Communal Violence

علامتی تصویر

2
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

: چھتیس گڑھ کے گڑیابند ضلع کے دتکیا گاؤں میں اتوار کی شام اس وقت تشدد پھوٹ پڑا، جب ایک ہجوم نے مبینہ طور پر اقلیتی برادری کے لوگوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا کہ اس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے کئی بچوں سمیت 20 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ اس واقعہ میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، دتکیا گاؤں میں دنگے کی شروعات اتوار کی صبح ہونے والے واقعات سے ہوئی، جب چار مختلف مقامات پر مبینہ طور پر چار افراد پر حملہ کیا گیا اور دو لوگوں کے موبائل فون لوٹ لیے گئے۔ان واقعات کے تین ملزمین کی شناخت دتکیا گاؤں کے عارف خان (18) ، سلیم خان (23) اور عمران صدیقی (18) ساکن رائے پور کے طور پر کی گئی ہے۔اس کے بعد، اسی دن شام 4 بجے سے 11.30 بجے کے درمیان درجنوں گاؤں والوں نے مبینہ طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے چھ گھروں پر حملہ کیا
دی ہندو The hindu کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ سینکڑوں افرادکے ہجوم سے خواتین اور بچوں سمیت دو درجن سے زیادہ لوگوں کو کئی گھنٹوں تک بچانے کی کوشش کرتے ہوئے کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی ہوگیےـ پولیس کے مطابق، فرقہ وارانہ تصادم ان واقعات کے سلسلے کا نتیجہ تھا جو چند گھنٹے قبل شروع ہوا تھا جب تین افراد نے جن میں سے ایک مندر میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں ضمانت پر باہر تھا نے مبینہ طور پر مقامی لوگوں پر حملہ کیا۔
گڑیابند کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدورت سرمور نے سوموار (2 فروری) کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ دتکیا کے رہنے والے عارف خان کو 2024 میں مانا جوینائل ریفارم ہوم میں اس وقت رکھا گیا تھا، جب اس پر اور دو دیگر افراد پر گاؤں کے چویشور شیو مندر میں توڑ پھوڑ کا الزام لگاتھاـ اخبار کے مطابق، ایک اور اہلکار نے بتایا کہ خان، جو اب 18 سال کے ہیں، کو اسی سال ضمانت مل گئی تھی، لیکن وہ اتوار (1 فروری) کی صبح تک گاؤں واپس نہیں لوتا تھا، جب اس نے اور رائے پور کے اس کے دو ساتھیوں نے مبینہ طور پر چار افراد پر حملہ کیا، جس میں توڑ پھوڑ معاملےکا ایک عینی شاہد بھی شامل تھا
اگرچہ پولیس نے خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف چار مقدمات درج کیے اور گاؤں والوں کو یقین دلایا کہ اسے گرفتار کر لیا جائے گا، لیکن ایک ہجوم نے گاؤں میں خان کے گھر میں توڑ پھوڑ کر دی۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم کو گاؤں بھیجا گیا، جس کے بعد پولیس نے گاؤں والوں کو مزید اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنے کا مشورہ دیا لیکن امن زیادہ دیر قائم نہیں رہا۔ جلد ہی، دتکیا اور آس پاس کے دیہاتوں سے سینکڑوں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جائے وقوعہ پر جمع ہو گیا۔ لاٹھیوں، اینٹوں، پتھروں اور مٹی کے تیل کی بوتلوں سے لیس، انہوں نے مبینہ طور پر 10 مسلم خاندانوں کے گھروں میں گھسنے کی کوشش کی، جنہوں نے جان بچانے کے لیے خود کو اپنے اپنے گھروں میں بند کرلیا تھا
ایک پولیس افسر نے کہا،’ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور مسلمانوں کے گھروں میں جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ ہم نہ صرف تعداد میں کم تھے، بلکہ صوبے میں راجم کمبھ کی وجہ سے پولیس فورس کی بھی کمی تھی۔ اگلے چند گھنٹوں تک ہم ڈٹے رہے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہجوم گھرنہ میں گھسے اور خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے
جب پولیس پہرہ دے رہی تھی، ہجوم نے پتھر پھینکے اور قریبی گھروں میں گھسنے کی کوشش بھی کی۔ لیکن پولیس ٹیموں نے انہیں روکے رکھا، جب تک کہ رات 9 بجے کے قریب دو قسطوں میں اضافی فورس نہ پہنچ گئی ـ اہلکار
نے کہا،’ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ہم نے پھنسے ہوئے متاثرین کو اکٹھا کیا اور انہیں نکالنا شروع کیا
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس پر حملہ کرنے اور انہیں زخمی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا
دریں اثنا، ریاستی کابینہ کے وزیر دیال داس بگھیل نے واقعہ کو دو کمیونٹی کے درمیان پرانے تنازعہ سے پیدا ہونے والا تصادم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘اب سب کچھ قابو میں ے (دی وائر)

ٹیگ: ArsonChhattisgarh Newscommunal violenceIndia NewsLaw and Orderچھتیس گڑھ تشددفرقہ وارانہ تشددگڑیا بند خبرمسلمانوں کے گھر

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

29 جون
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے
خبریں

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

29 جون
بلڈوزر آپریشن
خبریں

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

29 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

جون 29, 2026

حالیہ خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN