اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

منوررانا ! تم نے اپنے مداحوں کو شرمسار کردیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
منوررانا ! تم نے اپنے مداحوں کو شرمسار کردیا
307
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاسم سید

بین الاقوامی شہرت یافتہ عظیم شاعر منور رانا جس کے دم سے مشاعروں کے ادبی کوچے آباد ہیں، جس کے سینہ میں ماں دھڑکتی ہے،جس نے حاکمان وقت سے آنکھیں ملانے والی شاعری کے سفر کو آگے بڑھایا ، جب اسٹیج پر آئے تھوڑی دیر کے لیے زمین وآسمان ٹھہر جائیں اور جب سادگی بھرے لہجہ میں بھاری بھرکم مضامین کو آسان لفظوں کے موتیوں میں پروئے تو سیدھا دلوں میں اتر جائے ، جس نے این آر سی؍ سی اے اے مخالف تحریک میں سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔ بدنامیاں مول لیں، اس کی بیٹیوں نے لکھنؤ کا گھنٹہ گھر آباد رکھا اور ملک کے انصاف پسند طبقہ کی دعائیں لیں، جب بولا تو پرائم ٹائم کی ڈبیٹ کا موضوع بن گیا، جسے عوام نے سروں پر بٹھا یا، اس کے وقار کو بڑھایا، جب اس کے منھ سے برہنہ گفتاری ،دشنام طرازی اور عام عورتوں کی طرح کوسنے دیتے دیکھا تو بخدا بالکل اچھا نہیں لگا۔

ایک ٹی وی ڈبیٹ میں خاندانی تنازع کے حوالہ سے انہیں اپنے خاندان کی بخیہ ادھیڑتے، غلیظ الفاظ اور مہذب گالیاں سن کر عقیدت واحترام کے تمام محل دھڑام ہو گئے۔ یقین نہیں آیا کہ یہ وہی منو ررانا ہے جس کو سننے کے لیے مداح پوری رات سیاہ کرلیتے ہیں، جو کالے لباس میں بڑا اجلی شاعری کرتاہے، جس کی صدائے احتجاج کی گونج بہت دور تک سنائی دیتی ہے۔ وہ اپنی فیملی کا پوسٹ مارٹم سرعام کررہاہے، اپنے بھائی کے لیے انتہائی چھچھوری زبان استعمال کررہا ہے ۔ جارحانہ لب ولہجہ میں چنگاریاں اگل رہاہے ۔ ماضی کی داستانوں ، رسوائیں کی گندگی کو دونوں ہاتھوں سے اچھال رہاہے تو بڑی شرم آتی ہے ۔ اگر ان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ، وہ ہوش وحواس میں نہیں ہیں، وہ کسی خطرناک بیماری کے نتیجہ میں اپنی زبان پر قابو اور الفاظ کے انتخاب کا شعور کھو بیٹھے ہیں، عزت وذلت کااحساس چلا گیا ہے تو الگ بات ہے ، پھر تو وہ قابل معافی ہی نہیں قابل رحم ہیں۔ ان کی صحت کا ملہ کے لیے دعائیں کی جانی چاہئے اور اگر وہ پورے عالم ہوش میں ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ، جائیداد کی لڑائی کو جنگ میں سب کچھ جائز ہے سمجھ کر مغلظات بک رہے ہیں تو یقین نہیں آتا کہ بڑے شاعر کے جسم میں اتنا چھوٹا آدمی سن رہا ہے ۔ کہتے ہیں دلائل نہ ہوں تو گالیاں اس کا بدل ہوتی ہیں۔ منور رانا تم نے اپنے مداحوں کو شرمسار کردیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN