اردو
हिन्दी
اپریل 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

1 مہینہ پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Trump 200% Tariff India Pakistan Claim
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو انہوں نے بھاری تجارتی پابندیوں کی دھمکی دے کر ختم کرایا۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر دونوں ممالک لڑائی بند نہ کرتے تو وہ پاکستان اور بھارت پر 200 فیصد ٹیرف عائد کر دیتے، جس کے بعد دونوں ممالک کو امریکی تجارت سے ہاتھ دھونا پڑتا۔ ٹرمپ کے اس بیان کے دوران تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک تھے۔ ٹرمپ نے مختلف عالمی تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنی صدارتی مدت کے پہلے سال میں ہی انہوں نے آٹھ جنگیں رکوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تقریب کے دوران ٹرمپ نے شہباز شریف کو کھڑے ہونے کا کہا اور بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی رابطہ کیا تھا، جو بقول ان کے اس پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
امریکی صدر کے مطابق اس وقت صورتحال تیزی سے بگڑ رہی تھی، طیارے گرائے جا رہے تھے اور دونوں ممالک مکمل تصادم کی طرف بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دونوں قیادتوں کو واضح پیغام دیا کہ ’’اگر کشیدگی ختم نہ ہوئی تو امریکہ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔‘‘
ٹرمپ نے کہا کہ چونکہ دونوں ممالک کی امریکہ کے ساتھ بڑی تجارت ہے، اس لیے معاشی نقصان کے خدشے نے انہیں مذاکرات پر آمادہ کیا اور چند ہی دنوں میں صورتحال بدلنے لگی۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر امن پسند ہیں اور دونوں نے کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار یہ دعویٰ دہرا چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تصادم کو رکوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس پر سفارتی حلقوں میں بحث جاری ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran US Aircraft News
خبریں

ایران نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرایا، پائلٹ بھی پکڑلیا, وائٹ ہاؤس ۔ نےتصدیق کردی

03 اپریل
Delhi Riots Acquittal News
خبریں

دہلی فسادات :9 افراد باعزت بری, جمعیت کی کوششیں رنگ لائیں

03 اپریل
LPG Crisis Workers Crowd News
خبریں

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

31 مارچ
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN