سنبھل ضلع کے بنیاتھیر کے نرولی نگر پنچایت میں ایک مبینہ غیر قانونی مدرسے کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ سرکاری زمین پر بنائے گئے مدرسے کو مسمار کر دیا گیا۔ بلڈوزر کارروائی کے لیے انتظامی ٹیم موجود رہی۔ کئی تھانوں کی پولیس فورس اور پی اے سی کو بھی تعینات کیا گیا ـ
اطلاعات کے مطابق جمعرات کو انتظامیہ کے بلڈوزر نے چندوسی کے نرولی کے بنجاری کنواں علاقے میں سرکاری زمین پر بنائے گئے مدرسے کو منہدم کردیا۔ اہلکاروں کی موجودگی میں بلڈوزر نے مدرسہ کو مسمار کردیا۔ انہدام کے دوران جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
خبر کے مطابق 22 جنوری کو، چندوسی تحصیلدار روی سونکر نے زمین کے دو پلاٹوں کے لیے بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے۔ یہ زمین ریونیو ریکارڈ میں سڑک اور کھاد کے طور پر درج ہے۔ جمعرات کو ایس ڈی ایم اور سی او پولیس فورس اور ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔
اس کے بعد ایک بلڈوزر نے مدرسہ کو اس گرانا شروع کر دیا۔ آس پاس کے لوگ بھی جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ سیکورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔







