اردو
हिन्दी
اکتوبر 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اویسی کے بیان ہندو پولرایزیشن کو کھاد فراہم کررہے ہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اویسی اور یوگی : یکسانیت اور فرق
124
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:

اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہیں، جہاں بی جے پی کو اس مرتبہ ریاست میں اپنے حریفوں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس سے سخت ٹکر ملنے کی امید ہے، وہیں اوم پرکاش راجبھر کی سہیل دیو سماج پارٹی اور اسدالدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم بھی بی جے پی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ اس درمیان اویسی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے ۔ اس میں وہ یوپی میں بی جے پی کی سرکار نہ آنے دینے کے ساتھ یوگی کو بھی دوبارہ سی ایم نہ بننے دینے کا چیلنج دے رہے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی تقریر میں کہتے ہیں- ’’ان شاء اللہ دوبارہ یوگی کو اترپردیش کا وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے، اگر ہمارے حوصلے بلند رہیں گے ، محنت کریں گے تو سب کچھ ہوگا اگر ہماری کوشش یہی ہے کہ دوبارہ یو پی میں بی جے پی کا سرکار نہ بنے‘‘ اویسی کے اس بیان کی ویڈیو پارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ۔

.@myogiadityanath को उत्तर प्रदेश का मुख्यमंत्री नहीं बनने देंगे, इंशा'अल्लाह। – बैरिस्टर @asadowaisi pic.twitter.com/3emULMIhM7

— AIMIM (@aimim_national) July 2, 2021

حالانکہ اویسی کے اس بیان کے بعد یوپی کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل شروع ہوگئی۔ بی جے پی لیڈر اور مرکزی حکومت میں وزیر مختار عباس نقوی نے کہاکہ اویسی حیدر آباد سے آکر اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ یا کسی اور کو وزیر اعلیٰ کب سے بنانےلگے؟ وہ کانگریس پر مہربانی کریں، بی جے پی پر مہربانی کی ضرورت نہیں ہے۔ اترپردیش کے عوام جانتے ہیں کہ کس کی سرکار چاہئے۔

نقوی کے ساتھ ساتھ یوپی حکومت میں وقف امور کے وزیر محسن رضا نے بھی اویسی کوآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اویسی کا ان شاء اللہ ،ان شاء اللہ بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے کا نعرہ دینے والوں سے میل کھاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اویسی کے آباؤ اجداد نے ہی کانگریس پر دباؤ بنا کر ملک کی تقسیم کی تھی۔

محسن رضا نے اپوزیشن کوچیلنج دیتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں اکھنڈ بھارت کی سرکار ہے، جو ملک کو بانٹنے کی بات کرے گا اسے ہماری ایجنسیاں ٹکڑےٹکڑے کرنے کا کام کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ آج اترپردیش میں ابھی یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکار ہے اور آگے بھی یوگی سرکار ہی بنے گی۔

دریں اثناء سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راجبھر نے کہاکہ اسد الدین اویسی اگراترپردیش کے ووٹر بن جائے تو وہ بھی اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں ۔ بی جے پی کی سابق اتحادی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر و سابق کابینہ وزیر راجبھر نے جمعہ کی رات ضلع کےراسڑہ واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین صدر اسد الدین اویسی اگر اترپردیش کے ووٹر بن جائے وہ بھی یہاں کےوزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ’ اترپردیش میں مسلمان تقریباً 20 فیصدی ہیں۔ ان کی حصہ داری ہے تو اقتدار میں بھی ان کی بھاگیداری ہونی چاہئے۔ ان کا بھی حق ہے ۔ مسلمانوں کا بھی حصہ ہے ‘ ۔انہوں نے سوال کیا ’’ مسلمان کا بیٹا کیوں نہیں وزیراعلیٰ و ڈپٹی سی ایم بن سکتا ہے؟ کیا مسلمان ہونا گناہ ہے؟ انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسند اور پاکستان کی بات ہمیشہ کرنے والی محبوبہ مفتی سے سمجھوتہ کر کے بی جے پی نے جموں وکشمیر میں سرکار بنائی۔ راجبھر نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ چالاک نکلے ورنہ اتراکھنڈ سے آکر اترپردیش کا ووٹر بن کر وزیر اعلیٰ بن گئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN