واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تیل کی پالیسیوں، غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے اور بڑھتے ہوئے جرائم نے ان کی حکومت کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی عوام ان معاملات پر حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور یہی عوامل سیاسی دباؤ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق توانائی کی پالیسیوں میں غلط فیصلوں اور سرحدی نگرانی کے مسائل نے برطانیہ کو متعدد چیلنجز سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح عوامی تشویش کا ایک بڑا سبب بن چکی ہے، جس کا سیاسی اثر حکومت کی مقبولیت پر بھی پڑ رہا ہے۔
ٹرمپ کا ‘ٹروتھ سوشل’ پر دھماکہ خیز پوسٹ: "میں نے پہلے ہی کہا تھا”
صدر ٹرمپ نے اپنے آفیشل ہینڈل کارنر سے برطانوی وزیرِ اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا:
"تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ملک میں داخل ہونے والے لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن اور گلیوں میں بڑھتے ہوئے جرائم نے آخر کار برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو ڈبو دیا۔ انہوں نے برطانیہ کے عظیم بارڈرز کو کھلا چھوڑ دیا اور جب مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز کے بحران میں مضبوط فیصلے لینے کی بات آئی، تو وہ بری طرح فیل ہو گئے۔ لیبر پارٹی نے وہ کیا جو انہیں بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔ برطانیہ کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے ایک مضبوط لیڈر کی ضرورت ہے!”











