جنیوا: ایران اور امریکا کے درمیان اہم سفارتی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جسے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے اختتام پر فریقین ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن کے فروغ کا سبب بنے گا۔
شہباز شریف نے مذاکراتی عمل سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ جب ہم واپس جائیں تو ہمارے پاس ایک ایسی دستاویز ہوگی جو دنیا میں امن لانے والے معاہدے کی بنیاد بنے گی۔” انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں سفارت کاری، مذاکرات اور باہمی احترام ہی تنازعات کے حل کا مؤثر راستہ ہیں۔











