نئی دہلی :
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے۔ اترپردیش کے غازی آباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا ، ‘یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہم پچھلے 40 ہزار سالوں سے ایک ہی آباءو اجداد کی اولاد ہیں۔ ہندوستانی عوام کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ہندو اور مسلمان دو گروہ نہیں ہیں ، سیاست کے نام پر اتحاد کرنے کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ پہلے ہی ساتھ ہیں۔
پروگرام میں سنگھ کے سربراہ بھاگوت نے مزید کہا کہ ہندو مسلم اتحاد گمراہ کن ہے ، کیونکہ وہ الگ نہیں بلکہ ایک ہیں۔ پوجا کرنے کے طریقے کو لے کر لوگوں کے درمیان فرق نہیں کیاجاسکتا ۔ کچھ کام ایسے ہیں جو سیاست نہیںکرسکتی ۔ سیاست لوگوں کو متحد نہیں کرنے کاآلہ کار نہیں بن سکتی۔
ایجنسی کے مطابق پروگرام میں ، انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہم پچھلے 40,000 سالوں سے ایک ہی آباءواجداد کی اولاد ہیں۔ ہندوستانی عوام کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ہندو اور مسلمان دو گروہ نہیں ہیں ، اتحاد کرنے کے لئے کچھ نہیں ، وہ پہلے سے ہی ایک ساتھ ہیں۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ ہم جمہوریت میں رہتے ہیں۔ یہاں ہندوؤں یا مسلمانوں کا غلبہ نہیں ہو سکتا ہے، صرف ہندوستانیوں کا ہی غلبہ ہوسکتا ہے۔ ملک میں اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ قوم پرستی اتحاد کی بنیاد ہونی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں کوئی مسلمان نہیں رہنا چاہئے تو وہ شخص ہندو نہیں ہے۔ گائے ایک مقدس جانور ہے ، لیکن جولوگ دوسروں کو مار رہے ہیں وہ ہندوتوا کے خلاف جارہے ہیں، قانون کو بغیر کسی تعصب کے ان کے خلاف اپنا کام کرنا چاہئے۔
در اصل ، آر ایس ایس کے سربراہ نے ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد کی لکھی گئی کتاب کا ‘The Meeting Of Minds – A Bridging Initiative’رسم اجراء انجام دیا۔ انہوں نے کہا ،’سنگھ سیاست سے دور رہتا ہے۔ موہن بھاگوت ہجومی تشدد کرنے والے ہندوتوا کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے دہلی تقریر میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں ایک بھی مسلمان نہیں رہنا چاہئے ، تو یہ کہ ہندو ،ہندو نہیں رہے گا اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میں نے یہ کہا ہے۔









